21/09/2026
قرآن سارے مسلمان پڑھتے ھیں ، آپ بھی پڑھتے ھونگے !
کہیں آپ کو احساس ھوا ھو ،، کوئی آیت نظر سے گزری ھو کہ نبیوں اور رسولوں میں سے بھی کسی کو غوث و قطب ھونے کی سعادت نصیب ھوئی ھو ؟
انہوں نے بھی لوگوں کو رزق ، اولاد یا مافوق الاسباب فراھم کیا ھو ؟ کہیں کسی کی مصیبیتیں دور کی ھوں ،،تقدیریں بدلی ھوں ؟؟؟؟؟
ھم نے تو یہ پڑھا ھے !
1- سارے قلمدان اللہ کے ھاتھ میں ھیں !
2 - وہ جسے چاھتا ھے دیتا ھے !
3- جسے چاھتا ھے محروم رکھتا ھے !
4- انبیاء خود مانگ مانگ کر لیتے تھے !
5- انبیاء ذوق و شوق اور آہ و زاری کے ساتھ مانگتے رھتے تھے !
6- انبیاء اور رسول بندے بن کر رھنے میں فخر محسوس کرتے تھے، ھتک محسوس نہیں کرتے تھے !
7 - آخری نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ نے بشر کہا۔۔ عبد کہا
8- زکریا علیہ السلام اپنے سفید سر اور کھوکھلی ھڈیوں کے واسطے دے کر گڑگڑاتے ھیں " ربی ھب لی من لدنک ذریۃً طیبہ "
9- بہت سارے نبیوں کے باپ ابراھیم خلیل اللہ دعائیں کر کر کے اولاد مانگتے ھیں اور
ملنے پر فرماتے ھیں " الحمد للہ الذی وھب لی علی الکبر اسماعیل و اسحاق ان ربی لسمیع الدعا "
10 - اللہ کے خلیل جناب ابراھیم علیہ السلام کے پاس فرشتے آئے تو پہچان نہ پائے اور بچھڑا بھون کر لے آئے !
11- اللہ کے نبی لوط علیہ السلام کے پاس فرشتے آئے تو پہچان نہ پائے !
12- جب رب نے غیب کا بٹن بند کیا ھوا تھا تو کنعان کے کنوئیں میں پڑے اپنے بیٹے جناب یوسف علیہ السلام کی خوشبو جناب یعقوب علیہ السلام کو نہ آئی لیکن جب میرے رب نے غیب کا سوئچ آن کیا تو یوسف علیہ السلام کا قمیض مصر سے چلا ھے اور یعقوب علیہ السلام فلسطین میں بیٹھے پکاراٹھے " انی لاجد ریح یوسف " مجھے یوسف کی خوشبو آ رھی ھے !
13 - رب نے جب غیب کا سوئچ آف کیا تو اللہ کے محبوب نبی ﷺ اپنے ساتھ والے اونٹ پر خالی ڈولے کے ساتھ باتیں کرتے جا رھے ھیں اور پتہ نہ چلا کہ جناب بی بی عائشہؓ اس میں نہیں ہیں ،،
14- ایوب جیسا صابر نبی ،،اللہ کو فریاد کرتا ھے ،، انی مسنی الضر و انت ارحم الراحمین !
15- نوح علیہ السلام جیسا اولو العزم رسول فریاد کرتا ھے " انی مغلوب فانتصر ، " میں مغلوب ھو گیا ہوں ( اے اللہ) تو میری مدد فرما !
16- یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں فریاد کرتے ھیں " لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ،،
تو اللہ کریم نے فرمایا
" فستجبنا لہ و نجیناہ من الغم " ھم نے اس کی فریاد سنی اور اس کو غم سے نجات دی ،
" و کذالک ننجی المومنین " اور ھم اسی طرح مومنوں کو بھی نجات دیں گے !
17- اللہ پاک سوہ الانبیاء میں تمام رسولوں کی مشکلات پھر ان کی دعا پھر ان کی نجات کا ذکر فرماتا ھے اور بات کو کچھ یوں سمیٹتا ھے کہ توحید کا جلال ٹپکتا ھے
" کانوا یدعوننا رغباً و رھباً و کانوا لنا خاشعین " یہ سارے ھمیں کو پکارتے رھتے تھے رغبت کے ساتھ یعنی دل لگا کر اور اور ڈرتے ڈرتے اور ھمارے سامنے لرزاں و ترساں رھا کرتے تھے !
18 - پھر موسی علیہ السلام جیسا رسول جس کی شریعت پر ھزاروں نبی مبعوث ھوئے وہ پردیس میں بے یار ومددگار ایک درخت تلے کھڑے ھو کر دعا کرتے ھیں
" رب انی لما انزلت الی من خیرٍ فقیر " میرے رب تو جو خیر بھی میری طرف بھیج دے میں تو فقیر ھوں !!!
سوچنے جب سارے نبی اور رسول بے بس ہیں اور اللہ کے محتاج ہیں تو پھر اور کون داتا ،غوث ،قطب ھو سکتا ھے ؟
مسلئہ صرف اتنا ہے کہ ہمارے بھائ قرآن کو ترجمے کے ساتھ سمجھ کر نہیں پڑھتے بلکہ ہر حرف کے بدلے دس نیکیوں کے چکر میں قرآن کو سمجھ کر پڑھنا وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں
کیا کوئی اور رسول آنا ھے یا کوئی اور کتاب نازل ھونی ھے جو فیصلہ کرے گی !