Al Noor College of Nursing and Medical Sciences

Al Noor College of Nursing and Medical  Sciences Medical Institute

05/06/2026
النور کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل سائنسز کوٹ سلطان لیہ کے اسٹاف اور طلبہ نے غازی میڈیکل کالج کے تعلیمی دورے کے دوران ڈائری...
20/05/2026

النور کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل سائنسز کوٹ سلطان لیہ کے اسٹاف اور طلبہ نے غازی میڈیکل کالج کے تعلیمی دورے کے دوران ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ڈاکٹر محمد عمران صاحب سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ادارہ ہٰذا کے اسٹاف اور غازی میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے ہمراہ ایک یادگار گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔
ڈاکٹر محمد عمران صاحب نے طلبہ و طالبات کو میڈیکل ایجوکیشن، عملی تربیت اور جدید طبی شعبہ جات کے متعلق قیمتی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرنے کی تلقین کی۔
النور کالج کی انتظامیہ ڈاکٹر محمد عمران صاحب اور غازی میڈیکل کالج کے تمام اساتذہ و عملے کی مہمان نوازی، تعاون اور بہترین رہنمائی پر دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ تعلیمی و تربیتی دورہ طلبہ کے لیے نہایت مفید اور یادگار ثابت ہوا۔

الحمدللہ، النور کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل سائنسز کوٹ سلطان لیہ کے طلبہ و طالبات کے لیے غازی میڈیکل کالج کا ایک باقاعدہ س...
20/05/2026

الحمدللہ، النور کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل سائنسز کوٹ سلطان لیہ کے طلبہ و طالبات کے لیے غازی میڈیکل کالج کا ایک باقاعدہ سرکاری تعلیمی دورہ منعقد کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو جدید طبی سہولیات، تدریسی نظام، عملی تربیت اور مختلف میڈیکل شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
دورے کے دوران طلبہ نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا جہاں ماہر ڈاکٹرز اور اساتذہ نے انہیں میڈیکل فیلڈ میں استعمال ہونے والے جدید آلات، لیبارٹری سسٹم، مریضوں کی دیکھ بھال اور عملی تربیت کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ طلبہ نے اس دورے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اسے اپنے تعلیمی مستقبل کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔
ادارہ ہٰذا کی انتظامیہ کی جانب سے اس کامیاب تعلیمی دورے کے انعقاد پر غازی میڈیکل کالج کی انتظامیہ، اساتذہ اور تمام متعلقہ عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے طلبہ کی بہترین رہنمائی فرمائی اور انہیں قیمتی معلومات فراہم کیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے طلبہ و طالبات علم و عمل کے میدان میں مزید ترقی حاصل کریں اور ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں۔

السلام وعلیکم!📢 داخلے جاری ہیں!اچھے اور معیاری تعلیمی ماحول میں اپنے بچے کا مستقبل روشن بنائیں۔ماہر اساتذہ، بہترین سہولی...
16/04/2026

السلام وعلیکم!
📢 داخلے جاری ہیں!
اچھے اور معیاری تعلیمی ماحول میں اپنے بچے کا مستقبل روشن بنائیں۔
ماہر اساتذہ، بہترین سہولیات اور جدید تعلیمی نظام کے ساتھ اب آپ کا انتظار ختم!

🌟 کم فیس – بہترین تعلیم
🌟 ماہرانہ رہنمائی
🌟 محفوظ اور شاندار ماحول

---

کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے کے لیے رابطہ کریں اور اپنی سیٹ ابھی بُک کروائیں۔

براہ کرم اپنی معلومات فراہم کریں:
1️⃣ نام:
2️⃣ شہر:
3️⃣ موبائل نمبر:
4️⃣ تعلیمی قابلیت:
5️⃣حاصل کردہ نمبر:
6️⃣جس پروگرام میں داخلہ لینا چاہتے ہیں:
☐ لیڈی ہیلتھ وزیٹر (LHV)
☐ کمیونٹی مڈوائف (CMW)
☐ سرٹیفائیڈ نرسنگ اسسٹنٹ (CNA)
☐ فارمیسی ٹیکنیشن (B-Category)
☐ ڈسپنسر
☐ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی(MLT)
☐ ریڈیو اینڈ امیجنگ ٹیکنالوجی(RIT)
☐ آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی (OTT)

✍️ براہ کرم درست معلومات فراہم کریں تاکہ آپ کو بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

Address

Kot Sultan

Telephone

+923271609496

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Noor College of Nursing and Medical Sciences posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Al Noor College of Nursing and Medical Sciences:

Shortcuts

Share