GBSC Punjab University

GBSC Punjab University GBSC Punjab University Parody Account

Official Page⤵
https://www.facebook.com/gbscpu?mibextid=ZbWKwL

پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے طلباء کے ساتھ ناروا سلوک — خاموشی اب ممکن نہیںپنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان سے تع...
08/04/2025

پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے طلباء کے ساتھ ناروا سلوک — خاموشی اب ممکن نہیں

پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے، وہ نہایت افسوسناک، غیر انسانی اور سراسر ناانصافی پر مبنی ہے۔ ہم وہ نوجوان ہیں جو اپنے علاقے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث سینکڑوں میل کا سفر طے کر کے یہاں تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں، لیکن بدلے میں ہمیں ہراسانی، زبردستی اور بے دخلی کا سامنا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ اور پنجاب پولیس نےہمارے ہاسٹل کمروں پر چھاپے مارے، دروازے توڑ دیے گئے اور ہمارے کمروں کو تالے لگا کر سیل کر دیا گیا۔ ہم جو یہاں باقاعدہ طالب علم ہیں، ہمیں اپنے ہی کمروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ عمل کسی بھی قانون، ضابطے یا اخلاقیات کے دائرے میں نہیں آتا۔ یہ سراسر ظلم ہے۔

یونیورسٹی کا ماحول اب علم و تحقیق کا نہیں، بلکہ خوف اور جبر کا منظر پیش کرتا ہے۔ کیمپس کو پولیس، قیدی گاڑیوں اور واٹر کینن سے بھر دیا گیا ہے۔ طلباء کو خاموش کرانے، ان کی آواز دبانے اور ان کے حقِ تعلیم کو چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ المیہ صرف تعلیمی ادارے تک محدود نہیں ہے۔ گلگت بلتستان وہ خطہ ہے جہاں کے پہاڑوں سے خزانے نکالنے اور ان سے ملک کے تمام قرضوں کو ختم کرنے کے لیے چین کے ساتھ معاہدے کیے جا رہے ہے، جہاں کی زمینیں اور دریاؤں کا پانی دیگر علاقوں کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔ لیکن بدلے میں وہاں کے نوجوانوں کو نہ تعلیم میسر ہے، نہ علاج، نہ روزگار، اور جب وہ باہر جا کر کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں بے دخل کر دیا جاتا ہے۔

ہم گلگت بلتستان حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور گلگت بلتستان کے طلباء کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے۔ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں ہے، بلکہ گلگت بلتستان کے طلباء کی آواز بلند کرنے کا ہے تاکہ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہو سکے اور وہ اپنے تعلیمی سفر کو کامیابی سے جاری رکھ سکیں۔



❤️🚩

21/12/2024
10/03/2024
28/01/2024

Quaid e Azam University Islamabad students passionately join hands in solidarity with the resilient people of Gilgit-Baltistan, echoing their call for autonomy and self-determination. Together, we stand firm in supporting the ongoing movement, advocating for the rights and aspirations of Gilgit-Baltistan. United for change, united for a brighter tomorrow. 🌍

27/01/2024
26/01/2024
24/01/2024

LongLiveResistance❤️🚩

Address

University Of The Punjab
Lahore
54590

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBSC Punjab University posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to GBSC Punjab University:

Share