Minhaj University Poetry Page

Minhaj University Poetry Page بے درد دنیا

ہم شہر شہر پھرتے رہے تجھ سے روٹھ کرلیکن ہمارے دل میں ہے لاہور کیا کہیںاپنا زمانہ گزرا تو ہر سمت تھا سکوتدل میں تری ہنسی ...
02/02/2023

ہم شہر شہر پھرتے رہے تجھ سے روٹھ کر
لیکن ہمارے دل میں ہے لاہور کیا کہیں

اپنا زمانہ گزرا تو ہر سمت تھا سکوت
دل میں تری ہنسی کا رہا شور کیا کہیں

03/01/2022

ھمارے شوق کے ، آسُودہ و خوشحال ھونے تک
تمہارے عارض و گیسو کا سودا ، ھو چکا ھو گا
جون ایلیا⁦❤️⁩

03/01/2022

تجھے یاد ہے وہ زمانہ
جو کیمپس کی پکڈنڈیوں پہ ٹہلتے ہوئے کٹ گیا تھا
تجھ کو معلوم ہے جس گھڑی میری آواز سن کے
تو اک زاویے ہر پلٹ کر مڑی تھی
وہاں سے ریلیٹیویٹی کا جنازہ اٹھا تھا
کہ تیرے نہ ہونے سے ہر اک زماں میں
ہر اک علم و فن میں ہر اک داستاں میں
کوئی ایک چہرہ بھی تازہ نہیں ہے
تجھے رائیگانی کا رتی برابر اندازہ نہیں ہے۔۔۔۔

ہمارا کیا ہےہماری عادت سی ہو چکی ہےشفق کی بے خواب وادیوں میں بھٹکتے رہناگئی بہاروں کو یاد کرنافریب خوردہ سماعتوں کے فسوں...
02/01/2022

ہمارا کیا ہے
ہماری عادت سی ہو چکی ہے
شفق کی بے خواب وادیوں میں بھٹکتے رہنا
گئی بہاروں کو یاد کرنا
فریب خوردہ سماعتوں کے فسوں میں رہنا
افق میں تحلیل ہوتے رنگوں کو رتجگوں میں تلاش کرنا
تمام اجڑے ہوۓ دیاروں میں خاک ہوتے ہوۓ مزاروں پہ جا نکلنا
اور اپنے گزرے ہوۓ دنوں کا حساب کر کے، کتاب کر کے ملول ہونا
ملول کرنا
ہمارا کیا ہے
ہماری عادت سی ہو چکی ہے
حروف و قرطاس سے الجھنا، الجھتے رہنا
خیال کی بے پناہ وسعت میں گرد ہوتی ہوئی مسافت کی چاپ سننا
کہیں کہیں یہ قیام کرنا، کلام کرنا
خلا کی نیلی ردا پہ جو کچھ رقم ہوا ہے، اسے سمجھنا
سمجھ کے دنیا میں عام کرنا
اور آنے والی تمام نسلوں کے نام کرنا
ہمارا کیا ہے

کرامت بخاری

22/08/2021

شاید کوئی نہ مانے لیکن ذہنی بیماریوں کے سب سے زیادہ ذمہ دار اپنے گھر والے ہوتے ہیں ۔۔🍂🥀😢😢

چلو اب گھر چلیں، بہت آوارگی کر لی۔۔۔۔۔۔وہ سب مکتب کے ساتھی تھے، انہیں آخر بچھڑنا تھا💔🥀 😭
09/06/2020

چلو اب گھر چلیں، بہت آوارگی کر لی۔۔۔۔۔۔
وہ سب مکتب کے ساتھی تھے، انہیں آخر بچھڑنا تھا💔🥀

😭

میں وہ محرومِ عنایت ہوں کہ, جس نے تجھ سےملنا چاہا تو, بچھڑنے کی________وبا پھوٹ پڑی😢😔 #میر
29/03/2020

میں وہ محرومِ عنایت ہوں کہ, جس نے تجھ سے
ملنا چاہا تو, بچھڑنے کی________وبا پھوٹ پڑی😢😔
#میر

ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﺰﻡ ﻣﯿﮟ هوﻧﺎ هی ﺑﮩﺖ هے هم ﮐﻮﺍﯾﮏ ﮐﻮﻧﺎ هی ﺳﮩﯽ ، ﺍﯾﮏ ﮐﻨﺎﺭﮦ هی ﺳﮩﯽ--
06/03/2020

ﺁﭖ ﮐﯽ ﺑﺰﻡ ﻣﯿﮟ هوﻧﺎ هی ﺑﮩﺖ هے هم ﮐﻮ
ﺍﯾﮏ ﮐﻮﻧﺎ هی ﺳﮩﯽ ، ﺍﯾﮏ ﮐﻨﺎﺭﮦ هی ﺳﮩﯽ--

وہ جو اک شخص پرانا تھا , میرے کام کا تھا یہ نئے لوگ بھی اچھے ہیں , مگر جانے دو .... 💔 #میر
27/02/2020

وہ جو اک شخص پرانا تھا , میرے کام کا تھا
یہ نئے لوگ بھی اچھے ہیں , مگر جانے دو .... 💔
#میر

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میںضروری بات کہنی ہوکوئی وعدہ نبھانا ہواسے آواز دینی ہواسے واپس بلانا ہوہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میںم...
26/02/2020

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

ضروری بات کہنی ہو
کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو
اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

مدد کرنی ہو اس کی
یار کی ڈھارس بنانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر
کسی سے ملنے جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

بدلتے موسموں کی سیر میں
دل کو لگانا ہو۔۔۔۔
کسی کو یاد رکھنا ہو
کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

کسی کو موت سے پہلے
کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ
اس کو جا کے یہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

شاعر۔۔۔ منیر نیازی

💕

جو برسوں پہلے دی گئی میرے کانوں میں اُس اذان کی نماز کا اِنتظار ہے مُجھے-- 💕
25/02/2020

جو برسوں پہلے دی گئی میرے کانوں میں
اُس اذان کی نماز کا اِنتظار ہے مُجھے--
💕

Address

Minhaj University Lahore
Lahore
11221515

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+966580306827

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj University Poetry Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Minhaj University Poetry Page:

Share