Forman Urdu Society

Forman Urdu Society Forman Urdu Society is a Literary Society of Forman Christian College University, Lahore, which arra

📢 اردو سوسائٹی، ایف سی کالج  کونسل برائے سال26- 2025 درخواستیں مطلوباردو ادب اور زبان کے فروغ کے لیے سرگرم اردو سوسائیٹی...
05/08/2025

📢 اردو سوسائٹی، ایف سی کالج کونسل برائے سال
26- 2025 درخواستیں مطلوب

اردو ادب اور زبان کے فروغ کے لیے سرگرم اردو سوسائیٹی، ایف سی کالج اپنی نئی کونسل کی تشکیل کے لیے درخواستیں طلب کر رہی ہے۔ اس کونسل کا مقصد نہ صرف زبان و ادب کی خدمت کرنا ہے بلکہ تعلیمی و تخلیقی ماحول میں ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے جو طلبہ میں اردو سے وابستگی اور شغف کو بڑھا سکیں۔

ہم ایسے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں جو اپنی قائدانہ صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور عملی اقدامات کے ذریعے سوسائٹی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے خواہش مند ہوں۔ کونسل کا حصہ بننا محض ایک ذمہ داری نہیں بلکہ یہ اردو کے ادبی ورثے کو سنبھالنے کا اعزاز ہے —

دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے علم، ہنر اور جذبے کے ساتھ اس مشن میں شامل ہوں۔

صدر فارمن اردو سوسائیٹی
باؤ محمد سعد عتیق

درخواست جمع کروانے کے لیے لنک
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSeAJABReE8XMAECMWYy0KCwNNTBMDtPzoYdYL5_sRvXzLeQmw/viewform?usp=header

فارمن اردو سوسائٹی کی عمر لگ بھگ اتنی ہے جتنی کہ ایف سی یونیورسٹی کی اور جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں فارمن اردو سوسائٹی شرو...
02/10/2024

فارمن اردو سوسائٹی کی عمر لگ بھگ اتنی ہے جتنی کہ ایف سی یونیورسٹی کی اور جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں فارمن اردو سوسائٹی شروع ہی سے ادب کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ بے شمار دوسری سرگرمیوں میں کسی سے پیچھے نہیں رہی۔چاہے وہ قوالی نائٹ ہو ،چاہے مشاعرہ ہو ،علمی و ادبی سیمینار ہوں، یا یونیورسٹی کا کوئی بھی پروگرام ہو فارمن اردو سوسائٹی نے اپنے ہر پروگرام میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم ڈاکٹر نورین کھوکھر (چیئرپرسن شعبہ اردو) کے زیر سرپرستی اور ڈاکٹر طاہر شہیر (ایڈوائزر فارمن اردو سوسائٹی ) کے زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دے رہے ہیں تاکہ ہم ماضی کی طرح اپنے پروگرامز جاری رکھ سکیں ۔۔۔
ماہم محمود
صدر فارمن اردو سوسائٹی

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfMp_LpHa3ShjZuAQU3H-gyD3uLzDZqXHW9LZ5G-GrlC_o90Q/viewform?usp=sf_link

24/09/2024
فارمن اردو سوسائٹی کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2024 بروز جمعرات ۳ بجے E 25 میں مشاعرہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ مشاعرہ چیئر پرسن شعبہ...
04/09/2024

فارمن اردو سوسائٹی کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2024 بروز جمعرات ۳ بجے E 25 میں مشاعرہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ مشاعرہ چیئر پرسن شعبہ اردو ڈاکٹر نورین کھوکھر کی زیر سرپرستی اور ایڈوائزر فارمن اردو سوسائٹی ڈاکٹر طاہر شہیر کی زیر نگرانی ہو گا۔یہ مشاعرہ سٹوڈنٹ ایکٹیویٹی آفس کے تعاون سے ہو رہا ہے ۔آپ لوگ بھر پور شرکت کریں اور ایف سی کالج کے جو طلباء مشاعرے میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔شکریہ
ماہم محمود
صدر فارمن اردو سوسائٹی

18/05/2024
شہر ہوتا ہے ستاروں کے لہو سے روشن طشت میں سر بھی پڑے ہوتے ہیں دربار کے بیچ
08/05/2024

شہر ہوتا ہے ستاروں کے لہو سے روشن
طشت میں سر بھی پڑے ہوتے ہیں دربار کے بیچ

Address

Forman Christian College University
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Forman Urdu Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Forman Urdu Society:

Share