ISO Punjab University Lahore [Official]

ISO Punjab University Lahore [Official] Imamia Students Organisation is the largest Shi'a Muslim students organization in Pakistan. It was founded by Shaheed Dr. Mohammad Ali Naqvi on 22 May 1972

21/05/2026

بلند ہے طلباءِ امامیہ کا علم۔۔
روزِ تجدید عہد
1972-2026


“Knowledge is life, and ignorance is death.” — Imam Ali (ع) Congratulations to Br.Azmat Khan❤️‍🩹BS Applied Psychology  (...
18/05/2026

“Knowledge is life, and ignorance is death.” — Imam Ali (ع)

Congratulations to Br.Azmat Khan❤️‍🩹
BS Applied Psychology
(Dy. Education Secretary)
on securing 1st position in the Punjab University Community Uplift Challenge 2025 . Your achievement is truly inspiring for all students.

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم17 مئی -امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لاہور شہید مرتضیٰ مطہری یونٹ جامعہ پنجاب کے زیر اہ...
18/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

17 مئی -امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لاہور شہید مرتضیٰ مطہری یونٹ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ سے ڈگری مکمل کرنے والے معزز سینئر برادران کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئرز نے یونٹ کی بہتری اور آئندہ کے امور کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں۔

دوستان کی تجاویز سننے کے بعد صدر یونٹ نے ان مفید مشوروں پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام برادران کی خدمات اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


16/05/2026

16 مئی|| یوم مردہ باد امریکہ

ویڈیو رپورٹ 🎥


16مئی | یومِ مردہ باد امریکہ احتجاجبفرمان: شہید قائدِ ملت علامہ عارف حسین الحسینی رح 15 مئی بروز جمعہ امامیہ اسٹوڈنٹس آر...
15/05/2026

16مئی | یومِ مردہ باد امریکہ احتجاج
بفرمان: شہید قائدِ ملت علامہ عارف حسین الحسینی رح

15 مئی بروز جمعہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لاہور پنجاب یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے بمقام ادارہ منہاج الحسین ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں امریکہ و اسرائیل کی جارحیت اور مظلومینِ عالم سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

احتجاج سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ سبطین اکبر نے خصوصی خطاب فرمایا، جبکہ ریجنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر باسم شہروز اور سابق یونٹ صدر برادر ہاشم بخاری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی فنانس سیکرٹری برادر ثقلین عباس سمیت کارکنان اورمومنین کی بڑی تعداد شریک رہی۔

شرکاء نے ظلم و استکبار کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مظلوم اقوام خصوصاً فلسطین و مقاومتِ اسلامی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ✊


" باب العلم کے ماننے والوں کا تشخص بھی علم ہی ہونا چاہیے ۔ " (شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی رح)آج بروز جمعۃ المبارک امامیہ اس...
09/05/2026

" باب العلم کے ماننے والوں کا تشخص بھی علم ہی ہونا چاہیے ۔ " (شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی رح)

آج بروز جمعۃ المبارک امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہید مرتضیٰ مطہری یونٹ جامعہ پنجاب کی جانب سے سٹڈی سرکل بعنوان "استاد فکر شہید مرتضیٰ مطہری رح حیات، فکر اور علمی ورثہ" کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں علامہ سید اسد رضا نقوی اور پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر وحید (اسسٹنٹ پروفیسر قراقرم یونیورسٹی) نے خصوصی شرکت کی اور طلباء سے گفتگو فرمائی۔

یہ نشست نوجوان نسل میں شعورِ ولایت، فکرِ اسلامی اور مطالعہ کی اہمیت اُجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی۔”

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ جامعہ پنجاب لاہور



`“میں آپ نوجوانوں کو تین چیزوں کی نصیحت کرتا ہوںتزکیہ نفس، حصولِ علم اور ورزش(رھبرِ معظم سید علی خامنہ ای) فرینڈلی کرکٹ ...
05/05/2026

