22/10/2025
ایم کیو ایم کو سندھ ہائی کورٹ سے بڑی کامیابی حاصل
ایم کیو ایم کے مرکزی و سینئر رہنما حیدر عباس رضوی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔
دو ہفتے قبل حیدر عباس رضوی نے ایک پریس کانفرنس میں کراچی ماسٹر پلان کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام فریقین سے کراچی ماسٹر پلان کی بحالی کے حوالے سے حلف نامے طلب کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی ماسٹر پلان (2020) کو 10 اکتوبر 2018 کو منظور کیا گیا تھا، تاہم اب تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تھا۔