Aghosh Complex

Aghosh Complex The official page of Aghosh Complex www.Aghosh.net

06/12/2025

Annual Parents Day Aghosh Complex Live From Township, Lahore

21/10/2025
فضيلة الشیخ الأستاذ الدكتور أحمد بدرة نے آغوش آرفن کیئر ہوم کا خصوصی دورہ کیا۔ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس، کرنل (ر) مبشر اقبال...
19/09/2025

فضيلة الشیخ الأستاذ الدكتور أحمد بدرة نے آغوش آرفن کیئر ہوم کا خصوصی دورہ کیا۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس، کرنل (ر) مبشر اقبال نے مہمانِ خصوصی کو خوش آمدید کہا اور بچوں کے تعلیمی و تربیتی نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

شیخ احمد بدرة نے آغوش کے ننھے بچوں سے خوشگوار ملاقات کی، انہیں پیار دیا اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

وہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے بے حد متاثر ہوئے اور اس عظیم فلاحی منصوبے کے قیام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف یتیم و بے سہارا بچوں کو معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور محفوظ رہائش فراہم کر رہا ہے بلکہ ان کے اعتماد، کردار سازی اور روشن مستقبل کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس خدمتِ خلق کو انسانیت کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا اور دعا کی کہ یہ منصوبہ مزید ترقی کرے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کے لیے رحمت اور سہارا بنے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ڈاکٹر محمد فاروق رانا بھی موجود تھے۔

عاجزی، انصاف، خدمت اور بصیرت قیادت کے بنیادی اوصاف ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادریآغوش کمپلیکس اور منہاج انسٹی ٹ...
11/09/2025

عاجزی، انصاف، خدمت اور بصیرت قیادت کے بنیادی اوصاف ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

آغوش کمپلیکس اور منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے زیرِ اہتمام سالانہ میلاد ڈنر بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین آغوش کمپلیکس و صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی، جنہوں نے “تعمیرِ شخصیت اور قائدانہ اوصاف (تعلیماتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں)” کے موضوع پر جامع اور مدلل خطاب کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، اور بعد ازاں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل مبشر اقبال نے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آغوش کمپلیکس محض تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ کردار سازی اور تعمیرِ شخصیت کا مرکز ہے، جو نئی نسل کو وہ اقدار اور رہنمائی فراہم کر رہا ہے جن کی آج کے معاشرے میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی قیادت طاقت نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی عطا کردہ امانت ہے، جس کے لیے عاجزی، انصاف، خدمت اور بصیرت بنیادی اوصاف ہیں۔ آپ ﷺ کی سیرت قیادت کے لیے ایک روشن مینار ہے جو ہر دور میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے حدیثِ نبوی ﷺ ’’تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد اپنی رعایا کی حفاظت اور رہنمائی کرتا ہے مگر ان کی آزادی سلب نہیں کرتا۔ انہوں نے قیادت کو لائٹ ہاؤس سے تشبیہ دی جو روشنی دکھاتا ہے مگر راستہ مسلط نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کے اصول مشاورت، عدل و انصاف، خدمتِ خلق اور عاجزی ہیں، جو اقتدار کو خدمت و محبت میں بدل دیتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے طلبہ، اساتذہ اور والدین کو نصیحت کی کہ سیرتِ مصطفیٰ ﷺ سے رہنمائی لے کر اپنی زندگیاں سنواریں اور دوسروں کے لیے خیر کا ذریعہ بنیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ آغوش کمپلیکس کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور معاشرے میں امن، محبت اور سیرتِ نبوی ﷺ سے وابستگی کو عام کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جذبات کو حاوی نہ ہونے دیں، عاجزی اختیار کریں اور خادم بننے کو ترجیح دیں۔ یہ وہ اوصاف ہیں جو حضور ﷺ نے اعلیٰ قائد کے لیے بیان فرمائیں۔ طلبہ و اساتذہ اپنی شخصیت کی تعمیر اور ان اوصاف کے فروغ کے لیے محنت کریں تاکہ یہ ادارہ ایسی قیادت تیار کرے جو پاکستان کی خدمت اور امتِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشحالی کا سبب بنے۔

تقریب میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آغوش کمپلیکس اور تحفیظ القرآن کے تعلیمی نظام کو سراہا۔

آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے ملکی سلامتی، سیلاب زدگان اور شرکائے محفل کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر آغوش گرامر اسکول اور منہاج انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل، وائس پرنسپل، اساتذہ و منتظمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جملہ منتظمین کو پروگرام کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی اور آغوش گرائمر سکول کے طلبہ و طالبات کو امتحانات میں امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے پر شیلڈز بھی دیں۔


11/09/2025

Behind the Shadows: Orphanages of Pakistan – A thought provoking short documentary created by students of the Department of Computer Science, UMT, under the School of Liberal Arts, highlighting the challenges faced by orphanages and the role of Agosh Orphan Care Home.

The film sheds light on the harsh realities and challenges faced by orphanages with limited facilities, while also presenting a hopeful vision by showcasing the exemplary Agosh Orphan Home as a model of care.

The documentary secured 3rd position in the Documentary Competition on Societal Concerns organized by the Research Committee, CFL, on January 6, 2025.