`“میں آپ نوجوانوں کو تین چیزوں کی نصیحت کرتا ہوں
تزکیہ نفس، حصولِ علم اور ورزش
(رھبرِ معظم سید علی خامنہ ای)

فرینڈلی کرکٹ ٹورنامنٹ 🏏

جامعہ پنجاب اور جامعہ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور یونٹس کے درمیان انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں جامعات کی ٹیمز نے شرکت کی اور بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر سابق یونٹ صدر آئی ایس او جامعہ پنجاب برادر ہاشم بخاری بھی موجود تھے۔



امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ فلم اینڈ بروڈ کاسٹنگ کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی شہید امام خامنہ ای کی یاد میں ایک روحا...
29/04/2026

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ فلم اینڈ بروڈ کاسٹنگ کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی شہید امام خامنہ ای کی یاد میں ایک روحانی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر محمد علی فضل نے رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی زندگی کے حوالے سے گفتگو فرمائی ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صوبیہ عابد نے بھی طلبا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر تقی اور سر احمد حماد بھی پروگرام میں موجود رہے۔



"Knowledge is life, and ignorance is death." – Imam Ali (AS)The Punjab University Admissions Guidance Team conducted an ...
27/04/2026

"Knowledge is life, and ignorance is death." – Imam Ali (AS)

The Punjab University Admissions Guidance Team conducted an informative session for second-year students at Almustafa House. The session covered PU departments, merit lists, career counseling, and admission procedures with special focus on AI, Computer Science, and emerging technology fields. Students were also guided about quota seats including Sports (zero tuition fee), Performance (debating, writing, dramatics, singing), Hafiz-e-Quran (extra merit marks), and special reserved categories for martyrs' children, PU employees' children, disabled persons, minorities, and overseas Pakistanis.

Students actively participated by asking questions about department choices, merit requirements, and career prospects. The session successfully helped students understand how to secure admission in their desired programs and explore fee concession opportunities. Attendees left with greater clarity and confidence about their future academic journey at Punjab University. The PU Admissions Guidance Team remains committed to supporting students at every step.

Report Prepared By: PU Admissions Guidance Team



Admission is step one. Career planning is step two. Both on one slide. PU 2026: what works, what doesn't, what actually ...
25/04/2026

Admission is step one. Career planning is step two. Both on one slide.

PU 2026: what works, what doesn't, what actually matters. A complete guide in one file. Save this.

مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ..."(سورۃ الاحزاب 23)🔹 ترجمہمومنوں میں کچھ ایسے مرد ہ...
24/04/2026

مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ..."(سورۃ الاحزاب 23)
🔹 ترجمہ
مومنوں میں کچھ ایسے مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچ کر دکھایا۔

🔴 *بعثتِ خون*

🔰 آج بروز جمعرات محفل نہج البلاغہ کی چوتھی نشست سےآغا اسد رضا نقوی نے “بعثتِ خون” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے واقعۂ کربلا کو حق و باطل کی ابدی جنگ قرار دیا اور امام حسینؑ کی قربانی کو ایسی عظیم مثال بتایا جو آج بھی انسانیت کو بیداری اور استقامت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحریک آج بھی جاری ہے، اسلام کا پرچم بلند ہے اور امام خمینی کا انقلاب اسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ شہید امام علی خامنہ ای کی قیادت اس نظریے کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔
مزید یہ کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حق اور سچ کو لوگوں تک پہنچائیں، مایوسی کو ختم کریں اور امید و نظریۂ حق کو مضبوط کریں، نیز نظامِ ولایتِ فقیہ اور امامِ انسانیت (منجی) کے تصور کو عام کریں تاکہ معاشرہ بیدار ہو اور ظہور کی راہ ہموار ہو۔

پروگرام میں برادران نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔



Address

University Of The Punjab
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISO Punjab University Lahore [Official] posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to ISO Punjab University Lahore [Official]:

Share