Jamia Saqafat il Islamia

Jamia Saqafat il Islamia Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Saqafat il Islamia, Karachi.

اہم ضرورت       دو چار مرتبہ ایسا ہوا کہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی ضرورت پڑ گئی اور کہیں سے سلینڈر دستیاب نہیں ہو رہا تھا ۔...
19/01/2021

اہم ضرورت

دو چار مرتبہ ایسا ہوا کہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی ضرورت پڑ گئی اور کہیں سے سلینڈر دستیاب نہیں ہو رہا تھا ۔ مجبورا خریدنے پڑے ۔ ہوتا یہ ہے کہ بعض رفاہی ادارے سلینڈر دینے کیلئے رکھتے ہیں ۔ لوگ لے جاتے ہیں اور ضرورت پوری ہونے پر سلینڈر واپس کر دیتے ہیں ۔ مشکل یہ آن پڑی ہے کہ ایسے رفاہی ادارے دو یا تین ہوں گے مگر مریضوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے ۔ جب ان رفاہی اداروں سے رجوع کریں تو جواب ملتا ہے کہ سلینڈر سب جا چکے ہیں ۔ ہر مریض سلینڈر خریدنے کی سکت نہیں رکھتا ۔
ایسے میں ہم نے اپنی بساط کے مطابق 6 آکسیجن سلینڈر سے یہ سوچ کر کام کی ابتداء کی کہ ہمیں کون جانتا ہے ۔ 6 سلینڈر کافی عرصے چل جائیں گے مگر دو ہی دن میں ختم ہو گئے ۔ ۔ ۔ اس کے بعد مجبورا ہم نے سلینڈرز خریداری مہم شروع کر دی ہے ۔
ایک قسم کے سلینڈر مٹکے کہلاتے ہیں وہ 24 ہزار کا ایک ہے ۔ اس سے چھوٹے سلینڈر بھرے جاتے ہیں ۔ دوسری قسم وہ چھوٹے سلینڈر ہیں جو مریض لے کر جاتے ہیں وہ فلومیٹر کٹ سمیت 13000 کا ہے ۔
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ یہ کام فی سبیل اللہ ہے ۔ مریضوں سے سوائے ڈپازٹ کے کچھ نہیں لیا جاتا ۔ یہ صدقہ جاریہ ہے ۔ آپ حضرات آگے بڑھیں اور ہمیں کم از کم ایک ایک سلینڈر عطیہ کر دیں ۔ والسلام

الحمدللہ !جامعہ الثقافہ الاسلامیہ ویلفیئر کے تحت مزید دو ایمبولینسز تیار ہو گئیں۔مریضوں کی خدمت کیلئے روانہ کر دی گئیں ۔...
16/01/2021

الحمدللہ !
جامعہ الثقافہ الاسلامیہ ویلفیئر کے تحت مزید دو ایمبولینسز تیار ہو گئیں۔
مریضوں کی خدمت کیلئے روانہ کر دی گئیں ۔
آپ تمام دوست احباب معاونین کیلئے خیر و برکت کی دعائیں فرمائیں ۔ اللہ کریم قبولیت نصیب فرمائے ۔ آمین۔ والسلام

الحمدللہ!جامعہ الثقافہ الاسلامیہ ویلفیئر کے تحت 22 دسمبر 2020 کو دوسری ایمبولینس تیار ہو گئی ۔ مریضوں کے خدمت کیلئے فوری...
16/01/2021

الحمدللہ!
جامعہ الثقافہ الاسلامیہ ویلفیئر کے تحت 22 دسمبر 2020 کو دوسری ایمبولینس تیار ہو گئی ۔ مریضوں کے خدمت کیلئے فوری روانہ کر دی گئی ۔ مخیر حضرات اور معاونین کرام کو خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔ والسلام

الحمدللہ !نومبر 2020 میں جامعہ الثقافہ الاسلامیہ ویلفیئر نے مریضوں کی خدمت کیلئے پہلی ایمبولینس تیار کی اور جمالی گوٹھ ج...
15/01/2021

الحمدللہ !
نومبر 2020 میں جامعہ الثقافہ الاسلامیہ ویلفیئر نے مریضوں کی خدمت کیلئے پہلی ایمبولینس تیار کی اور جمالی گوٹھ جیسی کچی آبادی میں واقع صدیقی ہیلتھ سینٹر کو دی ۔

