Iqra Online Quran Academy

Iqra Online Quran Academy Learn Quran With (Iqra Online Quran Academy)

17/04/2023

کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سُنا یا پڑھا ہے ؟
آپ اسکو سُن کر تو دیکھے پڑھ کر تو دیکھے آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔
اللہ تعالیٰ سورۃ کے آغاز میں دو قسمیں کھاتے ہیں۔

وَالضُّحٰى (1)

دن کی روشنی کی قسم ہے۔

وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى (2)

اور رات کی جب وہ چھا جائے۔

اس سے پتہ چلتا ہے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں کتنی Value رکھتی ہیں۔
زندگی بھی تو ایسے حالات سے گزارتی ہے ۔ کبھی روشن کبھی تاریک۔
تو پتہ چلا دونوں ہی برے نہیں ہوتے ہیں۔ دونوں کا آنا لازم ہوتا ہے۔ اور دونوں اپنی خوبصورتی کے ساتھ آتے ہیں۔
جب روشنی ہوتی ہے تو تاریکی چھانا لازمی امر ہے اور جب تاریکی ہے تو روشنی آنا بھی لازمی امر ہے۔
بات یہ ہے آپکو یقین ہونا چاہیے۔
کیا یقین ہونا چاہیے ؟
کہ کچھ بھی ہو۔

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (3)

آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔

ہمارا رب نہ ہمیں چھوڑے گا نہ بیزار ہوگا۔
ساری دنیا چھوڑ سکتی ہے رب نہیں چھوڑے گا
جب لوگ آپ کو چھوڑ جائیں تو پریشان مت ہو۔ آپکا رب نہیں چھوڑے گا۔
ہر محبت بیزار ہوسکتی ہے۔پر خالق کی محبت مخلوق سے ختم نہیں ہوتی 🤍
کتنی پیاری تسلی ہے نا ۔ اللہ ہمیشہ ساتھ ہیں ۔۔۔
جب ہم دنیا میں خسارے میں جارہے ہوتے ہیں۔ہر تعلق آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہوتا ہے ۔ ہر چیز دور جا رہی ہوتی ہے۔ دنیا منہ موڑے کھڑی ہوتی ہے تو یاد رکھے

وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)

اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔

اصل چیز تو آخرت ہے۔
دنیا میں نہ ہو کامیابی، لیکن آخرت پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا ہے
آپ کیوں امید کرتے ہیں لوگ راضی کریں ؟
آپ کیوں ایسے اعمال نہیں کرتے جن سے اللّٰہ تعالیٰ راضی ہو،
آپ اللہ کے لیے کوشش کریں اللہ تسلی دیتے ہیں۔

وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى (5)

اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔

کیا ہوا جو ساری محنت ضائع ہوگی ؟ کیا ہوا سب نے چھوڑ دیا ؟ کیا ہوا سب کے آگے برے بن گے ؟ کیا ہوا مسلسل ناکامی ہے ؟ کیا ہوا مسلسل تنگی ہے؟ کیا ہوا کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔
یاد رکھے ! اللہ آپکے ساتھ ہیں وہ آپکو بھولے گا نہیں۔
تو پھر کیا غم ؟ پھر کیا پریشانی ؟
تو مسکرائیے اور ہر دکھ ' درد تکلیف کو سپرد خدا کردیں پھر ایک سکون نازل ہو گا جو ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا۔ان شاءاللہ❤

28/03/2023

Short Tip:
سفیدپوش ڈھونڈھ رہے ہیں? مل نہیں رہا??
اپنا موبائل اٹھایں, فوڈ پانڈا, بیکیا etc سے کچھ بھی آرڈر کریں....کچھ ہی دیر میی ایک سفید پوش آجاییگا جو آپ سے کبھی کچھ ڈیمانڈ نہیں کریگا, کچھ envelope میی رکھ کر اسکو دیجیگا تو اسکی آنکھوں کی خوشی ضرور چیک کیجیگا....
شکریہ ☺️

خبردار ہوشیاررررر چھ دن سے میرے کزن کی بیٹی اسپتال میں داخل تھی۔ اسکی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ پتہ چلا کہ چیختی ہے چلاتی...
16/10/2022

