Smart Trainings

Smart Trainings Smart Trainings is an English Teaching platform

15/07/2026

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان جیانت کمار نے امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی کاروباری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

مقابلے میں دنیا کی معروف کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بطور جج فرائض انجام دیے۔ جیانت کمار نے اپنی منفرد صلاحیتوں اور جدید کاروباری تصور کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

جیانت کمار کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو برس سے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اس دوران متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بزنس آئیڈیا مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تحقیق کے عمل کو زیادہ تیز، مؤثر اور آسان بنانا تھا، جسے ججز نے بے حد سراہا۔

پاکستانی نوجوان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ سال بھی ایک اور عالمی مقابلے میں شرکت کریں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کریں۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Smart Trainings posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share