Peoples United Officer University Of Karachi.

Peoples United Officer University Of Karachi. Affiliated for Registered Officer Welfare Association Karachi Sindh Pakistan�

*پریس ریلیز**مورخہ: 18 مئی 2026**جامعہ کراچی میں گو وی سی گو کے نعرے، قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرنے کا اعلان*جامعہ کراچی میں ...
18/05/2026

*پریس ریلیز*
*مورخہ: 18 مئی 2026*

*جامعہ کراچی میں گو وی سی گو کے نعرے، قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرنے کا اعلان*

جامعہ کراچی میں مالی بحران، واجبات کی عدم ادائیگی اور ملازمین کو درپیش مسائل کے خلاف جاری احتجاجی تحریک آج ستھرویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن انجمن اساتذہ، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سمیت مختلف ملازمین گروپس نے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی۔ ملازمین نے گو وی سی گو کا نعرے بلند کر دیئے ملازمین شدید غصہ میں

*احتجاج کا آغاز*

بروز پیر صبح 10 بجے سے اساتذہ، افسران اور ملازمین ایڈمن بلاک کے سبزہ زار میں جمع ہونا شروع ہوئے۔ احتجاجی پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ مجیب الرحمن نے حاصل کی، جبکہ وسیم قادری نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔

*مقررین کا خطاب*

نیوٹرل ایمپلائز گروپ جامعہ کراچی کے صدر شفیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی جدوجہد کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں متوقع سنڈیکیٹ اجلاس کا مؤخر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اساتذہ، افسران اور ملازمین متحد ہیں اور اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اضافی ہاؤس سیلنگ، لیو انکیشمنٹ اور ایوننگ پروگرامز کے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔، مزید انہوں نے بد عنوانیاں اور کرپشن عروج پر ہے اس کی، شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا

*برہان صدیقی* نے کہا کہ انتظامیہ کی مسلسل بے حسی افسوسناک ہے، تاہم تمام ملازمین متحد ہیں اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

*آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری اشفاق احمد* نے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے بعض انتظامی معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو بائی پاس کر کے ایک ریٹائرڈ ٹرانسپورٹ افیسر جامعہ کا لیگل ایڈوائزر بنا ہوا ہے ریٹائرڈ ہونے کے، باوجود جامعہ کا گھر اور گاڑی استعمال کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کرپشن کی نشاندہی کی اور فوری، شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا

*ملازمین اتحاد کے صدر فرحان خان* نے کہا کہ ملازمین ، افسران اساتذہ اور کا اتحاد جامعہ کراچی کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین کا انتظامیہ سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ تمام جدوجہد صرف جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے ہے۔

*آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے صدر سراج احمد بھٹو نے بھی جامعہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے حکومتِ سندھ سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے*

*انصاف پسند گروپ کے رئیس الحسن* نے شرکاء کے لیے نظم پیش کی اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور نظم و ضبط کو برقرار رکھیں۔

*ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مؤقف*

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کے *صدر زاہد حسین بلوچ* نے اپنے خطاب میں وائس چانسلر کی پریس کانفرنس میں مطالبات کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین افسران اوراساتذہ، کے تمام مطالبات آئینی، قانونی اور جائز ہیں سنڈیکیٹ اور سینٹ سے منظور شدہ ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطلبہ کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے موجودہ بحران اور ملازمین کے مسائل کا فوری نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری مطالبات منظور کیے جائیں اور کل سے جامعہ میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتا ہوں جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے قلم چھوڑ ہرتال جاری رہے گی

*انجمن اساتذہ کا اعلان*

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر غفران عالم نے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ انجمن اساتذہ کے جنرل باڈی اجلاس میں بھی پیپرز کے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ، افسران اور ملازمین کی مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔

*انتظامیہ کو پیغام*

مقررین نے واضح کیا کہ تمام مسائل کا حل افہام و تفہیم، مذاکرات اور سنجیدہ اقدامات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس مشترکہ اور پرامن جدوجہد کو سنجیدگی سے لے اور فوری طور پر ملازمین کے جائز مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

*جاری کردہ:*
شفیع محمد بلوچ
پبلسٹی سیکرٹری
ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن
پیپلزیونائیٹڈ جامعہ کراچی

14/03/2026

کوئی تو ہے…
جو ایران سے اسرائیل تک پہنچنے والے میزائلوں کو امریکی اور اسرائیلی دفاعی نظاموں کے باوجود اپنے ہدف تک پہنچا رہا ہے۔
کوئی تو ہے جس نے عرب ممالک کو ایران کے خلاف کھڑے ہونے سے روکا اور دشمن کی کئی چالوں کو ناکام بنایا۔
کوئی تو ہے جس کی وجہ سے اسرائیل پریشان ہے اور امریکہ بھی کشیدگی کم کرنے کی بات کر رہا ہے۔
اللہ اس وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے جو خود مشکلات میں ہونے کے باوجود ہر مسلمان ملک کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰❤️
افواج پاکستان زندہ باد 🇵🇰❤️
#مارخور


❤️🖤💚
29/12/2024

❤️🖤💚

22/07/2024

سستی بجلی کیلئے گیم چینجر بونجی پن بجلی منصوبہ تھرمل رجیم کی بھینٹ چڑھ گیا

24/04/2024
26/03/2024

ہوائیں سرد ھو جائیں _!!
یا لہجے برف ھو جائیں
ہم اُس کی یاد کی چادر کو____!!
خود پہ تان لیتے ھیں______

سُنو____!!
درویش لوگوں کی
کوئی دنیا نہیں ھوتی____!!
ملے جو خاک رستے میں ۔۔۔
اُسی کو چھان لیتے ھیں ____!!

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے!!!!سلام بینظیر بھٹو
26/12/2023

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے!!!!
سلام بینظیر بھٹو

کوہ ہمالیہ : کہا جاتا ہے کہ ہمالیہ میں پایا جانے والا بندر نما پھول ہر 20 سال میں صرف ایک بار کھلتا ہے۔  یہ پھول روشن چھ...
16/07/2023

کوہ ہمالیہ : کہا جاتا ہے کہ ہمالیہ میں پایا جانے والا بندر نما پھول ہر 20 سال میں صرف ایک بار کھلتا ہے۔ یہ پھول روشن چھوٹے بندروں جیسے ہوتے ہیں۔ دنیا واقعی بہت وسیع اور عجائبات سے بھری ہوئی ہے ۔ اس پودے کی جڑوں کو بخار ، پیچش اور اسہال کے علاج اور نکسیر کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔

05/12/2022

سسٹم میں رھتے ہوئے سسٹم کو فالو کیا جاتا ہے چیلنج نہیں ۔ ۔
جو بھی سسٹم سے چھیڑ چھاڑ کرے گا سسٹم اُسے نا اہل کردے گا ۔شخصیت پسندی چھوڑ دیں سسٹم کا شعور حاصل کریں.
آج کا حکمران فرد نہیں نظام ہے۔ تو نظام کا شعور حاصل کرنا چاہیے ۔
شاہ سعید احمد رائپوری صاحب رح
نظام اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق اپنے تراشے ہوئے بتوں کو صادق اور امین قرار دے کر عوام سے پوجا کرواتا ہے اور بعد میں انہیں چور ڈکلئر کرکے منظر سے غائب کر کے عوام کو نئے نعروں اور تبصروں میں مشغول رکھتا ہے ۔
تاریخ سےدلچسپی رکھنےوالےاس حقیقت کوبخوبی جانتےہیں۔

Address

University Of Karachi
Karachi
021

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peoples United Officer University Of Karachi. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share