Mubashira Online Quran academy

Mubashira Online Quran academy Teaching Quran e kareem with tajweed and other Islamic subjects online

11/08/2026

سلامت رھے وطن کی بہاریں 🇵🇰🌹✌️🤲🇵🇰🌹🇵🇰🌹💕🇵🇰

21/07/2026
*((( انتخابی اجلاس وفاق المدارس )))*سولہ محرم الحرام 1448ھ موافق 2/ جولائی 2026ء کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدا...
02/07/2026

*((( انتخابی اجلاس وفاق المدارس )))*

سولہ محرم الحرام 1448ھ موافق 2/ جولائی 2026ء کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کا اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے مجلس عمومی کے سولہ سو تیئیس اراکین شریک ہوئے۔۔۔۔ان اراکین میں مجلس شوریٰ کے تین سو اٹھاون (358) اور مجلس عاملہ بتیس (32) کے اراکین بھی شامل ہیں۔۔۔۔
اس اہم ترین دستوری اجلاس سے قبل یکم جولائی کو موجودہ مرکزی مجلس عاملہ کا اختتامی و الوداعی اجلاس بھی منعقد ہوا۔۔۔۔
دستور کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اگلے پانچ سال کیلئے "صدر" اور "ناظم اعلیٰ" کا انتخاب آج ھوا۔۔۔۔
جس میں مجلس عمومی کے اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے اگلی پانچ سالہ مدت کیلئے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔۔۔۔
ان اہم اجلاس میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب دامت برکاتھم العالیہ،شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتھم العالیہ،اھل س ن ت وال ج م ا عت کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی صاحب، اکابر علماء کرام سمیت ملک کے طول و عرض سے اراکین مجلسِ عمومی نے شرکت کی
سیکڑوں علماء و ذمہ داران مدارس کے قیام و طعام کا نظم دارالعلوم کراچی کی طرف ترتیب دیاگیا تھا
مرکزی دفتر وفاق المدارس ملتان کی انتظامی ٹیم اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے منتظمین نے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنالیا ۔۔۔۔۔
مرکزی مجلس عاملہ کے اختتامی اجلاس کے بعد مرکزی قائدین و صوبائی نظماء اور ان کے معاونین سمیت مسؤلین بھی گزشتہ پانچ برسوں تک خدمات انجام دینے کے بعد اپنی دستوری مدت مکمل کرلیں گے۔۔۔۔۔اگلے پانچ برسوں کیلئے صدر و ناظم اعلیٰ کے انتخاب کے بعد نئی مرکزی مجلس عاملہ و صوبائی نظماء اور مسؤلین و معتمدین کی بھی اگلے پانچ برسوں کیلئے سلیکشن کی جائے گی۔۔۔۔۔جس میں سرپرست حضرات، نائب صدور، صوبائی نظماء،معاون نظماء،خازن اور نئی مجلس عاملہ تشکیل دی جائے گی۔۔۔۔اسی طرح اس پانچ سالہ مدت کیلئے امتحانی کمیٹی و نصاب کمیٹی کی تشکیل بھی کی جائیگی۔۔۔۔۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان جیسے مؤقر اور بڑے ادارہ کا مستحکم نظام طے شدہ دستور کے مطابق ہوتا ہے۔۔۔۔
1959ء میں جب وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا تو اس سے قبل ایک متفقہ دستور مرتب کیا گیا۔۔۔۔بعد میں اس دستور میں وقت کی ضرورت اور مناسبت سے ضروری ترامیم اور اضافے بھی کئے جاتے رہے۔۔۔۔۔

صدر و ناظم اعلی کے انتخاب کے بعد اگلے پانچ برسوں کیلئے سرپرست حضرات، مجلس عاملہ،خازن، صوبائی نظماء،صوبائی معاون ناظمین،مسؤلین و معتمدین کی تقرری عمل میں لائی جاتی ہے۔۔۔۔یہ تقرری اور سلیکشن دستوری طور پر صدر و ناظم اعلیٰ باھمی مشاورت سے کرتے ہیں۔۔۔۔
اگر درمیانی مدت میں مذکورہ شخصیات و اراکین میں سے خدا ناخواستہ کسی کی رحلت ہوجاتی ہے تو ان کی جگہ پر متبادل کو مقرر کیا جاتا ہے۔۔۔۔اور اگر انتخاب کے ذریعہ منتخب ہونے والی شخصیت کی رحلت کی صورت میں درمیانی مدت کیلئے مجلس شوریٰ و عمومی کے اراکین دوبارہ منتخب کرتے ہیں۔۔۔۔۔

