𝐃𝐞𝐩𝐚𝐫𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐨𝐟 𝐔𝐫𝐝𝐮 𝐆𝐂 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲, 𝐋𝐚𝐡𝐨𝐫𝐞.

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • 𝐃𝐞𝐩𝐚𝐫𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐨𝐟 𝐔𝐫𝐝𝐮 𝐆𝐂 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲, 𝐋𝐚𝐡𝐨𝐫𝐞.

𝐃𝐞𝐩𝐚𝐫𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐨𝐟 𝐔𝐫𝐝𝐮 𝐆𝐂 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲, 𝐋𝐚𝐡𝐨𝐫𝐞. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐃𝐞𝐩𝐚𝐫𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐨𝐟 𝐔𝐫𝐝𝐮 𝐆𝐂 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲, 𝐋𝐚𝐡𝐨𝐫𝐞., College & University, Kachehry Road, Lahore.

𝑻𝒉𝒆 𝑫𝒆𝒑𝒂𝒓𝒕𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒐𝒇 𝑼𝒓𝒅𝒖 𝒊𝒔 𝒐𝒏𝒆 𝒐𝒇 𝒕𝒉𝒆 𝒐𝒖𝒕𝒔𝒕𝒂𝒏𝒅𝒊𝒏𝒈 𝒅𝒆𝒑𝒂𝒓𝒕𝒎𝒆𝒏𝒕𝒔 𝒐𝒇 𝑮𝑪 𝑼𝒏𝒊𝒗𝒆𝒓𝒔𝒊𝒕𝒚 𝑳𝒂𝒉𝒐𝒓𝒆. 𝑷𝒓𝒐𝒎𝒊𝒏𝒆𝒏𝒕 𝒆𝒅𝒖𝒄𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏𝒊𝒔𝒕𝒔 𝒂𝒏𝒅 𝒆𝒎𝒊𝒏𝒆𝒏𝒕 𝒔𝒄𝒉𝒐𝒍𝒂𝒓𝒔 𝒉𝒂𝒗𝒆 𝒃𝒆𝒆𝒏 𝒂𝒔𝒔𝒐𝒄𝒊𝒂𝒕𝒆𝒅 𝒘𝒊𝒕𝒉 𝒕𝒉𝒊𝒔 𝑫𝒆𝒑𝒂𝒓𝒕𝒎𝒆𝒏𝒕. 𝑷𝒓𝒐𝒇. 𝑨𝒉𝒎𝒂𝒅 𝑺𝒉𝒂𝒉 𝑩𝒐𝒌𝒉𝒂𝒓𝒊 (𝑷𝒂𝒕𝒓𝒂𝒔), 𝑺𝒐𝒐𝒇𝒊 𝑮𝒉𝒖𝒍𝒂𝒎 𝑴𝒖𝒔𝒕𝒂𝒇𝒂 𝑻𝒂𝒃𝒂𝒔𝒔𝒖𝒎, 𝑲𝒉. 𝑴𝒂𝒏𝒛𝒐𝒐𝒓 𝑯𝒖𝒔𝒔𝒂𝒊𝒏, 𝑫𝒓. 𝑴𝒖𝒉𝒂𝒎𝒎𝒂𝒅 𝑺𝒂𝒅𝒊𝒒, 𝑮.𝑴. 𝑨𝒔𝒂𝒓, 𝑫𝒓. 𝑴𝒐𝒆𝒆𝒏 𝒖𝒓 𝑹𝒆𝒉𝒎𝒂𝒏, 𝑷𝒓𝒐𝒇. 𝑫𝒓. 𝑺𝒐𝒉𝒂𝒊𝒍 𝑨𝒉𝒎𝒂𝒅 𝑲𝒉𝒂𝒏,𝑫𝒓. 𝑾𝒂𝒉𝒆𝒆𝒅 𝑸𝒖𝒓𝒆𝒔𝒉𝒊 𝒂𝒓𝒆 𝒔𝒐𝒎𝒆 𝒐𝒇 𝒕𝒉𝒆 𝒊𝒏𝒕𝒆𝒍𝒍𝒆𝒄𝒕𝒖𝒂𝒍𝒔 𝒘𝒉𝒐 𝒉𝒂𝒗𝒆

𝒃𝒆𝒆𝒏 𝒑𝒂𝒓𝒕 𝒐𝒇 𝒕𝒉𝒆 𝑫𝒆𝒑𝒂𝒓𝒕𝒎𝒆𝒏𝒕.