خبردار ہوشیاررررر
چھ دن سے میرے کزن کی بیٹی اسپتال میں داخل تھی۔ اسکی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ پتہ چلا کہ چیختی ہے چلاتی ہے اور کاٹتی ہے۔
بارہ سال کی بچی ہے۔ مجھے پتہ چلا تو دیکھنے اسپتال گیا۔ بچی کی ٹانگیں اور ہاتھ باندھے ہوئے تھے اور وہ تڑپ رہی تھی۔ ڈاکٹر صاحب سے ملا تو بولے ہیسٹیریا ہے۔ باپ سے پوچھا تو کہنے لگے اس کو سایہ ہو گیا ہے۔ والدہ نے کہا اسکی پھوپھو نے جادو کروا دیا ہے۔ ۔!!!
جتنے منہ اتنی باتیں۔ میں نے بچی کے پاس جا کر اسے پیار کیا اور پانی پلایا۔ وہ بیقرار تھی۔ کہتی ہے مجھے گول گپے کھانے ہیں۔ !!!
ڈاکٹر صاحب نے منع کیا ہے کہ اس کو کوئی چیز بازار سے نہیں دینی ۔ میرا ماتھا ٹھنکا۔ میں نے پوچھا کہ بچی کی یہ حالت کب سے ہے۔ !!والدہ نے بتایا کہ چھٹیوں کے آخری بیس ایام اپنی پھوپھو کے گھر گئی تھی۔ وہاں سے جب واپس آئی ہے طبیعت ناساز ہے۔ چڑچڑی ہوگئی ہے۔ باہر نکل نکل کر بھاگتی ہے۔ کہتی ہے کہ گول گپے کھانے ہیں وہ بھی لا کر دئیے پر پسند نہیں آتے پھینک دیتی ہے۔ چیختی ہے چلاتی ہے۔
میں نے لڑکی سے تنہائی میں بات کرنے کی اجازت چاہی جو مل گئی۔میں نے بچی کے ہاتھ پاؤں کھولے اور ٹیرس پر لے گیا، اسے پانی پلایا میں نے کہا مجھے اپنا دوست سمجھو جو کچھ ہم میں بات ہوگی وہ راز رہے گی۔ میں نے قسم کھائی۔ لڑکی کو کچھ حوصلہ ہوا تو کہنے لگی ۔!!
آپ اپنی ماں کی قسم کھائیں کہ کسی کو نہیں بتائیں گے، کہنے لگی پھوپھو کے محلے میں ایک گول گپے والا ہے جس کے گول گپے مجھے بہت پسند ہیں۔
میرا کزن اور میں ہم دونوں وہ کھانے کیلئے جاتے تھے میں جب سے واپس لوٹی ہوں دل بہت بیقرار رہتا ہے اور جسم میں جیسے کچھ جل سا رہا ہے۔ میں نے اس سے اس کی پھوپھو کا نمبر لیا اور اس کو یقین دلایا کہ میں جو کچھ بھی کر سکا ضرور کروں گا۔
اگلے روز میں اس کی پھوپھو کے گھر گیا۔ رشتے دار تھے میری بہت عزت کی۔ میں نے اس کے بیٹے کے ساتھ سے بازار تک ساتھ چلنے کو کہا ۔ہم پیدل ہی شام کو گھر سے نکلے، باتوں باتوں میں نے لڑکی کے حوالے سے گول گپوں کی تعریف کی اور یوں ہم اس دکان کے کیبن میں پہنچ گئے۔
گول گپے منگوائے گئے اور کھائے بھی۔ بہت مزے دار تھے۔ الگ سا ذائقہ تھا۔ خیر میں نے کچھ پیک کروا لئیے اور ساتھ لے آیا۔ رات کو واپس شہر آیا اور وہ گول گپے ایک دوست کی لیب والے کو دیئے کہ اس کو چیک کردے۔ منشیات والے ادارے کو بھی ایک سیمپل دیا۔
اگلے دن رپورٹ آئی تو میں اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گیا،رپورٹ میں پتہ چلا کہ مصالحہ جات میں ہیروئن ملائی گئی ہے۔ میرا ایک لمحے کیلئے دم بند سا ہو گیا۔
میں نے فوراًاینٹی نارکوٹکس سے رابطہ کیا اور اس گول گپے والے کی دکان پر ریڈ کیاتو وہاں سے شراب، ہیروئن اور چرس برآمد ہوئی۔ یہ باقاعدہ ایک منشیات کا اڈہ تھا اور گول گپے والا اپنے گول گپوں میں ہیروئن گھول کر کھلا رہا تھا۔ جو لگ گئے وہ یہاں سے ہٹ نہیں سکتے تھے۔
ان کو پکڑوا کر بچی کی طرف لوٹا اور ڈاکٹر صاحب کو اعتماد میں لے کر بچی کو ترک منشیات کے ادارے میں داخل کروا کر علاج کروایا۔
یہ ایک سچا واقعہ تھا۔۔ اب آئیں اصل مسئلے پر۔۔ اور وہ یہ ہے کہ ہمارے بچوں کے ساتھ یہ کیا ہورہا ہے۔
اسکولوں کے باہر ریہڑیوں پر اور اسکول کالجوں کی کینٹینوں پر محلے میں پھرتے رہڑی والے ہمارے بچوں کے ساتھ کیا کچھ کر رہے ہیں ۔ہمارے بچے اب نشوں پر لگ چکے ہیں اور ہمیں معلوم ہی نہیں۔ ہم بحیثیت مجموعی اپنی اولادوں سے غافل ہیں۔

