22/08/2026
ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او اکبر خان کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید آئی ٹی لیب کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔
یہ جدید آئی ٹی لیب سرکاری کالج میں قائم کی جائے گی، جہاں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ہنر سیکھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں یہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