گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول جہولہ پنیالی باغ آزادکشمیر

  • Home
  • Pakistan
  • Kohat
  • گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول جہولہ پنیالی باغ آزادکشمیر

گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول جہولہ پنیالی باغ آزادکشمیر معماران قوم ھیں ھم۔بہترین قوم بناٸیں گے۔

31/12/2025


31/12/2025
30/12/2025
میٹا اے آئی (Meta AI)اب ہم اس سلسلے کے ایک نہایت عام، روزمرہ استعمال میں آنے والے، بالکل مفت اور انتہائی آسان اے آئی ٹول...
25/12/2025

میٹا اے آئی (Meta AI)

اب ہم اس سلسلے کے ایک نہایت عام، روزمرہ استعمال میں آنے والے، بالکل مفت اور انتہائی آسان اے آئی ٹول: میٹا اے آئی (Meta AI) پر بات کرتے ہیں۔ یہ وہ ٹول ہے جو بہت سے اساتذہ کے موبائل میں پہلے سے موجود ہے، مگر اکثر کو اندازہ ہی نہیں کہ یہ تدریس میں کس قدر کام آ سکتا ہے۔
میٹا اے آئی دراصل فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا (Meta) کی جانب سے تیار کیا گیا ایک اے آئی ٹول ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے استعمال کے لیے کوئی نئی ایپ سیکھنے کی ضرورت نہیں۔ جو استاد پہلے ہی وٹس ایپ استعمال کر رہا ہے، وہی استاد میٹا اے آئی کو بھی استعمال کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ٹول اساتذہ کے لیے سب سے زیادہ قابلِ عمل اور فوری طور پر اپنایا جانے والا اے آئی ٹول بن جاتا ہے۔
تعلیم میں میٹا اے آئی کی اصل طاقت اس کی سادگی اور دستیابی ہے۔ استاد وٹس ایپ میں بس “Meta AI” یا مخصوص چیٹ میں جا کر اپنا سوال لکھتا ہے، اور فوراً جواب آ جاتا ہے۔ نہ لاگ ان کا مسئلہ، نہ الگ ویب سائٹ، نہ پیچیدہ سیٹنگز۔ خاص طور پر نان فارمل اسکولوں اور دیہی علاقوں کے اساتذہ کے لیے یہ ایک بڑی سہولت ہے، جہاں تکنیکی پیچیدگیاں اکثر رکاوٹ بن جاتی ہیں۔
عملی تدریس کی ایک دلچسپ مثال دیکھیں۔ فرض کریں استاد صبح اسکول جاتے ہوئے بس یا موٹر سائیکل پر ہے، اور اچانک اسے یاد آتا ہے کہ آج جماعت سوم کو “جمع” کا سبق پڑھانا ہے مگر تیاری نہیں ہو سکی۔ استاد وٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو لکھ دیتا ہے:
“جماعت سوم کے بچوں کے لیے جمع سمجھانے کی ایک سادہ سرگرمی بتائیں”
چند سیکنڈ میں استاد کے پاس ایک قابلِ عمل سرگرمی موجود ہوتی ہے، جسے وہ فوراً کلاس میں آزما سکتا ہے۔ یہ سہولت وقت کے دباؤ میں کام کرنے والے اساتذہ کے لیے بہت قیمتی ہے۔
میٹا اے آئی زبان کے معاملے میں بھی اساتذہ کا ساتھ دیتا ہے۔ اردو میں سوال کریں، اردو میں جواب ملتا ہے۔ اگر انگریزی پڑھانی ہو تو استاد بچوں کے لیے آسان جملے، روزمرہ مکالمے اور مختصر کہانیاں تیار کروا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر “روزمرہ استعمال کے پانچ انگریزی جملے جماعت چہارم کے لیے” لکھنے پر فوراً قابلِ استعمال مواد مل جاتا ہے۔
اساتذہ اس ٹول کو ہوم ورک کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر استاد چاہے کہ بچوں کو تخلیقی ہوم ورک دیا جائے تو میٹا اے آئی سے کہہ سکتا ہے کہ “اسلامیات کے سبق پر سوچنے والا ہوم ورک بنائیں”۔ یوں ہوم ورک صرف لکھنے کا کام نہیں رہتا بلکہ سوچنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔
یہ ٹول والدین سے رابطے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ استاد والدین کے لیے مختصر پیغامات، ہدایات یا آگاہی نوٹس میٹا اے آئی سے تیار کروا سکتا ہے، جو صاف، مہذب اور مؤثر انداز میں لکھے ہوتے ہیں۔ اس سے استاد کی پیشہ ورانہ شبیہ بھی بہتر ہوتی ہے اور غلط فہمیوں کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
میٹا اے آئی کا ایک اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یہ خیالات کو فوری شکل دیتا ہے۔ بہت سے اساتذہ کے ذہن میں بات ہوتی ہے مگر الفاظ نہیں ملتے۔ یہ ٹول اس خلا کو پُر کرتا ہے۔ استاد جو سوچ رہا ہوتا ہے، وہ سادہ الفاظ میں لکھ دیتا ہے، اور میٹا اے آئی اسے قابلِ فہم تحریر میں بدل دیتا ہے۔ یہ خاص طور پر نئے اساتذہ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوتا ہے۔
استعمال کے لحاظ سے یہ شاید سب سے آسان اے آئی ٹول ہے۔ جن اساتذہ کے موبائل میں وٹس ایپ اپ ڈیٹ ہے، وہاں میٹا اے آئی خود بخود نظر آ جاتا ہے یا سرچ کے ذریعے دستیاب ہوتا ہے۔ کسی ڈاؤنلوڈ، سائن اپ یا تربیت کی ضرورت نہیں۔ بس سوال لکھیں اور جواب حاصل کریں۔
یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ میٹا اے آئی بھی ایک معاون ٹول ہے، استاد کا نعم البدل نہیں۔ یہ استاد کو فوری سہارا دیتا ہے، مگر یہ استاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ جواب کو بچوں کی سطح، مقامی حالات اور نصاب کے مطابق ڈھالے۔ جو استاد خود سوچتا ہے، یہ ٹول اس کی رفتار بڑھا دیتا ہے۔
اب اساتذہ کے پاس ایک ایسا اے آئی ٹول بھی آ گیا ہے جو
ہر وقت جیب میں موجود ہے،
مکمل طور پر مفت ہے،
اور سیکھنے کے لیے کسی تربیت کا محتاج نہیں۔
(منصور اختر غوری)

