Idara Minhaj Ul Hussain

Idara Minhaj Ul Hussain Idara Minhaj ul Hussain is the University where hundred of students pass out from here.

An Islamic university for men, “Jamia Minhaj-ul-hussain” and an Islamic university for women, “Jamia Zainbia”, was felt to be the need of the country. The mission behind this venture is to breed Islamic scholars possessing deep worldly foresight to make them acceptable and useful members of the society. By the grace of Almighty, Allah, the process has started and is in its evolutionary phase. Cre

ate a constant communication channel between all, Islamic Universities and scholastic setup pursuing a common goal. This process would, enable a constant upgrading of the curriculum to keep it at par with the needs of the changing world.
- Provide the students with state of the art audio-visual teaching aids.
- Maintain continuity in Islamic publications, and preservation of age old repositories on Islamic literature.
-Strengthen Pakistan, in the light of the sayings of Quran and Sunnah and preaching of Aima-e-Athaar. Efforts in this regards is also underway.
-Electronic means of communication, email and internet would be adopted to promote the message of Karbala and the protection of the great martyrdom.

https://www.facebook.com/share/p/1BU3N65Hny/?mibextid=wwXIfrTOP NewsIdara Minhaj Ul Hussain
08/05/2026

https://www.facebook.com/share/p/1BU3N65Hny/?mibextid=wwXIfr
TOP News
Idara Minhaj Ul Hussain

🏴 Ashura Muharram Group 2026 🚩

🔹 Standard Package : $1450 (PKR 410,000)
🔹 Ground Package: $750 (PKR 210,000)

📅 Duration: 13 Days
📌 Registration Now Open

For bookings and further details:
📞 Karwan-e-Minhaj-ul-Hussain, Lahore
📲 0333-4600760
📲 0321-4117214
YaHussain LabbaikYaHussain Arbaeen ShiaTravel IslamicTravel ZiyaratGroup KarwanMinhajUlHussain LahoreTravel PakistanZaireen IraqZiyarat ImamHussain ImamAli BibiZainab HaramZiyarat ReligiousTravel TravelWithPurpose ZiyaratJourney MuharramSpirit Zaireen KarbalaCalling

وفدِ آستان قدس رضوی کا ادارہ منہاج الحسین لاہور کا دورہوفد کے ارکان نے علمی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا، ادا...
05/05/2026

وفدِ آستان قدس رضوی کا ادارہ منہاج الحسین لاہور کا دورہ
وفد کے ارکان نے علمی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا، ادارہ کے شعبہ جات دیکھے
لاہور( ) آستان قدس رضوی کے علماؑء کا ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ، پاک ایران تعلقات اور حالیہ جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امام رضا علیہ السلام کے حرم سے وابستہ علمائے کرام اور حرم کے خدام کے وفد نے ادارہ منہاج الحسین کا دورہ کیا۔ وفد کے سربراہ علامہ ڈاکٹر جلال حسینی تھے، جو انچارج آستان قدس رضوی کی لائبریری اور میوزیم کے سربراہ ڈاکٹر کاشانی اور محمد رضا شفعی، موذن و قاری حرم امام رضا علیہ السلام بھی ہمراہ تھے، ادارہ منہاج الحسینؑ پہنچنے پر ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے ادارے کی کارکردگی سے آگاہی دی۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں انہوں نے ادارہ منہاج الحسین کے زیرِاہتمام جاری علمی، تحقیقی، تربیتی اور سماجی سرگرمیوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ خصوصی طور پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم قرآنی مراکز، بالخصوص آستان قدس رضوی کے تحت جاری قرآن سینٹرز کی نمایاں دینی و علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مراکز عالمِ اسلام میں قرآن فہمی، تعلیمِ قرآن اور تربیتِ قرآنی کے فروغ میں ایک مؤثر اور قابلِ تقلید کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس تناظر میں سید جلال حسینی کی علمی و ثقافتی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں سید جلال حسینی نے کہا کہ وہ اس امر پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے خدام کا وفد آج علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کی زیرِ سرپرستی منہاج الحسینؑ علمی ادارہ میں شرکت کا موقع حاصل کر سکا۔ ادارے کے تمام تر شعبہ جات دیکھ کر خوشی ہوئی اور انہوں نے اس موقع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے طلبہ و طالبات کیلئے حرم امام رضا کا پرچم پیش کیا اور زیارت کا شرف بخشا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آستان قدس رضوی اور اس کے متولی آیت اللہ احمد مروی کی جانب سے پاکستان کے عوام، علمائے کرام، مختلف طبقات، سیاسی و حکومتی حلقوں اور بالخصوص طلبہ و طالبات کے لیے تشکر کا پیغام لائے ہیں، جنہوں نے مشکل حالات میں ایران کیساتھ محبت، حمایت اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں وفد نے ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں، ایران قوم سڑکوں پر ہے، لیکن پاکستانی قوم کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مدارس اور دینی خدمات دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستانی عوام بھی دینی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکام نے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ ڈاکٹر محمد حسین نجفی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور باہمی تعاون کو بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، علامہ رائے ظفر علی، علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ غلام مصطفیٰ نیر علوی، علامہ حسن رضا باقر، مولانا جعفر عباس، علی حسین اکبر سمیت دیگر اراکین و اساتذہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
fans
Allama Muhammad Hussain Akbar
Imam Reza Shrine Urdu
@

