KU-RIAN Students Society

KU-RIAN Students Society University Of Karachi Student Society

KU-rian Students' Society is a non-political, non-discriminating society for the people affiliated with University of Karachi as a student, worker, teacher, etc. The society is comprised of individuals from various departments of education to join hands for continuous learning and improvement, mentored and supported by the University’s Student Advisor Body.
“Our purpose is to promote new talent i

n the field of Education and Technology by using available resources to enhance our representation in the professional world.”
There are 4 major goals which we strive to attain:
• To highlight the importance of Education and Career Counseling
• To be observant and knowledgeable in Current Affairs
• Grooming students for their transition from studying to entering the professional world through seminars and workshops on Motivation, Ethics, Communication Skills, Self Marketing etc.
• Adding fun to entertainment to make infotainment
The society believes in polishing the students’ skill sets and to improve their strategic thinking by exposing them to various activities. These activities are aimed at:
• Developing socioeconomic awareness
• Promoting self marketing
• Branding
• Raising entrepreneurs
• Taking charge of business and decision making
• Teaching market basics through fun learning and practical implemenation

کراچی:  جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے نئے تعلیمی سال 2019 کی داخلہ پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے رجحان ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس...
20/10/2018

کراچی: جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے نئے تعلیمی سال 2019 کی داخلہ پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے رجحان ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 40 فیصد مقرر کر دیے ہیں جب کہ داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے تحت منعقد ہونگے۔
داخلہ پالیسی کی منظوری جمعہ کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی زیرصدارت منعقدہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی گئی اجلاس میں طویل بحث کے بعد فیصلہ کیا گیاکہ ماسوائے ان شعبوں کے جن کی ایکریڈیشن ان کے ’’پروفیشنل باڈیز‘‘ دیتی ہیں دیگر شعبے جن میں ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلے ہونگے وہاں پاسنگ مارکس 40 فیصد ہوں گے جس کے لیے این ٹی ایس سے رابطہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے گزشتہ برس داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 فیصد مقررکیے تھے تاہم دوران داخلہ یہ مارکس بغیر اکیڈمک کونسل کی منظوری کے 50 سے کم کر کے 40 کر دیے گئے تھے جس سے میرٹ متاثر اوربڑی تعداد میں داخلہ نشستیں خالی رہ گئی تھیں تاہم اس بار ابتدا ہی سے پاسنگ مارکس 40 فیصد مقرر کر دیے گئے ہیں۔
اکیڈمک کونسل کے ایک رکن نے بتایاکہ اس سابق فنانشل میتھومیتھکس اورماسٹرز ان یورپین اسٹڈیزشروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ماسٹرز ان یورپین اسٹڈیز میں اوپن میرٹ پر تینوں فیکلٹیزسائنس ، کامرس اور آرٹس سے گریجویشن کرنے والے طلبہ درخواست دے سکیں کم سے کم 45 فیصد نمبر لینے والے طالبعلم درخواست دینے کے اہل ہونگے جبکہ جرمن، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں کا سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومہ کورس بھی ایوننگ پروگرام میں شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ سنایا گیا کہ جن شعبوں میں داخلہ ٹیسٹ لیے جائیں گے وہاں ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے ہوں گے جس پر بعض اراکین نے تنقید کی کہ یہ منظوری کے بجائے فیصلہ سنایا جا رہا ہے، تاہم وائس چانسلر کا کہنا تھاکہ اب وقت نہیں ہے کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے علاوہ کسی دوسرے آپشن کی جانب دیکھیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرایس ایم طحہ کاکہناتھاکہ ہرسال بحث یہ کہہ کرسمیٹ دی جاتی ہے کہ اب وقت نہیں ہے لیکن اکیڈمک کونسل کااجلاس وقت سے پہلے نہیں بلایاجاتا اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں لاء اسکول میں ایڈووکیٹ کوٹے کے تحت نشستیں مختص کرنے پر بھی اراکین نے اعتراض کیا تاہم کونسل کو بتایا گیا کہ یہ معاملہ ایکریڈیشن باڈی بارکونسل سے آیا ہے اس موقع پر اعتراض کیاگیاکہ یونیورسٹی کے ڈین لاء بھی ریٹائر اور غیرمستقل ہیں اس شعبے میں ایک بھی ریگولراستادنہیں ہے۔ اس معاملے کومتعلقہ ایکریڈیشن باڈی کیوں نہیں دیکھتی وہاں 75سال کے ریٹائرجج کوکس طرح ایکسٹینشن دی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعبہ ویژوول اسٹڈیزمیں 2016 کی پالیسی کے تحت داخلے دیے جائیں گے اور ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ کا انٹرویو بھی لیاجائے گاواضح رہے کہ جامعہ کراچی کا دوسرا کوئی شعبہ بھی انٹرویوکی بنیاد پر بی ایس پروگرام میں داخلے نہیں دیتا۔
اراکین کو ایجنڈے کی کاپیاں نہ دینے پر بھی اجلاس میں داخلہ کمیٹی کوتنقید کانشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ داخلہ کمیٹی کی جانب سے پی ڈی ایف فائل میں ایجنڈا ای میل کیا گیا ہے تاہم اراکین کے پاس اس وقت لیپ ٹاپ یا ٹیب موجود نہیں ہے جس سے دیکھ کرایجنڈے پر بحث کی جائے۔
علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے 4 شعبہ جات نے نئے تعلیمی سال کے داخلوں کے لیے عائد ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے جن میں شعبہ اکنامکس، ریاضی، مائیکرو بیالوجی اور پبلک پالیسی شامل ہیں جب کہ شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری میں داخلوں کے لیے رجحان ٹیسٹ لیا جائے گا۔