اگر آپ معمولی سی فیس ادا کر 10 اے آئی ٹولز عملی طور پر سیکھنا چاہتے ہیں تو لنک کمنٹس میں ھے

25/12/2025

اساتذہ کو کب ریزاٸن (Resign) کرنا چاہیٸے؟
بہت سارے سکول اساتذہ کی صلاحیتوں کو استعمال نہیں کرتے بلکہ ان کو Drain کرتے ہیں۔ تھکا دیتے ہیں۔ وہ آپ کے سامنے مسکراتے ہیں, سٹاف میٹنگز میں آپ کے لٸے تالیاں بجاتے ہیں لیکن ان کو آپ کے مستقبل کی کوٸی فکر نہیں ہوتی۔
سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ کٸی اساتذہ کو اس کا ادراک نہیں ہوتا۔ جب ان کو محسوس ہوتا ہے تب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ آپ ان لوگوں کا مستقبل بنارہے ہیں جو آپ کا مستقبل تاریک کرتے ہیں

اگر آپ کے سکول میں یہ 10 نشانیاں موجود ہیں تو آپ کو سکول چھوڑ دینا چاہیٸے۔

1۔ جب آپ کی تنخواہ آپ کے اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل نہیں کرواسکتی, جہاں آپ پڑھا رہے ہیں۔ آپ دوسروں کے بچوں کا مستقبل روشن کررہے ہیں جبکہ آپ کے بچے کو اسی کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ اس سے ذیادہ منافقت کیا ہوسکتی ہے کہ آپ کا سکول امیر لوگوں کے بچوں کو ویلیو کرتا ہے جبکہ اساتذہ کے بچوں کو محروم رکھا جاتا ہے۔
2۔ جب آپ ایک دن میں 6 سے ذیادہ کلاسز لیتے ہیں۔ استاد روبوٹ نہیں ہے۔ کچھ سکولوں میں آپ کو ایک کلاس سے دوسرے کلاس میں اُس وقت تک پھینکا جاتا ہے جب آپ کی آواز پھٹ جاتی ہے, آپ کا BP گِر جاتا ہے۔ آپ کو مشین کی طرح استعمال کیا جاتا ہے اور گیلے کپڑے کی طرح نچوڑا جاتا ہے۔ اوور لوڈیڈ ٹاٸم ٹیبل آپ کی صلاحیتوں کو دفن کردیتی ہیں۔
3۔ جب تنخواہ دینے میں دیر کی جاتی ہے تاکہ آپ کو ٹریپ کیا جاسکے۔ خاص طور پر گرمیوں کی چھٹیوں میں, جب آپ کو تنخواہ کی سب سے ذیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ آپ کو Resign کرنے سے روکتے ہیں۔ آپ کو 15 کو تنخواہ ملے گی تو آپ Resign نہیں کرسکتے۔ اس طرح آپ کو بھوکا رکھا جاتا ہے۔ آپ کو ہر وقت سرواٸیول موڈ میں رکھا جاتا ہے۔ اس کو مینجمنٹ کا مسٸلہ نہیں کہا جاسکتا۔ یہ استحصال کی ایک شکل ہے۔
