District Officer Education Female Khuzdar

District Officer Education Female Khuzdar Education is indispensable to individual and society, for without it there would be loss of all the accumulated knowledge of the ages and all the standard

آج مورخہ 09 مارچ 2021 کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) خضدارمحترمہ  زاہدہ مصطفیٰ نے سب تحصیل باغبانہ ضلع خضدار کے مختلف ...
09/03/2021

آج مورخہ 09 مارچ 2021 کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) خضدارمحترمہ زاہدہ مصطفیٰ نے سب تحصیل باغبانہ ضلع خضدار کے مختلف گرلز مڈل و پرائمری سکولوں کا دورہ کیا جن میں
1. گورنمنٹ گرلز مڈل سکول باجوئی
2. گورنمنٹ گرلز مڈل سکول حسن زئی
3. گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نتھوانی
4. گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھڈ شہر
5. گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھانگا شامل ہیں۔
اساتذہ و بچیوں کی حاضری اور سالانہ امتحان 2020 کی تیاریوں اور مختلف سکولوں میں بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ BEP کی جانب سے جاری کردہ تعمیراتی و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ ایک چھوٹے کچے کمرے میں جاری درس وتدریس کے عمل میں مصروف گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھانگا کے بچے اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں کاپیاں بھی تقسیم کیں۔

مورخہ 2021-02-24 کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) خضدار محترمہ زاہدہ مصطفیٰ نے کرخ کے مختلف سکولز کا دورہ کیاجن میں گورن...
08/03/2021

مورخہ 2021-02-24 کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) خضدار محترمہ زاہدہ مصطفیٰ نے کرخ کے مختلف سکولز کا دورہ کیاجن میں
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سخی آباد
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جھالارو
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سرداری شہر جھالارو
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ذولفقار آبادجھالارو
گورنمنٹ گرلزمڈل سکول آجبانی کرخ شامل ہیں۔
انھوں نے اساتذہ و طالبات کی حاضری، سکول ریکارڈ، کلسٹر کی جانب سے فراہم کردہ مواد ،سکولوں میں مرمت کا کام کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کے عمل کا جائزہ بھی لیا ۔مزید انھوں نےکہا کہ بند سکولوں اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

نئے تعلیمی سال2021 کے آغاز پر سکولوں کے تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی کے سلسلے میں مورخہ یکم مارچ 2021 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آف...
08/03/2021

نئے تعلیمی سال2021 کے آغاز پر سکولوں کے تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی کے سلسلے میں مورخہ یکم مارچ 2021 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار جناب منظور احمد بلوچ نے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) خضدار جناب محمد جمن، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) خضدار محترمہ زاہدہ مصطفیٰ، اے ڈی ای او (فیمیل) خضدار محترمہ راج کماری کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکول کھٹان، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول نیامجو اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوشک کا دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ و بچوں کی حاضری، سکولوں کی صفائی، کلسٹر کا سامان و مرمت کے کام کا جائزہ لیا،ساتھ ہی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھٹان میں شجر کاری کی اور گرلز مڈل اسکول نیامجو و گرلز ہائی سکول کوشک کے اسٹاف اور ہیڈ مسٹریس صاحبان نے ایجوکیشن آفیسران کو اپنے سکولوں کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ان کے مسائل کے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

A meeting was held between the staff of BRSP Khuzdar &District Officer Education Female Khuzdar Mrs, Zahida Mustafa and ...
08/03/2021

A meeting was held between the staff of BRSP Khuzdar &District Officer Education Female Khuzdar Mrs, Zahida Mustafa and Deputy District Officer Education Female Khuzdar Mrs, Raj Kumari.
Madam Samina Mengal briefed the Education Officers about the role and responsibilities of their ongoing Education program based on Adult and Non formal Education.

شجر کاری مہم 2021کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار منظور احمد بلوچ صاحب ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد جمن صاحب ،ڈسٹ...
08/03/2021

شجر کاری مہم 2021کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار منظور احمد بلوچ صاحب ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد جمن صاحب ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل محترمہ زاہدہ مصطفیٰ صاحبہ نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ھائی سکول خضدار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل خضدار رتنویر احمد کرد صاحب ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فمیل محترمہ راج کماری صاحبہ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فمیل وڈھ محترمہ غلام فاطمہ صاحبہ ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ھائی سکول خضدار محترمہ روبینہ سلطانہ بھی موجود تھیں مزید اُن کا کہنا تھا کہ تمام سکولز پودے لگا کر شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن(خواتین) نے بھی اپنی ٹیم کےہمراہ درخت لگا کر تمام گرلز سکولز کو یہ پیغام دیا کہ تمام ہیڈ مسٹریس اور انچارج صاحبان اپنے اپنے سکولوں میں شجر کاری کو یقینی بنائیں۔

تعلیم کے فروغ اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ )ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ(۔ حصول تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی ...
08/03/2021

تعلیم کے فروغ اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ )ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ(۔
حصول تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں ، خضدار میں معیاری تعلیم فراہمی اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اساتذہ ایمانداری اور خوش اسلوبی سے بچوںکو تعلیم کے زیورسے آراستہ کریں، اساتذہ والدین اور سول سوسائٹی داخلہ مہم کو کامیاب بنائیں۔
محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار جمن خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل زاہدہ مصطفیٰ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا ہے کہ تعلیم حصول اور کوالٹی ایجوکیشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔کیونکہ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے دنیا میں اساتذہ کا بہت بڑا مقام ہے لیکن معاشرے میں استاد کا وہ حق حاصل نہیں جس کا وہ حق دار ہے اور جسکی وجہ سے شعوری پسماندگی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو بلوچستان میں تعلیم کے وسائل کم اور مسائل بہت ذیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پسماندہ صوبہ بھی ہے

ڈسٹرکٹ آفیس ایجوکیشن (خواتین) خضدارمیں02 کمروں کی تعمیرات کا کام جاری ہے
21/05/2018

ڈسٹرکٹ آفیس ایجوکیشن (خواتین) خضدارمیں02 کمروں کی تعمیرات کا کام جاری ہے

19/05/2018

Address

Front Side Of Bezinjo Stadium
Khuzdar
89100

Telephone

+92848413019

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Officer Education Female Khuzdar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share