STEM Academy UET-Valencia Campus

STEM Academy UET-Valencia Campus STEM Academy providing quality education in O/A Level, F.Sc, ICS, I.Com, 9th/10th and Junior Classes(one-8th)
For any query call at 0313-7944479

16/03/2020
19/02/2020
‏بھائی نے اپنی بہن کے ساتھ سکول جانے کی ضد کی اور یوں بہن اپنے بھائی کو پیار سے سکول لے آئی‏بیٹھے بیٹھے خوابوں میں گُم ا...
11/04/2019

‏بھائی نے اپنی بہن کے ساتھ سکول جانے کی ضد کی اور یوں بہن اپنے بھائی کو پیار سے سکول لے آئی
‏بیٹھے بیٹھے خوابوں میں گُم اورمیٹھی نیند سوگیا بہن نے ایک ہاتھ سے بھائی کو سہارا دیا ہوا دوسرے ہاتھ سے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہے
‏بہنیں ماں کاروپ ہوتی ہیں💝
‏بہنوں کیلئے کوئی جملہ لکھیں ؟؟

11/04/2019
لا الہ الا اللہخودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہخودی ہے تيغ، فساں لا الہ الا اللہيہ دور اپنے براہيم کی تلاش ميں ہےصنم کدہ ...
09/11/2018

لا الہ الا اللہ

خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
خودی ہے تيغ، فساں لا الہ الا اللہ

يہ دور اپنے براہيم کی تلاش ميں ہے
صنم کدہ ہے جہاں، لا الہ الا اللہ.

کيا ہے تو نے متاع غرور کا سودا
فريب سود و زياں ، لا الہ الا اللہ

يہ مال و دولت دنيا، يہ رشتہ و پيوند
بتان وہم و گماں، لا الہ الا اللہ

خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زناری
نہ ہے زماں نہ مکاں، لا الہ الا اللہ

يہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہيں پابند
بہار ہو کہ خزاں، لا الہ الا اللہ

اگرچہ بت ہيں جماعت کي آستينوں ميں
مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ

سٹم اکیڈیمی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال سکینڈ ائیر کی فئیر ول پارٹی کا انعقاد کا کیا جس کے مہمان خصوصی ڈار...
16/05/2018

سٹم اکیڈیمی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال سکینڈ ائیر کی فئیر ول پارٹی کا انعقاد کا کیا جس کے مہمان خصوصی ڈاریکٹر سٹم گروپ آف اکیڈیمیز مدثر احمد شاہ صاحب تھے ۔
پورا سال بہترین کارگردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔۔

22/04/2018

*گوشہ تنہائی میں بیٹھ کر یہ تجربہ ضرور کریں*

آئیے آج ایک تجربہ کر کے دیکھیں ۔ دس منٹ کے لئے کاغذ قلم لے کر گوشہ تنہائی میں بیٹھ جائیے

سب سے اوپر اس دن کی تاریخ لکھئے اور پھر اس میں ان تمام نعمتوں کا اندراج کرنا شروع کر دیجئے جو آپ کو میسر ہیں۔ یقیناً آپ سب کچھ تو نہیں لیکن بہت کچھ شمار کر سکتے ہیں

اپنی ذات سے آغاز کیجئے : مجھے میرے رب نے اشرف المخلوقات بنایا ہے ۔ میں دیکھ سکتا ہوں ۔ سن سکتا ہوں ۔بول سکتا ہوں ۔ چل سکتا ہوں ۔لکھ سکتا ہوں ۔ پڑھ سکتاہوں ۔ سانس لے سکتا ہوں ۔ عقل و سمجھ رکھتا ہوں ۔ کھا پی سکتا ہوں۔ وغیرہ

اب اپنے کمرے کا جائزہ لیجئے : پنکھا لگا ہوا ہے جو ہوا دے رہا ہے ۔ ایئر کنڈیشنر لگا ہوا ہے جو گرمی کی شدت محسوس ہی نہیں ہونے دے رہا ۔ لائٹ لگی ہوئی ہے جس سے روشنی نکل رہی ہے ۔ بجلی آ رہی ہے ۔ آرام دہ بستر موجود ہے ۔ اوڑھنے کو نرم ملائم کمبل میسر ہے ۔ الماری میں متعدد بیش قیمت اور آرام دہ ملبوسات موجود ہیں ۔ کئی جوڑی جوتے، چپل ، سینڈل موجود ہیں ۔ ڈریسنگ ٹیبل پر طرح طرح کے پرفیومز اور کریمز کا انبار موجود ہے ۔ لیپ ٹاپ موجود ہے جس پر میں نہ جانے کیا کیا کر سکتا ہوں ۔ ایک کِلک سے دنیا جہان کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہوں ۔ موبائل فون موجود ہے جس پر لمحوں میں گھر بیٹھے ہی دنیا کے کسی بھی گوشے میں رابطہ کر سکتاہوں