اسی متفقہ ومنظور شدہ دستور و ضابطے کے مطابق 1959ء سے لیکر 2026ء تک آٹھ صدور منتخب ہوئے۔۔۔۔ان نابغہ روزگار ہستیوں میں علامہ شمس الحق افغانی،آیۃ الخیر مولانا خیر محمد جالندھری، محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوری، مفکر اسلام مولانا مفتی محمود، عالم ربانی مولانا محمد ادریس میرٹھی،رئیس المحدثین مولانا شیخ سلیم اللہ خان،شیخ المشائخ مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر رحمہم اللہ اور شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ شامل ہیں۔۔۔۔
جبکہ ان سٹرسٹھ(67) برسوں میں "ناظم اعلیٰ" کے منصب جلیلہ پر چھ (6) شخصیات نے منتخب ہوکر اپنی منصبی ذمہ داریوں کو انجام دیا۔۔۔۔ان چنیدہ اشخاص میں مفکر اسلام مولانا مفتی محمود،عالم ربانی مولانا محمد ادریس میرٹھی،رئیس المحدثین مولانا شیخ سلیم اللہ خان،امام اہل سنت مولانا مفتی احمد الرحمٰن،محقق و مصنف مولانا ڈاکٹر حبیب اللہ مختار ش ہی د رحمہم اللہ اور ترجمان مدارس دینیہ مولانا محمد حنیف جالندھری حفظہ اللہ شامل ہیں۔۔۔۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا جب آغاز ہوا تو اس وقت ایک سو دو (102) مدارس ملحق ہوئے تھے۔۔۔۔۔اور اب الحمدللہ ان سٹرسٹھ برسوں میں اکابر و مشائخ کی مخلصانہ کاوشوں کی برکت سے ملحق مدارس و جامعات کی تعداد چھبیس (26) ہزار سے زائد ہے۔۔۔۔ہزاروں علماء و مدرسین اور لاکھوں طلباء وطالبات اس منفرد تعلیمی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔۔۔۔۔
اس عالیشان ادارہ سے وابستہ لاکھوں افراد کی خوش بختی رہی ہے کہ ادارہ کے قیام سے لیکر آج تقریباً سات دھائیوں بعد بھی قیادت پاکیزہ اوصاف سے متصف ہستیوں و شخصیات کے ہاتھوں میں رہی۔۔۔۔اور وفاق نے آفاق کی مانند ترقی کی منازل طے کیں۔۔۔۔جہاں علماء و طلباء کو ایسی چنیدہ ہستیوں کی قیادت میسر رہی وہیں ان قائدین پر ان ہزاروں علماء نے بھی اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔۔اور یہ غیر متزلزل اعتماد ہی کا نتیجہ ہے کہ برسوں سے اس عظیم دینی و تعلیمی بورڈ کے خلاف ظاہری و اندرونی سازشوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔۔۔۔ان تمام سازشی عناصر کو ہمیشہ نامرادی حاصل ہوئی اور الحمدللہ اسلام کی فطرت کے عین مطابق جتنا بھی دبانے کی کوشش کی گئی اتنے ہی منظم و فعال انداز میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوا۔۔۔۔یہ سب یقینی طور پر اس نیٹ ورک سے وابستہ ہزاروں علماء کا اپنے بڑوں پر مضبوط اعتماد کا شاہکار اور بڑی دلیل ہے۔۔۔۔۔
وفاق المدارس کی کامرانیوں کی تاریخ یہی بتاتی ہے مذکورہ سابقہ و موجودہ قیادت پر براجمان شخصیات کا کوئی بدل نہیں۔۔۔۔یہ وہ ہستیاں ہیں جن پر امت کو فخر ہے،جو دین و علم کی گوہر نایاب اور انمول شخصیات ہیں۔۔۔۔جو امت اور عالم اسلام کا سرمایہ و اثاثہ ہیں۔۔۔۔ان نابغہ روزگار ہستیوں کی عالی و ارفع دینی و علمی اور ملی خدمات مسلم رہی ہیں۔۔۔۔اخلاص و تقویٰ شعار،للہیت و خشیت اور امت مسئلہ کے درد سے معمور یہ سب ہستیاں عبقری اور طلسماتی شخصیت ہیں۔۔۔۔۔
الحمدللہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے وابستہ علماء،صلحاء و اتقیاء اس ادارہ کو دینی تعلیم و تربیت اور دین کیلئے افراد سازی کیلئے ناگزیر سمجھتے ہوئے دیرینہ وابستگی رکھتے ہیں۔۔۔۔اپنے بڑوں پر اعتماد ہی اس عظیم ادارہ کی مستحکم فکری اساس اور بنیاد ہے۔۔۔۔اور ان شاءاللہ ہمارا یہی اعتماد ہماری اور ہمارے دینی مراکز کی کامیابی کا ضامن ہے۔۔۔۔۔

بہرحال۔۔۔۔۔بروز جمعرات دو جولائی 2026ء کو جو اتنا اہم اجلاس منعقد ہوا یہ پندرہواں انتخابی دستوری اجلاس ہے۔۔۔۔
اس سے قبل وفاق المدارس کے قیام سے لیکر اب تک "صدر و ناظم اعلیٰ" کے پندرہ (15) دستوری انتخابات ہوئے ہیں۔۔۔۔اوراج کایہ دستوری انتخاب سولہواں انتخاب ھوا۔۔۔۔
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے صدارت کیلئے شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتھم العالیہ اور ناظم عمومی کیلئے حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب کا نام تجویز کیا جسے ھاؤس نے اتفاق رائے سے منظور کیا
یوں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے آئیندہ پانچ سال کیلئے یہ دونوں حضرات متفقہ طور پر صدر و جنرل سیکرٹری مقرر ھوئے
اللہ تعالیٰ اس گلشن کو ھرقسم شرورو و فتنوں سے بچائے امین

01/07/2026

اللہ تعالیٰ ھم سب دیدار مدینہ نصیب کرے

27/06/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

Address

KHi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mubashira Online Quran academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share