Jamia Naeemia Lahore

Jamia Naeemia Lahore Jamia Naeemia Lahore
Jamia Naeemia Lahore Islamic University in Lahore Pakistan.

22/07/2026

(پریس ریلیز)
(19جولائی2026)

اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی تقاضا ہے:ڈاکٹرراغب نعیمی
نوجوان نسل کو اہلِ بیتؓ کی تعلیمات سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
جامعہ نعیمیہ میں طلبہ میں کوئز مقابلہ بعنوان سیرتِ اہلِ بیتِ اطہارؓ کا انعقاد،علماء کرام اوردینی طلبہ کی شرکت
لاہور(پ ر)بزم نعیمیہ کے زیرِ اہتمام جامعہ نعیمیہ میں طلبہ میں کوئز مقابلہ بعنوان سیرتِ اہلِ بیتِ اطہارؓ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔مقابلے میں شریک طلبہ سے سیرت، فضائل، اخلاق، علمی خدمات اور تعلیماتِ اہلِ بیتِ اطہارؓ سے متعلق سوالات پوچھے گئے، جن کے طلبہ نے بہترین انداز میں جوابات دیئے۔ تقریب کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی۔جبکہ تقریب میں مولانا محبوب احمدچشتی،مولانا مفتی عمران حنفی، ڈاکٹرسلیمان قادری،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدمدنی،مولانا مسعود احمدسیالوی،علامہ یاسین قادری،مفتی محمدعارف حسین،صاحبزادہ حافظ محمد حسین،صدر بزم نعیمیہ مولانا محمدفیضان سعید،سیکرٹری مولانا محمدہریرہ نعیمی سمیت ادارے کی اساتذہ کرام اورطلبہ نے بھرپورشرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی تقاضا ہے۔ اہلِ بیتِ اطہارؓ کی سیرت ایمان، علم، تقویٰ، صبر، عدل اور حسنِ اخلاق کا روشن مینار ہے۔ نوجوان نسل کو اہلِ بیتؓ کی تعلیمات سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ دینِ اسلام کی حقیقی روح، اعتدال، محبت اور رواداری کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا سکیں۔ ہر شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطن سے محبت، اتحاد، دیانت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں شیلڈز، اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے اس کامیاب علمی سرگرمی کو سراہتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کی کاوش کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کوئز مقابلہ۔زیر انتظام بزم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور 19جولائی 2026ء
18/07/2026

کوئز مقابلہ۔زیر انتظام بزم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور 19جولائی 2026ء

آفس ٹائم
18/07/2026

آفس ٹائم

01/05/2026
ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔
15/04/2026

ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔

5اپریل2026 دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد۔ عازمین حج کو مناسک حج اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب...
06/04/2026

5اپریل2026

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد۔ عازمین حج کو مناسک حج اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب کے حوالے سے عملی تربیت فراہمی کی گئی۔
عازمین حج کو میقات سے احرام باندھنے، نیت کرنے اور مناسک حج کی ادائیگی کا مکمل طریقہ سکھایا گیا۔ معروف ٹرینرزمفتی محمد مدنی اور مفتی محمد احمد نے وقوف عرفہ، مزدلفہ میں قیام، جمرات کو کنکریاں مارنے کا شرعی طریقہ بتایا۔صفا و مروہ کی سعی، مقام ابراہیم کی زیارت اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب بھی سکھائے گئے۔قربانی کرنے، سر منڈوانے یا بال کٹوانے، طواف وداع، حجر اسود کا بوسہ دینے کے مسنون طریقے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
علمائے کرام کاکہناتھاکہ حج سے پہلے تربیت حاصل کرنا عازمین کیلئے انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ سعودی عرب پہنچ کر احسن طریقے سے فریضہ حج ادا کر سکیں۔حج تربیتی پروگرام میں عازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مناسک حج، عمرہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی حاصل کی۔

جامعہ نعیمیہ میں ماہ اپریل 2026 کے دوران حج تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ انعقاد جاری ہے، جہاں عازمینِ حج کو مناسکِ حج کی عمل...
04/04/2026

جامعہ نعیمیہ میں ماہ اپریل 2026 کے دوران حج تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ انعقاد جاری ہے، جہاں عازمینِ حج کو مناسکِ حج کی عملی اور روحانی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ آئیے اس بابرکت سفر کی تیاری علم، شعور اور اخلاص کے ساتھ کریں۔
#حج2026

21/03/2026

ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی عید الفطر کی نماز پڑھا رہے ہیں۔

Address

11
Lahore

Telephone

+924236306592

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Naeemia Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share