میں نے بھی بلیو ایریا سے ایک ٹھیلے سے چائے پی تو مجھے بہت سکون محسوس ہوا. میں اگلے دن نمل سے پھر چائے پینے چلاگیا.مجھے مجھے احساس ہی نہیں رہا کہ میں تین ماہ تک چائے پیتا رہا پھر ایک رات نیوز دیکھی کہ مطلوبہ ٹھیلہ جس میں چائے پیتا تھا اس کو سیکیورٹی والوں نے دھر لیا ہے وہ چائے میں ڈوڈے وغیرہ ڈالتے تھے.. وہ لوگ اپنے منافع کے لئے لوگوں کی جان کھیل جاتے ہیں اللہ کریم انھیں ہدایت دے!
حکومت بے خبر ہے تو والدین اور اساتذہ کو جاگنا ہوگا۔ ان تک اپنے بچوں کو نہ جانے دیں۔ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ،گول گپے والاتو گول گپے بیچ جائے گا مگر ہماری پوری نسل نشہ آور بن کر تباہ ہو جائے گی۔۔!!!
جاگتے رہیں ورنہ سب کچھ سو جائے گا۔۔

Did you know?The Ka’bah contains two roofs Inner and the Outer roof, the extra one was made to further strengthen the st...
17/08/2022

Did you know?

The Ka’bah contains two roofs Inner and the Outer roof, the extra one was made to further strengthen the structure. The gap between the two roofs is over one metre.

جو لوگ کوٹھیاں بنا کے سیل کرتے ہیں یا جو لوگ اپنے لیے نئے گھر بنا رہے ہیں میں ان کو یہ  مشورہ  دیتا ہوں  کہ گھر کے اندر ...
07/08/2022

جو لوگ کوٹھیاں بنا کے سیل کرتے ہیں یا جو لوگ اپنے لیے نئے گھر بنا رہے ہیں میں ان کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ گھر کے اندر ایک چھوٹا سا Pray room عبادت والا کمرہ بھی بنایا کریں
جس طرح بچے 2 گھنٹے Study room میں گزارتے ہیں دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے لیے
اور جس طرح 2 گھنٹے Tv room میں گزارتے ہیں اسی طرح بچوں کا ایک مخصوص ٹائم Pray room کا بھی ہو تو بچوں کو قرآن وحدیث اور دینی تعلیم حاصل کرنے سمجھنے اور سیکھنے میں آسانی ہوجاۓ گی
اور گھر میں نماز و قرآن پاک پڑھنے کے لئے ایک الگ جگہ بھی مختص ہو جائے گی اور اس سے آپ کو بھی فائدہ ھو گا نیکی کی نیکی💯

plz subscribe
25/07/2022

plz subscribe

Assalamualaikum. ye Masjid ka model mere chote bhai Hafiz Muhammad Talha Saleemi ne banaya tha MASHALLAH se.

15/05/2022
یہ یمنی بابا جی زیارت بیت اللہ کیلٸے اپنا اکلوتا گھر بیچ کر مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ آج سعودی شہزادہ محمد بن سلطان آل سعود ا...
09/05/2022