بریکنگ نیوز!جنرل الیکش 2018 کی وجہ سے جامعہ کراچی میں مورخہ25اور26جولائی 2018بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی جبکہ ...
23/07/2018

بریکنگ نیوز!
جنرل الیکش 2018 کی وجہ سے جامعہ کراچی میں مورخہ25اور26جولائی 2018بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی جبکہ 24 جولائی2018 بروز منگل کو تمام کلاسز معطل رہیں گی۔

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنزکے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2018-19 ء ) میں داخلوں ...
16/07/2018

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنزکے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2018-19 ء ) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 جولائی 2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

15/07/2018

Or phir yun hua ke University start hogayi 🤣

21/05/2018

جامعہ کراچی طالبہ ھراسگی کیس:
جامعہ کراچی ھراسگی کمیٹی نے تقریبا" دو ماہ کاروائی کے بعد بالآخر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کو اپنی رپورٹ جمع کرادی۔
رپورٹ کے مطابق طالبہ شفاء امتیاز کی طرف سے پیٹرولیم ٹیکنالوجی کے لیکچرر حسن عباس پر لگائے گئے جنسی ہراسگی الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا گیا۔کمیٹی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم کے مطابق کمیٹی نے بغیر کسی دباؤ میں آئے میرٹ کی بنیاد پر رپورٹ ترتیب دی۔
اطلاعات کےمطابق طالبہ نے اپنے دوست ذوھیب کو غیر قانونی طور پر پاس کرانے کے لئے لیکچرر سے درخواست کی تھی جس پر ٹیچر کے انکار پر طالبہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ مل کر جامعہ کراچی اساتذہ کے خلاف جنسی ہراسگی مہم چلائی تھی۔

اور پھر انتظامیہ کو گھر سے آفس آتے ہوئے گرمی لگ ہی گئی ..
21/05/2018

اور پھر انتظامیہ کو گھر سے آفس آتے ہوئے گرمی لگ ہی گئی ..

13/05/2018

اساتذہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ ترجمان جامعہ کراچی

کل تمام امتحانات معمول کے مطابق ہونگے۔ ترجمان جامعہ کراچی

12/05/2018
08/05/2018

بریکنگ نیوز!
کل سینٹ کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے ۔ لہذا تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل تمام کلاسز، تمام سرگرمیاں اور پیپرز اپنے معمول کے مطابق ہوں گے۔
اگرٹیچر پیپر لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں یا چاہیں تو ملتوی کردیں۔ لیکن کل جامعہ میں تمام کام اپنے معمول کے مطابق ہوں گے۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KU-RIAN Students Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share