23/09/2026
ایپکس کالج پسرور کے طلبہ نے ضلع سیالکوٹ کے بعد ضلع نارووال میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔سہارا میڈیکل کالج نارووال کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ ضلعی سطح کے تقریری مقابلے میں ضلع نارووال اور ضلع سیالکوٹ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔پروفیسر سہیل احمد کی سربراہی میں ایپکس کالج پسرور کے طلبہ نے بھی مقابلے میں بھرپور حصہ لیا۔