یہ یمنی بابا جی زیارت بیت اللہ کیلٸے اپنا اکلوتا گھر بیچ کر مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ آج سعودی شہزادہ محمد بن سلطان آل سعود ان سے ملنے مکہ مکرمہ آٸے اور اس سال حج کے ساتھ عالیشان گھر بھی گفٹ کرنے کی خوشخبری سنادی۔ اب یہ مکہ ہی میں رہیں گے۔ واقعی اللہ بڑا قدردان ہے۔ امھبہ سالم نے اپنا معمولی گھر رب کے گھر کی زیارت کیلٸے قربان کردیا اور رب نے اپنے گھر کے پڑوس میں پرتعیش مکان دیدیا۔ باقی آخرت کا اجر تو ہے ہی اپنی جگہ۔ یہ رہا قربانی کا نقد صلہ۔
"شادی کی تھی، لیکن اولاد نہیں ہوئی۔ بیوی کی وفات کے بعد میری ملکیت میں ایک ہی رہائشی گھر تھا، جسے فروخت کرکے اللہ کے گھر کی زیارت کیلئے یہاں مکہ چلا آیا تاکہ اللہ پاک میرے گناہ معاف کردے۔" یہ کہہ کر بابا جی کے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔
اس بزرگ کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہے۔ اس کا تعلق یمن سے ہے۔ نام إمهبة سالم۔ جنوبی یمن کے شہر عدن میں رہتے تھے۔ ویڈیو میں ان سے بات چیت کرنے والے الشيخ عصام عبد الله محمد المطري ہیں، جو مسجد الوقيان قرطبة کے امام ہیں۔
سوشل میڈیا پہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس بابا جی کو بڑی بڑی پیشکشیں ہو رہی ہیں۔ ایک سعودی صارف نے آفر کی ہے کہ میں طائف میں ان کیلئے تمام سہولیات سمیت رہائش کا انتظام کر دیتا ہوں۔
ایک دوسرے کویتی صارف نے کہا کہ میں بابا جی کیلئے جدید مکان بنانے کیلئے تیار ہوں۔ یہ گھر عدن میں ان کے فروخت شدہ آبائی کے بالکل قریب ہوگا۔
کچھ لوگوں نے یہاں فقہی بحث شروع کی ہے کہ عمرے کیلئے رہائشی مکان بیچنا جائز بھی ہے کہ نہیں؟ واقعی یہ سوال اہم ہے، لیکن ان کے نزدیک جن کے دل عشق کے سوز خالی ہوں، عاشق کیلئے یہ سوال ہی بے کار ہے کہ وہ محبوب کا دیدار کرنے کیلئے اکلوتا گھر کیوں بیچنے پر تیار ہوا؟ مکتب عشق کے تو دستور ہی نرالے ہیں۔ گھر کیا چیز ہے، یہاں تو جان دینے کو ناکافی سمجھتا جاتا ہے۔
دے آیا اپنی جان بھی دربار عشق میں
پھر بھی نہ بن سکا خبر اخبار‌ عشق میں

مَنْ کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اللّٰہُ لَہ
(مندرجہ بالا عنوان ایک حدیث شریف کا ٹکڑا ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ جو اللہ کا ہو جاتا ہے اللہ اُس کے ہوجاتے ہیں)

04/05/2022

(منقول)
🌼 ایک عربی کو کہا گیا کہ تم مر جاؤ گے اس نے کہاں پھر کہاں جائیں گے ؟

کہا گیا کہ اللہ کے پاس !!

عربی کہنے لگا آج تک جو خیر بھی پائی ھے اللہ کے یہاں سے پائی ھے پھر اس سے ملاقات سے کیا ڈرنا

کس قدر بہترین حسنِ ظن ھے اپنے اللہ سے -

🌼 ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ھیں جس کی دعا قبول کی جاتی ھے ؟

بزرگ نے جواب دیا نہیں ، مگر میں اس کو جانتا ھوں جو دعائیں قبول کرتا ھے -

کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے -

🌼 ابن عباسؓ سے ایک بدو نے پوچھا کہ حساب کون لے گا ؟

آپ نے فرمایا کہ " اللہ "

رب کعبہ کی قسم پھر تو ھم نجات پا گئے ،بدو نے خوشی سے کہا -

کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے اپنے رب سے -

🌼 ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو اس کی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی -

نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا کہ امی جان اگر میرا حساب آپ کے حوالے کر دیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ؟

ماں نے کہا کہ میں تجھ پر رحم کرتے ھوئے معاف کردونگی -

اماں جان اللہ پاک آپ سے بڑھ کر رحیم ھے پھر اس کے پاس بھیجتے ھوئے یہ رونا کیسا ؟

کیا ھی بہترین گمان ھے اپنے رب کے بارے میں -

اللہ پاک نے حشر کی منظر کشی کرتے ھوئے فرمایا ھے ،

{ وخشعت الأصوات للرّحمٰن }
" اور اس دن آوازیں دب جائیں گی رحمان کے سامنے"

اس حشر کی گھڑی میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ " جبار " کے سامنے بلکہ اپنی صفتِ رحمت کا آسرا دیا ھے
یا اللہ ہمیں دنیا قبر حشر آخرت میں ہمیشہ اپنے فضل و کرم کے سائے میں رکھنا ۔ آمین یا رب العا لمین

https://youtu.be/2S4RbS_g3rw
25/03/2022

https://youtu.be/2S4RbS_g3rw

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ومحبت کہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ نعت سنتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ! !

25/03/2022

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ومحبت کہ
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ نعت سنتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ! !

Address

Sadar Town
Karachi
74200

Telephone

9232766436

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqra Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share