Gohar Tufail Official

Gohar Tufail Official +923444004477

04/12/2021
کمال فرمودہ است
01/12/2021

کمال فرمودہ است

نظر میں بھی نہیں اب گُھومتا پیمانہ برسوں سے
قسم کھانے کو بھی دیکھا نہیں میخانہ برسوں سے

نہ پینے کو مِلی اِک گُھونٹ، بے باکانہ برسوں سے
نہیں اب کار فرما جُراَتِ رِندانہ برسوں سے

سرِ صحرا جدھر دیکُھوں اُداسی ہی اُداسی ہے
اِدھر آیا نہیں شاید کوئی دیوانہ برسوں سے

کبھی خَلوت، کبھی جَلوت، کبھی ہنسنا، کبھی رونا
مرتَّب کر رہے ہیں ہم بھی اِک افسانہ برسوں سے

یہ تکلیفِ قدم بوسی، یہ اندازِ پذیرائی
ہمارا منتظر تھا غالبًا ویرانہ برسوں سے

میسّر آئی کیا ہم کو گدائی آپ کے دَر کی
گزرتی ہے ہماری زندگی شاہانہ برسوں سے

وہ اپنی ذات کے صحرا میں شاید تیرا جویا ہے
نظر آیا نہیں احباب کو دیوانہ برسوں سے

نصیرؔ اب اپنی آنکھیں اُٹھ نہیں سکتیں کِسی جانب
مِرے پیشِ نظر ہے اِک تجلّی خانہ برسوں سے ۔

فرمُدۂ الشیخ پیرسیّدنصیرالدّین نصیرؔ جیلانی،
رحمتُ اللّٰه تعالٰی علیہ، گولڑہ شریف

ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.👇👇👇👇👇
11/04/2021

ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.
👇👇👇👇👇

Gheebat Ka Bayan

***حدیث مذکور کی تخریج***صحیح البخاری:5090،صحیح مسلم:1466، سنن ابوداؤد:2047،سنن ابن ماجہ:1858،سنن بیہقی 13244،صحیح ابن ح...
24/02/2021

***حدیث مذکور کی تخریج***
صحیح البخاری:5090،صحیح مسلم:1466، سنن ابوداؤد:2047،سنن ابن ماجہ:1858،سنن بیہقی 13244،صحیح ابن حبان:4036.

حضور شیخ العالم پیر محمد علاؤالدین صدیقی رح کا آج یوم وصال ہے.اس موقع پر ایصال ثواب کا اهتمام کریں.الله پاک پیر صاحب کے ...
03/02/2021

حضور شیخ العالم پیر محمد علاؤالدین صدیقی رح کا آج یوم وصال ہے.اس موقع پر ایصال ثواب کا اهتمام کریں.
الله پاک پیر صاحب کے درجات بلند فرماۓ آمین. یوم وصال کے موقع پر روزنامہ صداۓ وطن میں ایڈیشن.ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.شکریہ
👇👇👇👇👇👇
https://archive.org/details/muhammad-gohar-tufail_202102/page/n1/mode/2up

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gohar Tufail Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Gohar Tufail Official:

Share