29/08/2026
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی روایت ساز مجلسِ اقبال اپنے ادبی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے نعت گوئی کے حوالے سے جناب صاحبزادہ حسنین مظہری کی سربراہی میں ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس نشست کا مقصد اہلِ ذوق اور نوآموز قلم کاروں کو نعت کے بنیادی لوازمات، فنی تقاضوں اور شعری محاسن سے روشناس کرانا ہے۔