20/08/2026
"کھلی ہوئی قب۔ر کے کنارے کھڑا وہ ارب پتی نوجوان... جو اپنی م۔و۔ت سے ٹھیک دو دن پہلے خود اپنی آرام گاہ دیکھنے آیا تھا!" 💔
یہ کوئی فلمی سین نہیں، بلکہ دنیا کی سب سے ہلا دینے والی سچی کہانی ہے۔ تصور کریں، آسٹریلیا کا 29 سالہ ارب پتی 'علی بنات' جس کے پاس فراری گاڑیاں، ہیرے جڑی گھڑیاں اور دنیا کی ہر لگژری موجود تھی۔ وہ ایک دن اپنی مہنگی ترین گاڑی سے اترا اور چلتا ہوا سیدھا قبرستان پہنچ گیا... کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اس کا وقت ختم ہو چکا ہے۔
علی کو آخری سٹیج کے ک۔ی۔ن۔س۔ر کی تشخیص ہوئی تھی۔ جب ڈاکٹروں نے جواب دیا تو اس نوجوان نے رو کر شکوہ کرنے کے بجائے اپنی اس ب۔ی۔م۔ا۔ر۔ی کو اللہ کا "تحفہ" قرار دیا۔ قبرستان کی اس سرد مٹی کو دیکھ کر اسے احساس ہوا کہ یہ کروڑوں کا بینک بیلنس اور برانڈڈ کپڑے اس اندھیری ق۔ب۔ر میں اس کے کسی کام نہیں آئیں گے۔
اس کے بعد اس نے ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ علی نے اپنی تمام لگژری گاڑیاں، مہنگی گھڑیاں اور جائیدادیں بیچ ڈالیں۔ اس نے مسکراتے ہوئے کہا: "میں اس دنیا سے بالکل خالی ہاتھ جانا چاہتا ہوں!"
اس نے اپنی ساری دولت غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کے لیے وقف کر دی اور "MATW" پراجیکٹ کی بنیاد رکھی۔ افریقہ (ٹوگو) کے پسماندہ ترین علاقوں سے لے کر 30 سے زائد ممالک میں اس نے اپنے پیسوں سے ہسپتال، سکول، مساجد، گھر اور پانی کے کنویں بنوائے۔
مئی 2018 میں جب علی بنات اس دنیا سے رخصت ہوا تو اس کے ہاتھ بالکل خالی تھے... لیکن اس کے نامۂ اعمال میں کروڑوں یتیموں اور بے سہاروں کی دعائیں لکھی جا چکی تھیں۔ انسان کی اصل کامیابی وہ نہیں جو اس نے جوڑ کر تجوریوں میں رکھی، بلکہ وہ ہے جو اس نے اللہ کی راہ میں بانٹ دی!
🥹😭😭