02/05/2026

📢 سیمینار: “معرکۂ حق — بنیانٌ مرصوص” سے ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر کا خطاب
زیرِ اہتمام: حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر و وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
۔

fans TOP News

متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا پہلا اجلاس متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی تشکیلِ نو کے بعد آج  30 اپریل 2026 کو پہلا اہم اجلاس منع...
30/04/2026

متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا پہلا اجلاس
متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی تشکیلِ نو کے بعد آج 30 اپریل 2026 کو پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا۔علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مذہبی ہم آہنگی، اتحادِ امت اور قومی یکجہتی کا متقاضی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ایسے تمام عوامل کا سدباب ضروری ہے جو فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں، خصوصاً وہ لٹریچر جو نفرت اور انتشار کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے قواعد و ضوابط کے مطابق معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے محرم الحرام سے قبل ایک خصوصی اجلاس بلانے کی سفارش پیش کی تاکہ تمام مکاتبِ فکر کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قومی سطح پر مصالحتی اور امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملک میں استحکام اور اتحاد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد بھی پیش کی، جسے اجلاس کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ علماء کرام ملک میں امن، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے اور ہر اس کوشش کی حمایت کریں گے جو پاکستان کو ایک پرامن اور مستحکم معاشرہ بنانے میں معاون ہو۔اس اجلاس میں ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد، ڈاکٹر راغب نعیمی، صاحبزادہ پیر سید اجمل قادری، محمد عمر، علامہ توقیر عباس، علامہ افضل حیدری، مفتی محمد رمضان سیالوی، ڈاکٹر نبیرہ عندلیب، ظفر عباس خواجہ، علامہ انتصار مہدی، خانم فروہ بتول، مولانا زبیر حسن، مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا ظفراللہ شفیق، صاحبزادہ حافظ محمد اجمل، ڈاکٹر محسنہ منیر، مولانا شفیق پسروری، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا سید ضیا اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ڈاکٹر صائمہ فاروق ودیگر شامل تھے۔آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

Allama Muhammad Hussain Akbar

اظہار تبریک و تہنیت🌺
29/04/2026

اظہار تبریک و تہنیت🌺

11 ذیقعد ولادت باسعادتحضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مبارک موقع پر تمام مومنین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ❤️
29/04/2026

11 ذیقعد ولادت باسعادت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مبارک موقع پر تمام مومنین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ❤️

https://www.islamtimes.com/ur/news/1277388/
29/04/2026

https://www.islamtimes.com/ur/news/1277388/

معرکہ حق کی سالگرہ پر خصوصی پیغام میں بانی سرپرست ادارہ منہاج الحسینؑ کا کہنا ہے کہ ان مشکل ترین حالات میں جن طرح ہماری حکومت اور سربراہ پاک افواج دن رات جنگ بندی اور ....

معرکہ حق وباطل بنیان مرصوص کی فتح و کامرانی کا دنAllama Muhammad Hussain Akbar ISPR
29/04/2026

معرکہ حق وباطل بنیان مرصوص کی فتح و کامرانی کا دن

Allama Muhammad Hussain Akbar
ISPR

26/04/2026

https://www.facebook.com/share/v/1E4YVTw4zU/?mibextid=wwXIfr

لاہور — ادارہ منہاج الحسین میں سید علی خامنہ ای اور شہدائے ایران کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے معروف سیاسی رہنما Khawaja Saad Rafique کا خصوصی خطاب (پارٹ 1)

جناب خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای اور دیگر شہدائے ایران نے امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کے راستے کو اختیار کرتے ہوئے حق، استقامت اور قربانی کی وہ مثال قائم کی جس نے امتِ مسلمہ کو نئی بصیرت عطا کی۔ انہوں نے امام خمینیؒ کی نیابت کا حق ادا کرتے ہوئے ظلم و استکبار کے سامنے جھکنے کے بجائے مزاحمت، عزیمت اور شہادت کا راستہ اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے غزہ کا بہتا ہوا لہو نیو ورلڈ آرڈر کا عنوان بنے گا، معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح اس جدوجہد کا دیباچہ ہوگی، جبکہ اس کا پہلا باب ایرانی قوم کی جرأت، استقامت اور عظیم قربانیوں سے مزین ہوگا۔

یہ تعزیتی ریفرنس صرف اظہارِ افسوس نہیں بلکہ شہداء کے مشن، وحدتِ امت اور حق کی سربلندی کے عہد کی تجدید تھا۔