🎬 Directed by: Bilal Munir
🎥 Produced by: FBSF

In collaboration with: Agosh Orphan Home

24/08/2025

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا بونیر سیلاب سے یتیم ہونے والے بچوں اور بچیوں کی مکمل کفالت کا اعلان

آغوش آرفن کئیر کمپلیکس میں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم، تربیت اور شادی تک کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں روزانہ کھانا، راشن اور میڈیکل کیمپس کے ذریعے امداد فراہم کر رہی ہے، جبکہ گھروں کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

فاؤنڈیشن نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی یتیم بچوں کی کفالت میں حصہ ڈالیں تاکہ یہ بچے باعزت اور مہذب شہری بن سکیں۔

🤲 آئیں! سیلاب متاثرہ یتیم بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

📌 اکاؤنٹ نمبر برائے عطیات 👇
Bank: Meezan Bank
Acc/Title: Minhaj Welfare Foundation
Acc/No.: 02930103643000
IBAN: PK74MEZN0002930103643000
Swift Code: MEZNPKKALHR

🔗 welfare.org.pk/floodrelief

اگر آغوش نہ ہوتا تو شاید آج میں کہیں ورکشاپ میں مزدوری کر رہا ہوتا یا کسی فیکٹری میں کام کر رہا ہوتا۔یہ الفاظ ہیں دانش ع...
09/08/2025

اگر آغوش نہ ہوتا تو شاید آج میں کہیں ورکشاپ میں مزدوری کر رہا ہوتا یا کسی فیکٹری میں کام کر رہا ہوتا۔
یہ الفاظ ہیں دانش علی کے، جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ 2009 میں ان کے سر سے والدِ محترم کا سایہ اُٹھ گیا تھا۔ والد صاحب کی وفات کے بعد تعلیم جاری رکھنا میرے لیے بہت مشکل ہو گیا تھا۔
لیکن اللّٰہ نے میرے لیے ایک نیا دروازہ کھولا۔
میرے نانا ابو جو لاہور میں رہتے تھے اور منہاج القرآن سے وابستہ بھی تھے۔انہوں نے میرا داخلہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں کروا دیا۔
میں پانچویں کلاس میں آغوش آیا۔یہاں صرف تعلیم نہیں ملی، بلکہ زندگی گزارنے کا سلیقہ بھی سیکھا۔ میں نے آغوش سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا اس کے بعد میں نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں Bachelor of Business Administration (BBA) میں داخلہ لیا اور الحمدللہ! 2025 میں اپنی گریجویشن مکمل کر چکا ہوں.
آج الحمدللہ میں Saffron Pharmaceuticals میں بطور Senior Territory Manager (Medical Representative) اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہوں، اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے گھر والوں کا سہارا بن چکا ہوں۔
اگر میں آغوش نہ آتا تو شاید آج بھی مزدوری کر رہا ہوتا۔
لیکن آغوش نے مجھے ایک نئی زندگی دی۔ یہ میرا گھر ہے، جس نے مجھے ضرورت کی ہر چیز دی، تعلیم دی، تربیت دی اور وہ مواقع دیے جن کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا ۔
اس موقع پر میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل ر مبشر اقبال کا شکر گزار ہوں کہ جن کی رہنمائی سے میں آج یہاں تک پہنچا ہوں۔
شکریہ آغوش

24/05/2025

A truly heartwarming visit by Shaykh Ahmad Mustafa Al Arabi Al Qadri to Aghosh Orphan Care Home. 🌟

Filled with smiles, love, and spiritual warmth — this visit was a beautiful reminder of what compassion in action looks like. A moment of heartfelt connection with the children, bringing light, hope, and joy to their hearts.

صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ۔ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے پرتپا...
23/05/2025

صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے پرتپاک استقبال کیا اور ادارے کے نظامِ تعلیم و تربیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے ایکٹیویٹی ہال، لائبریری، مدر ایریا سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور ننھے بچوں سے محبت بھری ملاقات کی۔
انہوں نے آغوش کے معیاری انتظامات کو سراہتے ہوئے کرنل (ر) مبشر اقبال اور تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر محترم عمران ظفر بٹ، رانا عبدالباسط اور آغوش کے سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔

جہانگیر سیف اللہ خان کا آغوش آرفن کیئر ہوم کادورہ،بچوں کے ساتھ وقت گزارا!مزید جاننے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر...
23/05/2025

جہانگیر سیف اللہ خان کا آغوش آرفن کیئر ہوم کادورہ،بچوں کے ساتھ وقت گزارا!

مزید جاننے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں!
https://dailytehreek.pk/14186/

چیف ایگزیکٹو سیف گروپ جناب جہانگیر سیف اللّٰہ خان کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا خصوصی دورہناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ج...
21/05/2025

چیف ایگزیکٹو سیف گروپ جناب جہانگیر سیف اللّٰہ خان کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا خصوصی دورہ

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل جناب خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ سیف گروپ کے چیف ایگزیکٹو جہانگیر سیف اللّٰہ خان نے آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے معزز مہمان کا پُرتپاک استقبال کیا اور آغوش کے نظام تعلیم و تربیت، ایکٹیویٹی ہال، لائبریری اور مدر ایریا کا تفصیلی وزٹ کروایا۔

جہانگیر سیف اللّٰہ خان نے آغوش کے ماحول، طلباء کی کردار سازی اور سہولیات کو نہایت متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا: آغوش صرف ایک ادارہ نہیں، یہ ایک نظریہ ہے جو یتیم بچوں کو محبت، وقار اور باعزت مستقبل فراہم کر رہا ہے۔ ایسے ادارے ہمارے معاشرے کے لیے روشنی کی کرن ہیں اور ان کی سرپرستی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے آغوش کے مثالی انتظامات پر ڈائریکٹر کرنل (ر) مبشر اقبال اور تمام ٹیم کو مبارکباد دی۔


Address

Lahore
54760

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aghosh Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Aghosh Complex:

Share