BISE Kohat

BISE Kohat Board of Intermediate and Secondary Education Kohat (Official)

BISE Kohat is an Autonomous Organization responsible for conducting Fair Examinations at SSC And HSSC level under its area of jurisdiction.

16/08/2026

اہم اعلان

حالیہ میٹرک نتائج کے بعد مختلف تعلیمی اداروں اور تنظیموں کے خدشات اور مطالبات کی روشنی میں کوہاٹ بورڈ نے طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد میں مندرجہ ذیل اقدامات کا فیصلہ کیا ہے:
- میٹرک سالانہ امتحان اول 2026 کے تقریبا ایک ہزار پیپرز اپلوڈ کئے جائیں گے۔ان میں پانچوں اضلاع کےبچون کے پیپرز شامل ہوں گے۔
- اس مرتبہ معمولی نوعیت کے ان فئیر مینز کیسز معاف کئے جائیں گے۔ تاہم امپرسونیشن اور ثابت شدہ نقل کے کیسز پر قواعد وضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی۔
- ون بورڈ ون پیپر کی تجویز ایک مرتبہ پھر تمام بورڈز کے سامنے منظوری کیلئے رکھی جائے گی۔
- شو آف پیپر کی فیس اگلے سال سے 2500 سے کم کرکے 2000 کردی جائے گی۔

کوہاٹ بورڈ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ شفافیت اور نقل کی روک تھام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وہ سرٹیفکیٹ محض کاعذ کا ٹکڑا ہے جس کے پیچھے بچے کی حقیقی قابلیت نہ ہو۔لہذا طلباء و طالبات کی فئیر اسسمنٹ(fair assessment) کو ہر قیمت ہر یقینی بنایا جائے گا۔

14/08/2026
میٹرک سالانہ دوم امتحان 2026 ان شاءاللہ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔بغیر لیٹ فیس داخلے کی آخری تاریخ 2 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
12/08/2026

میٹرک سالانہ دوم امتحان 2026 ان شاءاللہ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
بغیر لیٹ فیس داخلے کی آخری تاریخ 2 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

11/08/2026

انٹر سالانہ امتحان اول 2026

ہائی پروفائل کیس نمبر 2

انٹر سالانہ امتحان اول 2026 کے حوالے سے سامنے آنے والے دوسرے اہم اور حساس ترین کیس کا تعلق ضلع ہنگو شہر میں قائم کلسٹر کے چار مردانہ امتحانی مراکز سے ہے:

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 ہنگو

گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو، اے ہال

گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو، بی ہال

ہنگو پبلک سکول اینڈ کالج ہنگو

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ کلسٹر میں ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے ایم ڈی کے بیٹے سمیت بعض طلباء کے لیے مبینہ طور پر جعلی/ڈپلیکیٹ ای شیٹس تیار کیے جانے اور ان پر جوابات تحریر کیے جانے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

کوہاٹ بورڈ کی جانب سے معاملے کی انتہائی باریک بینی سے تکنیکی اور ریکارڈ پر مبنی جانچ جاری ہے۔ مذکورہ کلسٹر کے تمام امتحانی مراکز کی جوابی کاپیوں اور متعلقہ ریکارڈ کا مزید تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معاملے کی مکمل نوعیت، ذمہ دار افراد اور اس میں ممکنہ طور پر شامل دیگر عناصر کا تعین کیا جا سکے

ابتدائی تقابلی جائزے کے مطابق زیرِتحقیق جوابی کاپیوں میں اصل جوابی کاپیوں کے بنیادی سیکیورٹی فیچرز، پرنٹنگ معیار، ڈیزائن، ترتیب اور ابعاد سے متعدد نمایاں انحرافات پائے گئے ہیں۔ تاہم حتمی ذمہ داری کا تعین مکمل تکنیکی و محکمانہ تحقیقات اور دستیاب شواہد کے تجزیے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

تحقیقات کا دائرہ وسیع

ابتدائی شواہد کی روشنی میں ممکنہ طور پر ملوث سپروائزری عملہ، متعلقہ تعلیمی ادارے کے ذمہ داران، ریزیڈنٹ انسپکٹر، متعلقہ طلباء، ان کے والدین، امتحانی ڈیوٹی پر تعینات درجہ چہارم کے ملازمین اور دیگر متعلقہ افراد کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ کلسٹر کے دیگر مراکز کی جوابی کاپیوں اور متعلقہ ریکارڈ کی بھی باریک بینی سے جانچ جاری ہے، اس لیے تحقیقات مکمل ہونے تک مزید اہم شواہد یا حقائق سامنے آنے کا امکان موجود ہے۔

کوہاٹ بورڈ کا واضح مؤقف

کوہاٹ بورڈ واضح کرتا ہے کہ امتحانات کے تقدس، شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امتحانی نظام میں جعل سازی، بے ضابطگی یا منظم امتحانی فراڈ میں ملوث پائے جانے والے ہر فرد کے خلاف دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بورڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ محنتی، دیانتدار اور حق دار طلباء کے حقوق ہر قیمت پر محفوظ رہیں اور امتحانی نظام پر عوام کا اعتماد برقرار رکھا جائے۔

