Institute of business studies - IBS kust

Institute of business studies - IBS kust IBS students affair & confessions page

جامعہ کوہاٹ میں وائس چانسلر کے اعزاز میں پروقار تقریب، ترقیاتی منصوبوں پر خراج تحسینکوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنال...
02/02/2025

جامعہ کوہاٹ میں وائس چانسلر کے اعزاز میں پروقار تقریب، ترقیاتی منصوبوں پر خراج تحسین

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ) کے انتظامی عملے نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصیر الدین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ان کی قیادت میں جامعہ کی ترقی، انتظامی اصلاحات اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کو سراہا گیا۔

تقریب میں انتظامی افسران، فیکلٹی ممبرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی، جہاں وائس چانسلر کی قیادت میں کیے گئے اصلاحاتی اقدامات اور ترقیاتی پالیسیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ جامعہ میں شفاف پالیسیوں، میرٹ پر مبنی بھرتیوں اور عملے کی ترقی کے بہتر مواقع کی فراہمی سے تعلیمی اور انتظامی شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کوہاٹ کے کنٹرولر امتحانات بہادر خان نے کہا کہ "پروفیسر ڈاکٹر نصیر الدین کی سربراہی میں جامعہ میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا، جن میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تدریسی ماحول کی مضبوطی اور میرٹ پر مبنی پالیسیوں کا نفاذ شامل ہے۔"

ڈائریکٹر اکیڈیمکس کسٹ ڈاکٹر محمد ذیشان نے کہا، "وائس چانسلر کی اوپن ڈور پالیسی اور دوستانہ قیادت نے تدریسی و انتظامی عملے کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے، جس کے نتیجے میں جامعہ میں ایک مثبت اور پروڈکٹیو ورکنگ انوائرمنٹ تشکیل پایا ہے۔" یونیورسٹی نے جو نئے پروگرام شروع کئے ہیں ان کی ایگریڈیشن اور رجسٹریشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصیر الدین نے تقریب کے انعقاد پر عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کی ترقی اساتذہ اور انتظامیہ کی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "(کسٹ) کو ایک عالمی معیار کی جامعہ بنانے کے لیے ہم مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، اور آئندہ بھی ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔"

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ شرکاء نے ان کے وژن اور قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

23/01/2025

MashaAllah Proud Of You Sir ❤️🇵🇰

𝐄𝐱 𝐑𝐞𝐠𝐢𝐬𝐭𝐫𝐚𝐫 𝐓𝐚𝐫𝐢𝐪 𝐉𝐚𝐧 𝐚 𝐜𝐨𝐫𝐫𝐮𝐩𝐭 & 𝐝𝐢𝐬𝐡𝐨𝐧𝐞𝐬𝐭 𝐜𝐮𝐥𝐩𝐫𝐢𝐭. 𝐋𝐞𝐚𝐝𝐞𝐫 𝐨𝐟 𝐭𝐡𝐞 𝐊𝐮𝐬𝐭 𝐦𝐚𝐟𝐢𝐚.کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (...
19/01/2025

𝐄𝐱 𝐑𝐞𝐠𝐢𝐬𝐭𝐫𝐚𝐫 𝐓𝐚𝐫𝐢𝐪 𝐉𝐚𝐧 𝐚 𝐜𝐨𝐫𝐫𝐮𝐩𝐭 & 𝐝𝐢𝐬𝐡𝐨𝐧𝐞𝐬𝐭 𝐜𝐮𝐥𝐩𝐫𝐢𝐭. 𝐋𝐞𝐚𝐝𝐞𝐫 𝐨𝐟 𝐭𝐡𝐞 𝐊𝐮𝐬𝐭 𝐦𝐚𝐟𝐢𝐚.

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) معزز وائس چانسلر کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، اور یونیورسٹی تمام متعلقہ حکام کو یقین دلاتی ہے کہ ان کا جامع اور شفاف طریقے سے جواب دیا جائے گا۔

زیر بحث وائٹ پیپر سابقہ ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر طارق جان کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جو مالی بدعنوانی، اقربا پروری، اور سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کی کارروائیوں میں جعل سازی کے متعدد معاملات میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ایکٹنگ رجسٹرار کے طور پر اپنے دور میں، ڈاکٹر طارق جان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف دفاتر کے ساتھ ملی بھگت کرکے اپنے بھائی اور دیگر بااثر افراد کے رشتہ داروں کو تقرریاں دلائیں۔ مزید برآں، ان پر غیر مجاز ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے تقرری کے ٹیسٹ منعقد کرنے کا الزام ہے، جس کے نتائج میں سنگین بے ضابطگیاں پائی گئیں۔

ان بے ضابطگیوں کی بنیاد پر معزز چانسلر کے دفتر اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ جب کہ یہ تحقیقات جاری ہیں، ڈاکٹر طارق جان نے یونیورسٹی اور پرو وائس چانسلر، ڈاکٹر نصیرالدین، کو بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا اور گمراہ کن وائٹ پیپر کے ذریعے ایک مہم شروع کر دی ہے۔