Khawaja Saad Rafique

انسداد انتہا پسندی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی مہممحکمہ داخلہ کے وفد کا ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی قیادت میں ادارہ منہ...
21/04/2026

انسداد انتہا پسندی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی مہم
محکمہ داخلہ کے وفد کا ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی قیادت میں ادارہ منہاج الحسینؑ کا دورہ
مقصد پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، علامہ غلام مصطفی نیئر علوی، علامہ محمد سبطین اکبرودیگر کی شرکت
لاہور( )محکمہ داخلہ پنجاب کے ذیلی ادارے ’’پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس برائے انسدادِ انتہا پسندی‘‘ اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے باہمی اشتراک سے ’’پاکستان: سفیرِامنِ عالم‘‘ کے موضوع پر اجلاس ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی کو مضبوط کرنا اور ایک روادار، فلاحی معاشرے کے قیام کیلئےعملی اقدامات کو آگے بڑھانا تھا۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، سہیل رضااور ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے شرکت کی جبکہ ادارہ منہاج الحسینؑ کی جانب سے علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، علامہ غلام مصطفی نیئر علوی، علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ رائے ظفر علی٫ علامہ حسن رضا باقر، سید رضی العباس شمسی، ڈاکٹر سید سجاد رضوی، علامہ سجاد حسین جوادی، اور علی حسین اکبر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر امن، رواداری اور بھائی چارے کے سفیر کے طور پر پیش کرنے کے لیے معاشرتی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام اور مکالمہ ہی ایک مستحکم اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔ مزید برآں، شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انتہا پسندی کے خاتمے، امن کے فروغ اور انسانیت کی خدمت کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک مثالی اور پرامن ریاست بنایا جا سکے۔ تقریب کے محکمہ داخلہ کے وفد نے ادارہ منہاج الحسینؑ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای قدس سرہو دیگر شہدائے اسلام (جمہوری اسلامی ایران، پاکستان، فلسطین،...
18/04/2026

رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای قدس سرہ
و دیگر شہدائے اسلام (جمہوری اسلامی ایران، پاکستان، فلسطین، عراق، یمن) کے لیے تعزیتی ریفرنس و ترحیم وتجلیل وتکریم و چہلم

زیرِ اہتمام: ادارہ منہاج الحسین لاہور و تحریک حسینیہ پاکستان

لاہور: بانی ادارہ منہاج الحسین و سربراہ تحریک حسینیہ پاکستان، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و دانشوروں نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں امتِ مسلمہ کو جن بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ان میں سب سے اہم مسئلہ تفرقہ، عدم اتحاد اور باہمی اختلافات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نازک دور میں وحدتِ امت کا تصور نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے، جو نہ صرف اسلامی تعلیمات کا بنیادی جز ہے بلکہ عالمی امن کے قیام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو ایک مدبر اور دور اندیش رہنما قرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، بیداری اور خودمختاری پر زور دیا اور وحدت کا پیغام عملی حکمتِ عملی کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے عالمی تناظر میں مسائل کا واحد مؤثر حل پرامن مذاکرات ہیں، کیونکہ جنگ اور تصادم نہ صرف مسائل کو حل نہیں کرتے بلکہ مزید پیچیدگیوں کو جنم دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیغامِ حسینیؑ دراصل امن، عدل اور حق کا پیغام ہے، جبکہ یزیدی فکر ظلم، جبر اور انتشار کی علامت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ عالمِ اسلام میں باوقار اور مؤثر حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا اسے ثالثی، مکالمہ اور سفارتی کوششوں کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

مقررین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو وحدتِ امت اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر استوار ہونا چاہیے۔

انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فکری رہنمائی آج بھی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے، اور ان کا پیغام اتحاد، مزاحمت اور خود انحصاری پر مبنی ہے۔

اس بین المذاہب تعزیتی ریفرنس میں آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی، ایرانی قونصل جنرل مواحد فرد، ڈاکٹر اصغر مسعودی (ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران لاہور)، خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر سلیمان رفیق، علامہ طاہر محمود اشرفی، ڈاکٹر فرید پراچہ، پروفیسر ڈاکٹر کلیان سنگھ، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ رائے ظفر علی، علامہ غلام مصطفی نئر علوی ،علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ حسن رضا باقر لعل مہدی خان، سید انتظار حسین زنجانی، سید رضی العباس شمسی، علامہ عطاء محمد گولڑوی، پیر سید محمد شاہ ہمدانی، سمیت تحریک استحکام پاکستان اور قومی پیغام امن کمیٹی کے معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی عطا فرمائے اور دنیا میں امن، انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دے۔
Allama Muhammad Hussain Akbar
Muhammad Sibtain Akbar
Al-Zahra Media & Publication
Allama Hassan Raza Baqir Official
Jamia Zainbia
Karwan-e-Minhaj Ul Hussain Travel & Tours

Address

301 H-III Phase II M. A Johar Town
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923334600760

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Idara Minhaj Ul Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Idara Minhaj Ul Hussain:

Share