12/02/2019
جامعہ کراچی: الحاق شدہ کالجز میں داخلے
جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلے برائے سال 2019 ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔ بی اے (پاس)،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال دوئم کے لئے داخلہ فارم 18 فروری تا04 مارچ 2019ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19 مارچ 2019 ء اور 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 05 اپریل 2019 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔کلاسز کا آغاز 04 مارچ 2019 ء سے ہوگا۔