𝑷𝒐𝒔𝒕𝒈𝒓𝒂𝒅𝒖𝒂𝒕𝒆 𝒄𝒍𝒂𝒔𝒔𝒆𝒔 𝒊𝒏 𝑼𝒓𝒅𝒖 𝒘𝒆𝒓𝒆 𝒊𝒏𝒊𝒕𝒊𝒂𝒕𝒆𝒅 𝒖𝒏𝒅𝒆𝒓 𝒕𝒉𝒆 𝒂𝒖𝒔𝒑𝒊𝒄𝒆𝒔 𝒐𝒇 𝑨.𝑺. 𝑩𝒖𝒌𝒉𝒂𝒓𝒊. 𝑴𝑨 𝒄𝒍𝒂𝒔𝒔𝒆𝒔 𝒘𝒆𝒓𝒆 𝒔𝒕𝒂𝒓𝒕𝒆𝒅 𝒂𝒈𝒂𝒊𝒏 𝒊𝒏 1985 𝒂𝒇𝒕𝒆𝒓 𝒂𝒏 𝒊𝒏𝒕𝒆𝒓𝒗𝒂𝒍 𝒐𝒇 𝒇𝒆𝒘 𝒚𝒆𝒂𝒓𝒔. 𝑻𝒉𝒆 𝑫𝒆𝒑𝒂𝒓𝒕𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒐𝒇 𝑼𝒓𝒅𝒖 𝒓𝒆𝒗𝒊𝒔𝒆𝒅 𝒊𝒕𝒔 𝒔𝒚𝒍𝒍𝒂𝒃𝒊 𝒂𝒇𝒕𝒆𝒓 𝑮𝒐𝒗𝒆𝒓𝒏𝒎𝒆𝒏𝒕 𝑪𝒐𝒍𝒍𝒆𝒈𝒆 𝑳𝒂𝒉𝒐𝒓𝒆 𝒃𝒆𝒄𝒂𝒎𝒆 𝒂 𝑫𝒆𝒈𝒓𝒆𝒆 𝑨𝒘𝒂𝒓𝒅𝒊𝒏𝒈 𝑰𝒏𝒔𝒕𝒊𝒕𝒖𝒕𝒊𝒐𝒏 𝒊𝒏 1997, 𝒂𝒏𝒅 𝒎𝒂𝒅𝒆 𝒎𝒐𝒓𝒆 𝒔𝒊𝒈𝒏𝒊𝒇𝒊𝒄𝒂𝒏𝒕 𝒄𝒉𝒂𝒏𝒈𝒆𝒔 𝒘𝒉𝒆𝒏 𝑮𝑪 𝒘𝒂𝒔 𝒈𝒓𝒂𝒏𝒕𝒆𝒅 𝒕𝒉𝒆 𝒔𝒕𝒂𝒕𝒖𝒔 𝒐𝒇 𝒂 𝑼𝒏𝒊𝒗𝒆𝒓𝒔𝒊𝒕𝒚 𝒊𝒏 2002.

جو بادہ کش تھے پُرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں!شعبہ اردو جی سی یونیورسٹی لاہور کے سابق استاد پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان الحق صاح...
23/05/2023

جو بادہ کش تھے پُرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں!

شعبہ اردو جی سی یونیورسٹی لاہور کے سابق استاد پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان الحق صاحب آج مانسہرہ میں انتقال فرما گئے ہیں انا للہ و اناالیہ راجعون اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔استاد محترم احسان الحق صاحب بہت اعلیٰ اور صاحب علم انسان تھے ۔مطالعے کے بے حد شوقین تھے ہزاروں کتابوں پر مشتمل ان کی ذاتی لائبریری تھی۔وہ زندگی سے بھر پور عملی انسان تھے۔وہ ہمیشہ یاد رکھتے تھے کہ اک دن مرنا ہے لیکن ان کے اسٹائل سے کبھی نہیں لگتا تھا ۔انھوں نے زندگی کو اپنی شرائط پر بہت مثبت اور راست زاویے سے گزارا ۔میں ان کا فیض یافتہ ہوں وہ میرے محسن ہیں وہ بہت سوں کے محسن ہیں وہ انسانیت سے محبت کرتے تھے اور علم کی قدر کرتے تھے۔وہ اپنے مزاج کے بہت ہی منفرد انسان تھے ان کی موت کا سن کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ ان کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دوستوں سے دعا کی اپیل ہے.
(ڈاکٹر محمد سعید)

شعبہ اردو جی سی یونیورسٹی، لاہور نے اِس بورڈ آف فیکلٹی میں بدلتے ہوئے سماجی تقاضوں اور جدید ادبی رجحانات کو پیش نظر رکھت...
20/05/2023

