11/06/2026
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی شعبہ ایگریکلچر کی نو منتخب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی عبدالرحمن رحمانی نے خصوصی شرکت کی اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔
شعبہ ایگریکلچر کے صدر بلال احمد نے ڈیپارٹمنٹ میں طلبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ مثبت سیاسی عمل کا حصہ بن کر اپنی نمائندگی کو مؤثر بنائیں۔
اس موقع پر مرکزی کابینہ کے سنیئر نائب صدرشعیب وینس ،انفارمیشن سیکرٹری احمد جواد، اسٹڈی سرکل انچارج شعیب اختر، نائب صدر شجاع حیات، جبکہ شعبہ ایگریکلچر کے نائب صدر تنویر احمد اور انفارمیشن سیکرٹری سلمان شبیر بھی موجود تھے.