11/08/2026

میٹرک سالانہ امتحان اوّل 2026 کے پیپرز کی مرحلہ وار اپلوڈنگ

شفافیت، میرٹ اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوہاٹ بورڈ نے ان سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی جوابی کاپیاں مرحلہ وار اپلوڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کے سربراہان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مارکنگ کے معیار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں درجہ ذیل مردانہ سرکاری سکولوں کے طلبہ کی جوابی کاپیاں اپلوڈ کی جائیں گی:

▪️ گورنمنٹ ہائی سکول شیخان، کوہاٹ
▪️ گورنمنٹ ہائی سکول خرماتو، کوہاٹ

جوابی کاپیاں اپلوڈ کرنے کا بنیادی مقصد شفافیت، میرٹ اور طلبہ کے جائز حقوق کا تحفظ ہے، تاکہ متعلقہ طلبہ، والدین اور تعلیمی ادارے جوابی کاپی کا جائزہ لے سکیں اور اگر کسی طالب علم کی مارکنگ میں کسی قسم کی کمی بیشی محسوس ہو تو وہ بروقت متعلقہ فورم سے رجوع کرکے اپنے جائز حق کے حصول کے لیے ضروری اقدامات کر سکیں۔

یہ اقدام نہ صرف مارکنگ کے عمل پر اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنائے گا کہ امتحانی نتائج کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کا جواب شواہد اور ریکارڈ کی بنیاد پر دیا جا سکے۔

10/08/2026

میٹرک کے کمزور نتائج پر تعلیمی حلقوں اور سٹک ہولڈرز میں پائی جانیوالی بے چینی قابل قدر ہے, اپنی نئی نسلوں کے مستقبل کے لیے فکرمندی بیدار قوموں کی نشانی ہے, کوہاٹ بورڈ انتظامیہ نے اس سلسلے میں سوال اٹھانے والوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ آج پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے نمائندوں اور سرکاری اداروں کے سربراہان کے ایک وفد نے چئیرمین کوہاٹ بورڈ سے ملاقات کی جس میں انھوں نے کوئی مثبت تجویز کی بجائے کمزور نتائج کے لیے کوہاٹ بورڈ کو ذمہ دار قرار دے کر ایسے غیر تکنیکی اور ناقابل عمل مطالبات پیش کیے جن پر عمل درآمد ناممکن ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ پرائیویٹ اور پبلک تعلیمی اداروں کے بعض سربراہان کمزور نتائج کے سلسلے میں خرابی کی اصل جڑ تک پہنچنے کیلئے تیار نہیں۔
کوہاٹ بورڈ نے غیرجانبدارانہ طور پر صاف وشفاف امتحان لے کر مارکنگ, سپرمارکنگ اور تقابلی جائزے کا عمل مکمل کیا۔ ممکنہ انسانی کوتاہیوں اور سٹک ہولڈرز کے اطمینان کے لیے ری ٹوٹلنگ حتیٰ کہ شوآف پیپر کے نام پر ری چیکنگ تک کا آپشن دیا اوراس سلسلے میں بورڈ کی غلطی ثابت ہونے پر فیس کی واپسی کی پالیسی بھی نافذ العمل ہے۔
افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس کے باوجود کمزور نتائج کے ذمہ داروں کے درست تعین کا راستہ روکنے کے لیے کوہاٹ بورڈ کو موردِ الزام ٹھہرایا جارہاہے۔ کوہاٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ پرائیویٹ اور پبلک اداروں کے بعض سربراہان اپنے اداروں میں تعلیمی اصلاحات سے راہِ فرار اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو بھی گمراہ کررہے ہیں۔
کوہاٹ بورڈ کے سامنے بلاجواز احتجاج کا اعلان سازش ہے۔ ہماری نئی نسل کو معیاری تعلیم دینے کی بجائے انھیں غلط راستوں پر گامزن کرنا معماران قوم کے شایان شان نہیں۔
کوہاٹ بورڈ نے پرائیویٹ اور پبلک اداروں کے غیرپیشہ ورانہ طرزعمل کیخلاف ادارہ جاتی کارروائی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو مطلع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

10/08/2026

𝗢𝘃𝗲𝗿𝗮𝗹𝗹 𝗧𝗼𝗽 𝟮𝟬 𝗣𝗼𝘀𝗶𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗛𝗼𝗹𝗱𝗲𝗿𝘀’ 𝗔𝗻𝘀𝘄𝗲𝗿 𝗦𝗰𝗿𝗶𝗽𝘁𝘀 𝗨𝗽𝗹𝗼𝗮𝗱𝗲𝗱

The answer scripts of the Overall Top 20 Position Holders (class 10th) have been uploaded and are now available for public viewing and downloading through the link below:

https://bisekt.edu.pk/current_result/paper.php

This initiative has been taken as part of our continued efforts to ensure transparency, credibility and public confidence in the examination and evaluation process.

Address

Near Kohat University Of Science & Technology Kohat
Kohat
26000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+929229260783

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISE Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to BISE Kohat:

Shortcuts

Share