Jamia Usmania Sher Sha

Call Directions Contact the university

Jamia Usmania Sher Sha جامعہ عثمانیہ شیرشاہ دینی و دنیاوی علوم کا معیاری ادارہ. 1980 سے ترویج و اشاعت میں مصروف عمل

14/10/2026

مفکرِ اسلام حضرت مولانا مفتی محمودؒ کی جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں اپنی زندگی کے بڑے اجتماع سے آخری تاریخی اور نایاب تقریر

07/10/2026

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ || شعبہ قرآن

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے شعبہ تعلیم القرآن میں مسابقہ تلاوت بین الحفاظ اور 37 طلبہ کرام کی تکمیل قرآن کریم کے موقع پر پرو...
04/10/2026

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے شعبہ تعلیم القرآن میں مسابقہ تلاوت بین الحفاظ اور 37 طلبہ کرام کی تکمیل قرآن کریم کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں مسابقے کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کرام کو جامعہ ہذا کی جانب سے خصوصی نقد انعامات سے نوازا گیا۔

استاذ العلماء حضرت مولانا شیخ نجم اللہ عباسی صاحب مدظلہ نے طلبہ کرام سے خصوصی خطاب کیا۔

تقریب میں قرآن کریم کی تکمیل کے شرف سے فیضیاب ہونے والے حفاظ کرام کو حضرت رئیس الجامعہ قاری محمد عثمان صاحب دام ظلھم نے آخری سورتیں پڑھائیں۔

تقریب میں علمائے کرام، معززین علاقہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

واضح رہے کہ علوم نبوت کی قدیم دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ کے مختلف شعبہ جات سے اب تک سند فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کرام کی تعداد 24 ہزار سے متجاوز ہے۔

شعبہ تعلیم القرآن سے قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ کرام کی تعداد 2437 ، ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کی تعداد 7500 ، قاعدہ مکمل کرنے والے طلبہ کی تعداد 13000 جبکہ تجوید و قرأت سے فارغ التحصیل طلبہ کی تعداد 1 ہزار 57 اور درس نظامی مکمل کرنے والے علماء کی تعداد 169 سے متجاوز ہے۔

اللہ علوم نبوت کے اس فیضان کو جاری و ساری رکھے۔

02/10/2026

جب طلبہ عربی میں گفتگو کرتے ہیں تو علم، فہم اور اعتماد کا حسین امتزاج نمایاں ہوتا ہے۔

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کراچی کے شعبہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے سال اول (عربی) کے طلبہ کی خوبصورت عربی گفتگو پیشِ خدمت ہے۔

اس ویڈیو میں طلبہ نے موبائل فون کے موضوع پر عربی زبان میں نہایت اعتماد اور روانی کے ساتھ اظہارِ خیال کیا ہے۔
یہ کاوش اس امر کی عکاس ہے کہ طلبہ عربی زبان کو صرف کتابوں تک محدود نہیں رکھتے، بلکہ اسے سمجھنے، بولنے اور روزمرہ گفتگو میں برتنے کی عملی صلاحیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔

🎙️ سنیے طلبہ کی عربی گفتگو اور دیکھیے علم کو عملی اظہار میں ڈھلتے ہوئے...

#عربی

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے شعبہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے تحت طلبہ کرام چار ماہی امتحانات کے پرچے حل کرتے ہوئے۔
10/09/2026

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے شعبہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے تحت طلبہ کرام چار ماہی امتحانات کے پرچے حل کرتے ہوئے۔

29/08/2026

جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ منفرد و بامقصد پروگرام ’’نظریۂ پاکستان سے روشن مستقبل تک‘‘ میں شعبۂ حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے ننھے طلبہ کی جانب سے جذبۂ حب الوطنی سے سرشار، تحریکِ پاکستان اور تخلیقِ وطن کی روح کو اجاگر کرتے ہوئے ایک خوب صورت اور فکرانگیز خاکہ پیش کیا گیا ۔

Address

Jamia Usmania Sher Sha
Karachi

Telephone

+923482323285

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Usmania Sher Sha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Jamia Usmania Sher Sha:

Shortcuts

Share