4۔ جب سالوں تک آپ کی تنخواہ نہیں بڑھاٸی جاتی۔ خوراک کی قیمتیں بڑھتی ہیں, ٹرانسپورٹ مہنگا ہورہا ہوتا ہے, بل بڑھتے رہتے ہیں لیکن آپ کی تنخواہ وہی کی وہی رہتی ہے۔ یہ سکول کی طرف سے ایک خاموش پیغام ہوتا ہے کہ بھٸی ہمیں آپ سے کوٸی غرض نہیں۔ چپ چاپ اپنا کام کرتے رہو اور اگر کہیں اور ایڈجسٹ ہونا ہے تو چلے جاٶ۔ ہمیں کوٸی مسٸلہ نہیں۔
5۔ جب آپ کو ایمرجنسی چھٹیاں نہیں ملتی۔ اساتذہ بھی انسان ہوتے ہیں۔ ان کے گھر ہوتے ہیں۔ والدین اور بچے ہوتے ہیں۔
جب آپ کے کام سے آپ کی ذاتی زندگی میں فرق پڑتا ہے۔ جب آپ کے کام کی وجہ سے آپ کو گھر میں باتیں سننا پڑتی ہیں۔ جب آپ کے مساٸل کو سکول میں اہمیت نہیں دی جاتی۔ جب آپ کو سکول میں سنا نہیں جاتا۔ ایسا سکول آپ کو غلام کی طرح ٹریٹ کررہا ہوتا ہے۔
6۔ جہاں آپ کے کام کو مسلسل اگنور کیا جاتا ہے۔ آپ حلوص سے محنت کرتے ہیں۔ آپ اپنا 100 فیصد دیتے ہیں لیکن کسی کو نظر نہیں آتا۔
7۔ جہاں آپ کی عزت نفس مجروح ہوتی ہو۔ آپ کے مساٸل کو سن کر مذاق اڑایا جاتا ہے۔
8۔ جہاں آپ کی کسی غلطی پر آپ کو والدین کے سامنے بٹھا دیا جاتا ہے۔ آپ کو تحفظ نہیں ملتا۔ آپ کو والدین کے سامنے مجرم بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
9۔ جہاں آپ مقروض رہتے ہیں۔ آپ کی تنخواہ آپ کی بنیادی ضروریات سے کم ہوتی ہے۔
10۔ جہاں آپ کو ترقی کے مواقع نہیں دٸیے جاتے۔ آپ دس سال پہلے ٹیچر بھرتی ہوۓ تھے اور اب بھی ٹیچر ہی ہیں۔ آپ کو سیکشن ہیڈ, واٸس پرنسپل, پرنسپل اور ایڈمن رول کے لٸے نااہل تصور کیا جاتا ہے۔ کچھ سکول آپ کو اسی طرح رکھتے ہیں جس طرح آپ ان کے پاس آۓ تھے۔ سکول آپ کی ٹریننگ نہیں کرتا, آپ پر انویسٹ نہیں کرنا چاہتا۔ ایک سکول جو آپ کو Grow نہیں کرتا وہ آپ کا استحصال کررہا ہوتا ہے۔ وہ آپ کا پسینہ بہانا چاہتا ہے لیکن آپ کو کامیاب نہیں کرنا چاہتا۔ ان کو آپ کا آج چاہیٸے لیکن وہ آپ کے کل کے بارے میں فکر مند نہیں۔

اگر آپ کے سکول میں یہ نشانیاں موجود ہیں تو آپ کے کوچ کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
کمفرٹ زون سے باہر نکلیں اور کچھ نیا کرنے کی کوشش کیجٸے۔ یہاں بیٹھ کر اپنا وقت ضاٸع مت کریں۔
مزمل شاہ

نوٹ:
ضروری نہیں کہ سارا قصور سکول کا ہو۔ ہوسکتا ہے آپ خود Grow نہیں کررہے ہوں۔ دونوں صورتوں میں آپ کو نکلنا چاہیٸے۔