ان توہین آمیز حربوں کے باوجود، KUST کی انتظامیہ شفافیت اور جواب دہی کے عزم پر قائم ہے۔ یونیورسٹی ہر قسم کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتی ہے اور حقائق کو بے نقاب کرنے اور ان بے بنیاد الزامات کا ازالہ کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔

𝐕𝐢𝐜𝐞 𝐂𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐥𝐥𝐨𝐫 𝐊𝐔𝐒𝐓 𝐌𝐞𝐬𝐬𝐚𝐠𝐞.KUST is making tremendous contribution to the education system of Kohat and surrounding dis...
03/11/2024

𝐕𝐢𝐜𝐞 𝐂𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐥𝐥𝐨𝐫 𝐊𝐔𝐒𝐓 𝐌𝐞𝐬𝐬𝐚𝐠𝐞.
KUST is making tremendous contribution to the education system of Kohat and surrounding districts. The University strives to achieve academic excellence through continuous improvement of its research and teaching by providing faculty and students with an environment conducive for creation, dissemination and assimilation of knowledge. At KUST, we place great emphasis on optimal usage of the available resources without compromising on quality. Our programs and activities are not only structured to address the socio economic needs of the region but also have a modern orientation so that our graduates and faculty can compete internationally.

Our focus is on excellence in teaching, high quality research, and community service. Some of our faculty members have their research work published in international journals of high class. Given the scarce resources and opportunities for research in young universities, the achievements of our faculty are indeed of paramount significance to us: we are proud of them. The number of PhD level is growing at KUST. A number of young faculty members are pursing their PhD studies in Pakistan and abroad in the institutions of international repute. Soon most of them will resume their responsibilities in KUST: we are looking forward to their rejoining us. Their presence will strengthen us further.

Our students come from diverse backgrounds. In addition to pursuing their studies they also reach out to the community and involve themselves in co-curricular programs. We are passing through very difficult socio-political times that require serious academic pursuits, objective research, and fair analyses to achieve the social equity that define progress. Our goal is to help our students become academically efficient; socially responsible; and intellectually productive citizens of the country and of the world. We encourage our students to question things; we teach them to have faith in themselves; we urge them to dream big; and we inculcate in them the spirit to live and let live. Our hope is to prepare them for the challenges of today and tomorrow. We are aware of how big a task we entrust them, but we would not do that if we had any doubt about their talent and potential. They are such bright young people!

We thank you for your interest in KUST, and appeal to you to think of ways and means of strengthening KUST. We hope that you support us any which way it is possible for you. Join us and help us be part of the history we mean to make!



Prof. Dr. Naseer Ud Din
VC KUST

29/06/2024

𝐀 𝐭𝐞𝐚𝐦 𝐨𝐟 𝐇𝐢𝐠𝐡𝐞𝐫 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐂𝐨𝐦𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐨𝐟 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐡𝐞𝐚𝐝𝐞𝐝 𝐛𝐲 𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫 𝐐𝐮𝐚𝐥𝐢𝐭𝐲 𝐄𝐧𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐞𝐥𝐥 𝐈𝐦𝐫𝐚𝐧𝐮𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 𝐦𝐚𝐝𝐞 𝐚 𝐝𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐞𝐝 𝐯𝐢𝐬𝐢𝐭 𝐭𝐨 𝐊𝐨𝐡𝐚𝐭 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲.
The team made a detailed review of the performance of various departments of the university in this visit. The HEC team appreciated the efforts of Director Quality Enhancement Cell Dr. Zeeshan Bangash. The HEC team, in a meeting with the Vice-Chancellor Kust Professor Dr. Muhammad Naseeruddin, praised the overall performance of the university and also praised the Vice-Chancellor for the progress of the University in a very short time.

25/05/2024
25/05/2024

𝐆𝐫𝐚𝐧𝐭 𝐚𝐩𝐩𝐫𝐨𝐯𝐞𝐝 𝐟𝐨𝐫 𝐬𝐞𝐭𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐮𝐩 𝐌𝐢𝐲𝐚𝐰𝐚𝐤𝐢 𝐠𝐚𝐫𝐝𝐞𝐧 𝐢𝐧 𝐜𝐨𝐥𝐥𝐚𝐛𝐨𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐎𝐆𝐃𝐂𝐋 𝐚𝐭 𝐊𝐨𝐡𝐚𝐭 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲 𝐎𝐟 𝐒𝐜𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞 & 𝐓𝐞𝐜𝐡𝐧𝐨𝐥𝐨𝐠𝐲.
OGDCL has sanctioned grant for Kohat University under which Miyawaki garden will be set up in Kohat University of Science and Technology. The MOU has already been signed under this project. While the regular grant has also been handed over to Vice-Chancellor KUST Prof. Dr. Muhammad Naseeruddin.
On this occasion Registerer Kohat University Dr. Imran Ali and Head of Zoology Department Dr. Ishtiaq Anjum were along with the Vice Chancellor.