کمرے کے ساتھ ہی واش روم موجود ہے ۔ غسل اور طہارت کے حصول کے تمام اسباب موجود ہیں ۔ صابن ، شیمپو ، کنڈیشنر ، شاور جیل ، تولیہ وغیرہ سب کچھ موجود ہے ۔ نت نئے ڈیزائنز کے چمچماتے ہوئے نلکے لگے ہوئے ہیں ۔ جن میں پانی آ رہا ہے ۔ اس پانی پر ہی غور کیجئے

ایک نلکے سے ٹھنڈا پانی نکل رہا ہے تو دوسرے میں گیزر سے گرم پانی آ رہا ہے ۔یہ پانی کہاں سے آ رہا ہے ؟اوپر ٹنکی سے ۔ اور اوپر ٹنکی میں کیسے جا رہا ہے ؟پانی کی موٹر سے ۔ جو کہ درست کام کر رہی ہے ۔ زیر زمین ٹینک میں بھی پانی بھرا ہوا ہے

کمرے سے باہر دیگر کمرے ہیں ۔ ڈرائنگ روم میں قالین ، میز، صوفے ، پردے اور دیگر اشیاء موجود ہیں ۔ ساتھ ہی آرائش کا بہت سا سامان رکھا ہوا ہے ۔ سب کچھ نگاہوں کو کتنا بھلا لگ رہا ہے

باورچی خانے کا جائزہ لیجئے : چولہا لگا ہوا ہے جس میں گیس آ رہی ہے ۔ یہ گیس کہاں سے آ رہی ہے ۔ سینکڑوں میل دور گیس کا کنواں ہے لیکن میں اپنے گھر پر چولہے کا ناب گھماتاہوں اور گیس آنے لگ جاتی ہے ۔ بے شمار قسم کے برتن موجود ہیں ۔ کھانے کی پلیٹیں ، پیالیاں ،پیالے ، چمچے، چھریاں ، کانٹے ، ڈونگے ، بھگونے وغیرہ ۔ پھر کیبنٹس میں کیا کیا جمع کر کے رکھا ہوا ہے ۔ دالیں ، آٹا ، گھی ، تیل ، چاول ، مصالحہ جات ، چائے کی پتی ، چینی ، دودھ وغیرہ

فریج میں کیا کیا موجود ہے ۔ ٹھنڈا پانی ، کولڈ ڈرنک، مشروبات، مکھن ، پنیر ، کیچپ ، اچار ، چٹنیاں ، گوشت ، چکن ، مچھلی وغیرہ ۔ طرح طرح کے کھانے پکا سکتے ہیں ۔ انواع و اقسام کے ذائقے موجود ہیں۔ بریانی ، قورمہ ، پیزا، برگر ، پلاوَ ، نہاری ، کڑاہی گوشت ، بروسٹ وغیرہ

گھر کے باہر گاڑی یا موٹرسائیکل یا دونوں موجود ہیں ۔ ان کو چلانے کے لئے ایندھن گیس پٹرول وغیرہ دستیاب ہے ۔ جب جہاں جی چاہتا ہے ، چلا جاتا ہوں ۔ بسوں، رکشہ ٹیکسی کے جھنجھٹ سے آزاد۔ پھر گھروالے ، بیوی بچے، اچھی ملازمت، اعلیٰ تعلیم، دوست احباب وغیرہ وغیرہ ۔ کیا کیا کچھ میسر ہے !

کیا یہ سب کچھ ہر کسی کو میسر ہے ؟ صرف دس منٹ کی اس مشق سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ آپ کو کون کون سی اور کتنی نعمتیں حاصل ہیں

اتنا سب کچھ میسر ہونے کے باوجود بھی باری تعالیٰ کا شکر ادا نہ کرنا، اس کی عبادت و بندگی اختیار نہ کرنا ، اور کڑوے خربوزے کی مانند اک ذرا سی مصیبت پر بلبلا جانا ، چلّا اٹھنا ، اسے کیا کہا جائے سوائے ناشکری کے ؟یہ دنیا راہگزر ہے ، منزل نہیں۔ ہم بہت مختصر سے وقت کے لئے دنیا میں بھیجے گئے ہیں

ذرا سوچئے ! کیا ہم اس بات کے متحمل ہو سکتے ہیں کہ جو کچھ ہمیں میسر نہیں ہے اس پر افسوس کرنے میں یہ مختصر سی زندگی گنوا دیں ؟
تو کیوں نہ ایسا کر لیا جائے کہ جو کچھ ہمیں میسر ہے ، اس ہی پراپنے رب کا شکر ادا کریں اور اس کے شکر گزار بندے بن جائیں کہ وہ شکر گزار بندوں کو پسند کرتا ہے

ملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح❤️
25/12/2017

ملت کا پاسبان ہے محمد علی جناح❤️

Address

Lahore
54770

Opening Hours

Monday 16:00 - 19:30
Tuesday 16:00 - 19:30
Wednesday 16:00 - 19:30
Thursday 16:00 - 19:30
Friday 16:00 - 19:30
Saturday 16:00 - 19:30

Telephone

+923137944479

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when STEM Academy UET-Valencia Campus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to STEM Academy UET-Valencia Campus:

Share