07/05/2026
پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، کوہاٹ یونیورسٹی کے ذمہ داران گزشتہ چار دنوں سے نرسنگ طلبہ کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہیں۔ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو طلبہ کے مستقبل سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔
ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کی پاکستان نرسنگ کونسل سے رجسٹریشن کے عمل کو فوری طور پر مکمل کیا جائے، تاکہ طلبہ کو درپیش مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے اور ان کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
کوہاٹ یونیورسٹی