Wonderful Achievements Coming For KUST.
16/05/2024

Wonderful Achievements Coming For KUST.

**یونیورسٹی کی یادیں**🍂یہ تحریر آخری سیمسٹر والوں کے نام: **یونیورسٹی لائف تک پہنچنا ہر نوجوان لڑکا لڑکی کی خواہش ہوتی ہ...
04/05/2024

**یونیورسٹی کی یادیں**🍂
یہ تحریر آخری سیمسٹر والوں کے نام:
**یونیورسٹی لائف تک پہنچنا ہر نوجوان لڑکا لڑکی کی خواہش ہوتی ہے. یہ ایک سحر کی طرح ہوتی ہے جو ہم پر طاری ہو کر ہمیں حقیقت سے بے خبر کر دیتی ہے.**

**کلاس کوریڈورز میں فرش پر چوکڑی مار کر بے تکلفی سے بیٹھ جانا، کنٹین پر ساتھیوں کے ساتھ موسم کی ہر رت کا مزہ لینا، ٹیچر کو دلائل سے امپریس کر کے سارا دن فخر سے گھومنا اور خود کو ڈیپارٹمنٹ کے ہیرو اور ہیروئین سمجھنا، بے تکلفیاں، خوش گپیاں، شرارتیں اور یونیورسٹی کے در و دیوار میں گونجتے قہقہے، سب ایک دن خواب بن کر یادوں کے صحرا میں دفن ہو جائیں گے اور پاس آؤٹ ہونے کے بعد جب آپ آخری بار مڑ کر یونیورسٹی کے گیٹ کو کراس کر کے پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو اپنا آپ اور باقی دوست وہیں ہنستے مسکراتے اور گھومتے نظر آئیں گے پھر آہیں ہوں گی، سسکیاں ہوں گی اور آپ بوجھل دل سے گھر کو لوٹ آئیں گے.**

**اگلا دن بہت الگ ہو گا طویل بوجھل جیسے تپتی دھوپ کا پہلا جھٹکا لگے. پھر اپنی شناخت کی جدوجہد ہوگی جاب کیریر کی تلاش، پھر آپکا چہرہ بھی بدل جائے گا جو یونیورسٹی میں تھا ویسا نہیں رہے گا.**

**عملی زندگی کی حقیقت، چہرے کی معصوم لالی چھین لے گی اور چہرے پر گھر بار کے تفکر ڈیرے ڈال لیں گے. جدوجہد ہو گی کوشش ہو گی.**

**یونیورسٹی کی اٹھکیلیاں سب بھول جائیں گی چہرے پر سنجیدگی ہوگی۔ جب عرصہ بعد آپ یونیورسٹی آؤ گے تو بے چینی سے ادھر ادھر دیکھ کر دیوانہ وار اپنا آپ تلاش کرنےکی کوشش کرو گے یونیورسٹی کے حسین راستوں پر تنہا کھڑے ہو کر گم شدہ لمحوں کو بے قراری سے آوازیں دو گے لیکن وہ لوٹ کر نہیں آئیں گے پھر کینٹین کا رخ کرو گے کہ شاید وہاں کچھ مل جائے لیکن ناکام لوٹو گے وہاں تم اور تمہارے ساتھی نہیں ہوں گے لیکن وہاں بیٹھے انسانوں میں تمہیں کردار اپنے ہی نظر آئیں گے اور تم ان میں اپنا آپ محسوس کرو گے.**

**تمہارے فیورٹ پروفیسر تمہیں دیکھ کر کہیں گے کہ تم کتنے بدل چکے ہو تمہارے چہرے پر زندگی کی تلخیوں کی دھول کے نشان دیکھ کر کہیں گے یار تم میچور ہو چکے ہو.... وقت تمہاری سوچ تمہارا چہرہ تک بدل دے گا کبھی یادوں کو یاد کر کے رو دو گے تو کبھی روتے روتے ہنس پڑو گے.**

**سنو یہ تمہاری کہانی نہیں یونیورسٹی کے آنگن میں نہ جانے کتنی کہانیاں دفن ہیں اور سسکیاں لے رہی ہیں۔ کچھ ادھوری کچھ مکمل. پھر تم اس راستے سے کترا کر گزرو گے جو یونیورسٹی کو جاتا ہو گا تم سوچو گے بار بار یادوں کی اذیت کیوں سہنی پھر تم زمانہ کی گرد میں کھو کر کہی ان کی ایک کہانی بن جاؤ گے۔**

**یونیورسٹی کی یادیں**🍂

Pic credit: Dr Jan Alam

05/04/2024

خیبرپختونخواہ کی سب سے خوبصورت یونیورسٹی- ❤️

Dr Imran Ali has assumed the Charge as Registerer, Kohat University Of Science & Technology.
29/03/2024

Dr Imran Ali has assumed the Charge as Registerer, Kohat University Of Science & Technology.

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Institute of business studies - IBS kust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Institute of business studies - IBS kust:

Share