04/09/2026
نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی تعلیم اور روزگار دونوں کی ضمانت دیتی ہے۔
نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کراچی کیمپس میں فیشن ڈیزائن لیکچرر مس حنا زہرا نے دو سال پہلے کرویشے کی ورکشاپ منعقد کرائی تو بہت سی لڑکیوں نے پوری سنجیدگی کے ساتھ اسے سیکھا اور پھر اس میں ایسی مہارت حاصل کی کہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس کا کاروبار کرنے لگیں۔
یہ بیگ بھی ہماری ایک اسٹوڈنٹ بذیلہ نے بنایا ہے۔
یہ بہت پیاری پیاری اور آرٹسٹک چیزیں بنا کر اپنا بزنس کر رہی ہیں۔
یہ سب بتانے کا مقصد یہی ہے کہ ایک ادارے کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ نصاب کے ساتھ ساتھ طلباء کےلیے مستقبل کی راہیں کھولے ۔ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کو اس معاملے میں سبقت حاصل ہے کہ یہاں پڑھنے والے بچے آخری سمسٹر تک نوکری حاصل کر لیتے ہیں۔۔۔ یونیورسٹی کا انڈسٹری کے ساتھ گہرا تعلق طلبا کو ڈگری کے بعد بےروزگاری سے بچاتا ہے۔
ایک ادارے کی یہ ذمہ داری ہونی چاھیے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کےلیے روزگار کے مواقع پیدا کرے ۔۔۔ ہاں ان مواقع سے فائدہ اٹھانا صرف اور صرف طلبا کی اپنی ذمہ داری ہے۔۔