20/06/2023
بورڈ کی سند میں نام درست کرنے کا طریقہ کار:
1- پچھلے لیول کی کلاس کا ریکارڈ اپنے متعلقہ سکول سے لے لیں تا کہ آپ کو صحیح اور غلط نام کا ریکارڈ مل جائے کہ غلطی آئی کہاں پر ہے۔
2-کسی نیشنل لیول کے ایک انگریزی اور ایک اردو اخبار میں اشتہار دیں کہ میرا اصل نام یہ ہے اور غلطی سے یہ لکھا گیا ہے۔
3- جب اخبار میں اشتہار آ جائے تو وہ اخبار خرید کر اس اشتہار کو بورڈ لے جائیں۔
4- متعلقہ بورڈ سے نام درستگی کا فارم لیں۔
5- تمام کوئف مکمل کر کے کلاس ون مجسٹریٹ(class-I magistrate) سے اس فارم کو attest کروائیں اور بورڈ میں جمع کرا دیں۔
نوٹ:
کلاس ون مجسٹریٹ جج بھی ہوتا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ہوتا ہے ۔