#تعلیم

19/12/2025

اساتذہ سے سرزد ہونے والی غلطیاں
اساتذہ کرام ان کو ایک مرتبہ ضرور پڑھیں
درس وتدریس سے بہتر کوئی مشغلہ نہیں اور استاد سے بہتر کسی کا مرتبہ نہیں ہے، لیکن ضروری ہے کہ استاد مخلص ہو، باعمل ہو، بااخلاق اور باکردار ہو، معصوم تو نہیں لیکن غلطیوں اور گناہوں سے دور رہنے والا ہو، اس لیے کہ اگر استاد میں خامی اور غلطی ہوگی تو بچوں کی تربیت پر اس کا بڑا گہرا اثر پڑے گا، آئیے آج دیکھتے ہیں کہ بعض اساتذہ سے کیا کیا غلطیاں سرزد ہوتی ہیں-
1) بغیر مطالعہ کے پڑھانا-
2) کلاس میں لیٹ جانا، اور وقت سے پہلے نکل آنا-
3) تعلیم اور تدریس چھوڑ کر کلاس میں موبائل استعمال کرنا، مطالعہ کرنا، اخبار چاٹنا، سونا، مضمون لکھنا وغیرہ-
4) طلبہ کے سوالات کا جواب نہ دینا، یا سوال کرنے پر ناراض ہونا-
5) انصاف نہ کرنا، کسی طالب کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا-
6) طلبہ کی حاضری نہ لینا-
7) امتحان کے سوالات بہت مشکل بنانا-
8) مارنے میں اعتدال نہ برتنا، جانوروں کی طرح پیٹنا-
9) اسباق صحیح سے نہ سننا-
10) طلبہ کو گالی دینا-
11) غريب، یتیم کمزور سمجھ کر ظلم ڈھانا، کسی کو حقیر سمجھنا-
12) نام بگاڑنا-
13) کلاس روم میں داخل ہوتے وقت سلام نہ کرنا الٹا بچوں کو بطور استقبال کھڑے کرانا-
14) امتحان کا پیپر بتا دینا-
15) کورس اور نصاب مکمل نہ کرنا-
16) طلبہ سے مشکل کام کرانا-
17) مدرسے کے اصول و ضوابط کی پابندی نہ کرنا-
18) مدرسے سے غائب رہنا،
19) بچوں میں برائی دیکھنے کے باوجود خاموش رہنا-
20) جس فن میں مہارت نہ ہو پھر بھی زبردستی تدریس کے لیے اس کتاب کو طلب کرنا-
21) بچوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ نہ دینا اور باہر ٹیوشن خوب پڑھانا-
22) اچانک بیچ سال میں موٹی تنخواہ کے واسطے مستعفی ہوجانا-
23) نمازوں میں سستی کرنا-
24) طلبہ پر اپنا رعب جمانا، طلبہ کے سامنے ہمیشہ اپنی بڑائی بیان کرنا-
25) مدرسے کے خادموں اور عاملوں کے ساتھ بدسلوکی کرنا-
26) اپنی گھنٹی ختم ہو جانے کے باوجود بھی کلاس سے نہ نکلنا اور دوسرے کا وقت چاٹ جانا-
27) امتحان ہال میں ہنگامہ کرنا، شور مچانا، چیخنا چلانا-
28) صفائی کا خیال نہ رکھنا، گندے خراب کپڑے پہن کر کلاس میں پڑھانے آنا-
29) بچوں سے محبت کرنے میں غلو کرنا-
30) ناجائز طریقے سے بچوں سے پیسے کھانا-
31) بچوں کے سامنے منشیات کا استعمال کرنا-
32) داڑھی چھیلنا کترنا یا کاٹنا-
یہ چھوٹی بڑی کچھ غلطیاں ہیں جو عام طور پر مدارس کے اساتذہ سے سرزد ہوتی ہیں، اساتذہ کو چاہیے کہ ان غلطیوں سے اور تمام غلطیوں سے بچیں، اساتذہ مثالی بنیں، طلبہ کے لیے آئیڈیل اور نمونہ بنیں، خوش اخلاق بنیں، اس لیے کہ طلبہ اپنے اساتذہ کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھتے ہیں اور اپنے اساتذہ کی نقالی کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کے گناہ سے بچائے اور ہم سب کو معاف فرمائے اور اساتذہ کی خدمات کو قبول فرمائے آمین-

18/12/2025

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول جہولہ پنیالی باغ آزادکشمیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share