10/08/2026
جس بچے کے مستقبل کے بارے میں اس کے والد نے امید چھوڑ دی تھی، آج وہ ڈالرز میں کما رہا ہے!
اس طالب علم کے دونوں پاؤں متاثر ہیں اور وہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (VTI) میں زیرِ تعلیم ہے۔ اس کے استاد کے مطابق، ایک وقت ایسا بھی تھا جب اس کے والد اپنے بچے کے مستقبل کے حوالے سے بہت پریشان تھے۔
لیکن اس بچے نے ہمت نہیں ہاری۔
اس نے منصور عثمان اعوان صاحب کی جانب سے شروع کیے گئے IT Training Program کے دو ماہ کے پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔ تربیت کے دوران اس نے AI Content Creation، Growth Strategy اور دیگر ڈیجیٹل skills سیکھیں اور صرف دو ماہ بعد امریکہ کے clients کے لیے کام شروع کر دیا۔
آج وہ اپنے clients کے 2 projects مکمل کر کے ڈالرز میں آمدن حاصل کر چکا ہے، جبکہ اس وقت اپنے تیسرے client کے لیے کام کر رہا ہے، جس کی payment بھی اسے جلد موصول ہونے والی ہے۔
اس طالب علم نے منصور صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام نے اسے اپنے مستقبل کے بارے میں دوبارہ پُرامید کیا ہے، اور وہ بہت جلد خود کو ایک کامیاب freelancer کے طور پر منوانا چاہتا ہے۔
نوٹ: اس طالب علم کی تصاویر اس کی اجازت (رضامندی) حاصل کرنے کے بعد اس پوسٹ میں شامل کی جا رہی ہیں۔