27/08/2026
مولد النبی صلی اللہ تعالی علیه واله وسلم
ہر سال کی طرح اس سال بھی مدینة العلم اسلامک کالج میں عظیم الشان تقریب “شب میلاد شریف”میں سجائی گئی۔ جس میں ھدیہ گلہائے عقیدت طالبات مدینة العلم نے پیش کیے۔
قصیدة حسان بن ثابت رضی اللہ عنه | قصیدة حجرة النبی علیه السلام | قصیدة محمدیة | قصیدة بردة شریف پیش کیا گیا۔
سربراہ ادارہ جناب فضیلة الشیخة صفیة امة النور صاحبہ نے برکات ولادت محمدی پیش کرتے ہوئے بیان کیا کہ ظاہری سجاوٹوں کے ساتھ باطن کو نبی علیہ السلام کی سیرت و سنت سے سجانا ہی اصل شریف کی روح ہے۔اور پرنسپل صاحبہ نے اسکے بعد گلہائے عقیدت پیش کیے۔خوبصورت نعت شریف کی محفل سجائی گئی جس میں تقریبا ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
اللہ تعالی محفل کو قبول فرمائے۔ اور یہ ادارہ اسی طرح دوام و آخلاص کے ساتھ نبی علیہ السلام کی میلاد کرتا رہے۔ (آمین)
بنت النبی سیدہ فاطمہ ہال کے مناظر👇🏻