الحمدللہ !دسمبر 2020 کی سخت سردی میں مستحقین تک گرم کمبل پہنچائے گئے
15/01/2021

الحمدللہ !
دسمبر 2020 کی سخت سردی میں مستحقین تک گرم کمبل پہنچائے گئے

نیک کاموں میں حصہ ڈالنے اور صدقۂ جاریہ کیلئےجامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ کے ساتھ تعاون کیجئے MCB BANKTitle: Jamia Saqafat il ...
11/05/2019

نیک کاموں میں حصہ ڈالنے اور صدقۂ جاریہ کیلئے
جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ کے ساتھ تعاون کیجئے
MCB BANK
Title: Jamia Saqafat il Islamia
A/C: 0130901010140261
IBAN No : PK13MUCB 0130901010140261
Swift Code: MUCBPKKA
رابطہ مولانا ہدایت اللہ :3633363-0333

آج 12 اپریل 2019 کو طالبعلم مصطفی لئیق ولد لئیق احمد نے تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی ۔بچے نے اپنا آخری سبق سنایا...
14/04/2019

آج 12 اپریل 2019 کو طالبعلم مصطفی لئیق ولد لئیق احمد نے تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی ۔
بچے نے اپنا آخری سبق سنایا ۔
مہتمم جامعہ حضرت مولانا ہدایت اللہ صاحب نے فضائل قرآن کریم اور حسن اخلاق پر بیان فرما یا ۔
بچے کے رشتہ داروں کو مبارک باد دیکر دعا فرمائی ۔
اہل خانہ نے بچوں میں شیرینی تقسیم کی اور لذیذ بریانی سے ضیافت فرمائی ۔

الحمدللہ جامعہ الثقافہ الاسلامیہ ملیر کراچی میں مزید دو طالبعلم محمد معاذ بن کلیم اللہ اور محمد صبیح خان بن اقبال خان حا...
14/04/2019

الحمدللہ جامعہ الثقافہ الاسلامیہ ملیر کراچی میں مزید دو طالبعلم محمد معاذ بن کلیم اللہ اور محمد صبیح خان بن اقبال خان حافظ ہو گئے۔
بتاریخ 4 اپریل 2019 بروز جمعرات دونوں حافظ بچوں کی تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم منعقد کی گئی۔
مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد یوسف افشانی دامت برکاتہم تھے۔
حضرت نے قرآن کریم ، حفاظ کرام اور مدارس دینیہ کے خوب فضائل بیان فرمائے، آخر میں دعا فرمائی۔
ایک حافظ بچے کے والد صاحب نے سب کیلئے ظہرانے کا انتظام کیا تھا۔ اور دوسرے حافظ بچے کے والد صاحب نے شیرینی کا اہتمام کیا تھا۔
حضرت دامت برکاتہم کھانے میں شریک ہوئے۔ آخر میں وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی ثبت فرمائے۔خوب دعائیں دے کر رخصت ہو گئے۔

الحمدللہ مزید دو بچے حفظ قرآن کریم کی نعمت سے سرفراز ہو گئے ۔       مورخہ 8 دسمبر 2018 کو مدرسہ کے جدید ہال میں پر مسرت ...
13/12/2018

الحمدللہ مزید دو بچے حفظ قرآن کریم کی نعمت سے سرفراز ہو گئے ۔
مورخہ 8 دسمبر 2018 کو مدرسہ کے جدید ہال میں پر مسرت تقریب منعقد ہوئی ۔
دونوں بچوں حافظ محمد طاہر ولد محمد حسین اور حافظ احسان اللہ ولد بلال جان نے اپنے آخری سبق سنائے ۔
مہتمم صاحب نے بیان فرماتے ہوئے سب سے پہلے حافظ بچوں ، ان کے والدین ، عزیز و اقارب ، اساتذہ کرام ،م ملازمین ، پوری انتظامیہ اور مخیر حضرات کو یہ کہہ کر مبارک باد دی کہ ان بچوں کے حفظ قرآن میں ان سب حضرات کا حصہ ہے ۔ لہذا سب کے سب بھرپور مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
دوسری بات یہ ارشاد فرمائی کہ آپ طلبہ کرام روئے زمین پر سب سے بہترین لوگوں میں سے ہیں ۔ اگر کسی نے اس بات کا انکار کیا تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا ۔ کیونکہ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمائی ہے کہ خیرکم من تعلم القرآن و علمہ یعنی تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں جو قرآن مجید سیکھیں اور سکھائیں ۔ اب جو بھی اس بات کو نہیں مانے گا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو جھٹلائے گا اور یہ کفر کی بات ہے ۔ اللہ پاک ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔ آمین
تیسری بات یہ فرمائی کہ برے لوگ برے کام کرتے ہیں اور اچھے لوگ اچھے کام کرتے ہیں ۔ چونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے ارشاد کے مطابق آپ لوگ سب سے بہترین ہیں تو پھر آپ کے کام بھی سب سے بہترین ہونے چاہیئے ہیں ۔ نمازوں کی پابندی ۔ سبق ، منزل اور سبقی پارہ خوب پکا کرنے کی محنت کرنا ۔ قرآن پاک ، قرآن پاک کی ڈیسک ، قرآن پاک کی الماری ، مدرسہ ، تمام اساتذہ کا احترام کرنا اور صاف ستھرا رہنا اچھے کام ہیں جو آپ کو کرنے چاہیئے ہیں ۔
نمازوں میں سستی ، سبق ، سبقی ، منزل یاد نہ کرنا آپس میں لڑنا ، ایک دوسرے کی چیز بغیر پوچھے استعمال کرنا اور گندہ رہنا بری باتیں ہیں جس سے آپ نے بچنا ہوگا ۔
مہمانوں میں ایک حافظ بچے کے رشتہ دار عالم دین تھے ۔ مہتمم صاحب نے ان سے درخواست کی کہ اختتامی دعا وہ فرما دیں ۔ ان کی دعا پر تقریب اختتام پذیر ہوگئی ۔

جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ کے ساتھ تعاون کیجئے
MCB BANK
Title: Jamia Saqafat il Islamia
A/C: 0130901010140261
IBAN No : PK13MUCB 0130901010140261
Swift Code: MUCBPKKA
رابطہ مولانا ہدایت اللہ :3633363-0333

الحمدللہ آج ہفتہ 3 نومبر 2018 کو ہمارے مدرسہ جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ ملیر کراچی میں تقریب تکمیل حفظ قرآن ہوئی ۔ دو بچوں ...
03/11/2018

الحمدللہ آج ہفتہ 3 نومبر 2018 کو ہمارے مدرسہ جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ ملیر کراچی میں تقریب تکمیل حفظ قرآن ہوئی ۔ دو بچوں نے حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی ۔
(1) سید عبد الرافع ولد
عبدالصمد
(2) ذاکراللہ ولد صاحب رزاق
ان بچوں میں دو خاص باتیں ہیں ۔ ایک یہ کہ ان بچوں نے قاعدہ کے الف سے لے کر قرآن کریم کی آخری آیت تک مکمل تعلیم ہمارے ہاں حاصل کی ۔
دوسری خاص بات یہ کہ ان میں ذاکر اللہ ہمارے اس دوست کے بیٹے ہیں جنہوں نے اپنے شب و روز ہمارے مدرسہ کو صاف ستھرا رکھنے پر صرف کر رکھے ہیں ۔ والد مدرسہ صاف کرتے رہے اور بچہ قیامت کے دن ان کے سر پر سورج سے زیادہ چمکدار تاج رکھنے کی اہلیت سے سرفراز ہو گیا ۔ سبحان اللہ ۔
آسیہ مسیح کے کیس کے حوالے سے حالات کشیدہ ہیں ۔ جس کی وجہ سے مہتمم صاحب اس تقریب میں شریک نہ ہو سکے ۔
مولانا عبد اللہ صاحب نے حاضرین سے بیان فرمایا اور قاری عبد الرحمن صاحب نے دعا فرمائی ۔
https://www.facebook.com/Saqafah.org

حضور نبی کریم ﷺکا ارشاد ہے: جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھی اسے کے لیے دوجمعوں کے درمیان نورروشن ہوجاتا ہے۔ مستدرک الحا...
12/10/2018

حضور نبی کریم ﷺکا ارشاد ہے: جس نے جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھی اسے کے لیے دوجمعوں کے درمیان نورروشن ہوجاتا ہے۔
مستدرک الحاکم ( 2 / 399 ) بیھقی ( 3 / 249 )

نیک کاموں میں حصہ ڈالنے اور صدقۂ جاریہ کیلئے
جامعۃ الثقافۃ الاسلامیہ کے ساتھ تعاون کیجئے
MCB BANK
Title: Jamia Saqafat il Islamia
A/C: 0130901010140261
IBAN No : PK13MUCB 0130901010140261
Swift Code: MUCBPKKA
رابطہ مولانا ہدایت اللہ :3633363-0333

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Saqafat il Islamia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Jamia Saqafat il Islamia:

Share