20/05/2026
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے KPI پروگرام کے تحت گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائےخواتین خان پور کی لیکچررز "مسز جویریہ عالمگیر ( کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ)" اور "مس فریحہ رشید (کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ)" کو “BEST TEACHER AWARD” سے نوازا گیا، جو کہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ اور پورے ادارے کے لیے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
اس موقع پر کالج کی پرنسپل "ڈاکٹر عمارہ اقبال" اور تمام اسٹاف ممبران نے اس شاندار کامیابی پر اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کی محنت، لگن اور بہترین تدریسی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے انہیں مبارکباد دی گئی۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ایسے اقدامات نہ صرف اساتذہ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہیں بلکہ تعلیمی اداروں اور ان کے عملے میں مثبت مقابلے، عزم اور مسلسل بہتری کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں-
fans
Deputy Director Colleges Rahim Yar Khan
Director of Education Colleges Bahawalpur Division Bahawalpur
DPI Colleges, Punjab, Lahore
Higher Education Department-HED Punjab
HED South Punjab
Rana Sikandar Hayat
Ammara Iqbal
Maryam Nawaz Sharif