University Of Karachi - جامعہ کراچی

University Of Karachi - جامعہ کراچی The University of Karachi (or KU) is a public university located in Karachi, Pakistan. It serves an on-campus student population of more than 24,000. Accor
(88)

Demands of Teachers and Non teaching.
22/05/2026

Demands of Teachers and Non teaching.

حکومت سندھ نے عید الاضحٰی پر 4 تعطیلات کا اعلان کر دیا، تعطیلات 26 مئی بروز منگل تا 29 مئی بروز جمعہ ہوں گی بعد از عام ت...
22/05/2026

حکومت سندھ نے عید الاضحٰی پر 4 تعطیلات کا اعلان کر دیا، تعطیلات 26 مئی بروز منگل تا 29 مئی بروز جمعہ ہوں گی بعد از عام تعطیلات ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد یکم جون بروز ہفتہ سے دفاتر میں حاضری یقینی بنائی جائے گی۔

22/05/2026

Jummah Mubarak All Students

22/05/2026

پاکستان نے ' پاک-بنگلہ نالج کوریڈور ' کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے اگلے 5 برسوں کے دوران 500 اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، اس تاریخی اقدام کا اعلان نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اگست 2025 میں اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران کیا تھا، جس کے بعد اس سلسلے کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز 10 مئی 2026 کو ڈھاکہ میں کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اس وقت 3 ہفتوں کے دورے پر پاکستان میں موجود ہے، جبکہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی اس مثبت پیش رفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

21/05/2026

اپریل میں صرف 40 فیصد بجلی اور پوائنٹس استعمال، جامعہ کراچی کو 5 کروڑ کی بچت

جامعہ کراچی انتظامیہ کے مطابق اپریل کے پورے مہینے میں یونیورسٹی میں صرف 40 فیصد بجلی اور پوائنٹس استعمال ہوئے، جس کے باعث جامعہ کو تقریباً 5 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

19/05/2026

کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے 52 امیدوار میدان میں

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے 52 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں، جن میں مختلف جامعات کے موجودہ و سابق وائس چانسلرز، پروفیسرز، بیوروکریٹس، بیرسٹرز، ریٹائرڈ بریگیڈیئرز اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی تاریخ میں پہلی بار گریڈ 22 کے بیوروکریٹ نوید احمد شیخ اور ان کی اہلیہ پروفیسر شہنیلا زرداری دونوں ایک ہی جامعہ میں وائس چانسلر کے عہدے کے امیدوار ہیں۔

درخواست جمع کرانے والوں میں رخسار احمد، ارشد سلیم، پریا آفتاب احمد، افتخار احمد صدیقی، شیما بخاری، انیلا امبر ملک، نرگس انجم، معظم علی خان، مقصود علی انصاری، سید منیر احمد شاہ، نظر حسین پھلپوٹو، جمیل النبی، ڈاکٹر عبدالمجید خان، شاہ علی القادر، بلقیس گل، حارث شعیب، شارق احمد، محمد شاہد قریشی، ثمر سلطانہ، شفیق الرحمٰن، سید غلام مشرف، ریاض حسین سومرو، سید حسین مہدی، شہنیلا زرداری، نوید احمد شیخ، سید سیف الرحمٰن، ثمینہ قدوائی، فرزانہ شاہین، وسیم حیات چاند، خالد محمود عراقی، سید شبیب الحسن، سید عمران جامی، محمد عاصم، احسان الٰہی، سرفراز علی میتلو، مرزا محمود بیگ، نائمہ سعید، ساجد جہانگیر، نبیل احمد زبیری، نذیر حسین کلہوڑو، مسعود مشکور صدیقی، افشاں صدیق، ساجد علی، زمین شہید صدیقی، روبینہ مشتاق، شائستہ تبسم، سید عارف کمال، ضیا القیوم، بریگیڈیئر (ر) غلام رضا، صالحہ رحمان، کامران علی عباسی اور منور علی مہیسر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل ایک خصوصی کمیٹی کرے گی، جس کے بعد سرچ کمیٹی اہل امیدواروں کے انٹرویوز لے گی۔ جامعہ کراچی ملک کی سب سے بڑی جامعہ ہونے کے باعث اس تقرری کو تعلیمی حلقوں میں غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے۔

📢 اہم اطلاع برائے میڈیکل طلبہمیڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ (MDCAT-2026) بروز اتوار، 16 اگست 2026 کو لیا جائے گا۔...
19/05/2026

📢 اہم اطلاع برائے میڈیکل طلبہ

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ (MDCAT-2026) بروز اتوار، 16 اگست 2026 کو لیا جائے گا۔

📌 یاد رہے کہ MDCAT-2026 کے لیے MDCAT 2025 کا نصاب (Syllabus) ہی لاگو ہوگا۔

17/05/2026

جامعہ کراچی کے NCR کی کلاسز کی خستہ حالی پر سوالات

ویڈیو میں کلاس رومز کی خراب حالت، بنیادی سہولیات کی کمی اور ناقص ماحول واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ان سے مکمل فیس وصول کی جا رہی ہے، مگر اس کے باوجود مناسب تعلیمی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ شدید گرمی، خراب کلاس رومز اور بنیادی انتظامات کی کمی نے تدریسی ماحول کو متاثر کر دیا ہے۔

طلبہ نے جامعہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کلاسز کی حالت بہتر بنانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

17/05/2026
16/05/2026

اس وقت پاکستان میں بیچلر ڈگری ان ایجوکیشن میں چار ڈگری پروگرام قابل قبول ہیں جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت منظور شدہ تعلیمی اداروں میں چل رہے ہیں۔

1) ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن (ADE) جو صرف انٹر میڈیٹ کے بعد ہوتی ہے اس کی مدت 2 سال ہے۔

2) بیچلر ڈگری ان ایجوکیشن (BED) اس کی مدت چار سال ہے اور یہ بھی انٹرمیڈیٹ کے بعد ہوتی ہے۔

3) بیچلر ڈگری ان ایجوکیشن 2.5 ایلیمنٹری یہ 14 سالہ تعلیمی قابلیت کے بعد ہوتا ہے۔

4) بیچلر ڈگری ان ایجوکیشن 1.5 سیکنڈری یہ 16 سالہ تعلیمی قابلیت کے بعد ہوتا ہے۔

15/05/2026

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر، لیکچرار اور ڈرائیور لاپتہ ہوگئے، تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور، لیکچرار محمد ارشاد اور ڈرائیور آدم دو دن پہلے مستونگ کے علاقے سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے مختلف علاقوں میں سرچ کارروائیاں جاری ہیں، گوادر یونیورسٹی کے دونوں اعلیٰ عہدیدار سرکاری گاڑی میں کوئٹہ جارہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کا کہنا ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

Address

Main Main University Road, University Of Karachi City, Sindh
Karachi
75270

Opening Hours

Monday 09:00 - 06:00
Tuesday 09:00 - 06:00
Wednesday 09:00 - 06:00
Thursday 09:00 - 06:00
Friday 09:00 - 06:00
Saturday 09:00 - 06:00

Telephone

+922199261300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University Of Karachi - جامعہ کراچی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to University Of Karachi - جامعہ کراچی:

Share