شعبہ اردو جی سی یونیورسٹی، لاہور نے اِس بورڈ آف فیکلٹی میں بدلتے ہوئے سماجی تقاضوں اور جدید ادبی رجحانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے، شعری، افسانوی اور تنقیدی ادب کے 13 نئے کورسز منظور کروائے ہیں، جو ایچ ای سی کی نئی داخلہ پالیسی کا اطلاق ہوتے ہی آفر کیے جائیں گے۔

شعبہ اردو کے اساتذہ کا ترکی وفد کے ہمراہ اقبال اکادمی کا دورہ۔
05/05/2023

شعبہ اردو کے اساتذہ کا ترکی وفد کے ہمراہ اقبال اکادمی کا دورہ۔

ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار(ترکیہ میں اردو زبان و ادب کی تدریس : امکانات اور مسائل)٣ مئی، ٢٠٢٣شعبہ اردو، گورنمنٹ کالج ...
03/05/2023

ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار
(ترکیہ میں اردو زبان و ادب کی تدریس : امکانات اور مسائل)
٣ مئی، ٢٠٢٣

شعبہ اردو، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور کے زیرِ اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بہ عنوان "ترکیہ میں اردو زبان و ادب کی تدریس: امکانات اور مسائل" پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی (وائس چانسلر، جی سی یونیورسٹی، لاہور) کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔

سیمینار میں ترکیہ سے آئے ہوئے معزز مہمان مقررین ڈاکٹر آئیکوت کشمیر (ایسوسی ایٹ پروفیسر، انقرہ یونیورسٹی) اور ڈاکٹر داؤد شہباز (ایسوسی ایٹ پروفیسر، انقرہ یونیورسٹی) نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض شعبہ اردو کے استاد جناب ارسلان احمد راٹھور نے سر انجام دیے۔

ترکیہ سے آئے معزز مہمانوں نے ترکیہ میں اردو زبان کی تدریس کے حوالے سے گفت گو کی۔ ترکیہ میں اردو زبان کی تدریس میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ترکیہ میں اردو کے روشن امکانات کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔ ڈاکٹر داؤد شہباز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں اردو زبان و ادب کی ترویج کے لیے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اردو افسانوں اور شاعری کے تراجم متواتر ترکی زبان میں ترجمہ ہو رہے ہیں۔ گذشتہ کئی دہائیوں سے اردو ادب کی تدریس ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی ضامن ہے۔

ڈاکٹر آئیکوت کشمیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ پاکستان ان کے لیے ہرگز اجنبی نہیں ہے بلکہ یہ ملک گھر جیسا لگتا ہے۔ انھوں نے ترکیہ کی یونیورسٹیوں میں اردو کی تدریس کے امکانات اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ دونوں مہمانوں نے اردو کی تدریس کے حوالے سے جی سی یونیورسٹی، لاہور کی طرف سے ملنے والی ہر ممکنہ مدد کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ترکیہ سے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جی سی یونیورسٹی، لاہور میں شعبہ ء ترکی زبان و ادب کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی اور معزز مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ وائس چانسلر صاحب نے اتنی بھرپور اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر صدر ِشعبہ اردو ڈاکٹر نسیمہ رحمان اور منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔

تمام طالب علموں اور اساتذہ سے شرکت کی التماس ہے!
02/05/2023

تمام طالب علموں اور اساتذہ سے شرکت کی التماس ہے!

Tomorrow is the last date for the submission of the forms in hard copy.
07/10/2021

Tomorrow is the last date for the submission of the forms in hard copy.

06/10/2021

Reminder:

The last date of the applications for the cabinet (2021-22) of GCU-Book Club is the 8th of October, however, you may email your applications till the 10th of October at the following email address:
[email protected]

The date of the Interviews will be 12th October 2021 at 2:00 pm and the venue will be Professor's Room No 15.

Applications are invited for the following post of GCU Book Club for the session 2021-22.
20/09/2021

Applications are invited for the following post of GCU Book Club for the session 2021-22.

ایم اے اردو میں داخلے کے خواہش مند متوجہ ہوں:
05/11/2020

ایم اے اردو میں داخلے کے خواہش مند متوجہ ہوں:

First Merit List M.Phil Urdu:
29/10/2020

First Merit List M.Phil Urdu:

Address

Kachehry Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐃𝐞𝐩𝐚𝐫𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐨𝐟 𝐔𝐫𝐝𝐮 𝐆𝐂 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲, 𝐋𝐚𝐡𝐨𝐫𝐞. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to 𝐃𝐞𝐩𝐚𝐫𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐨𝐟 𝐔𝐫𝐝𝐮 𝐆𝐂 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲, 𝐋𝐚𝐡𝐨𝐫𝐞.:

Share