19/09/2026
یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لوئر مال کیمپس لاہور
ڈویژن آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ کے زیرِ اہتمام نئے آنے والے طلبہ و طالبات کے لیے شاندار استقبالیہ تقریب
ڈویژن آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لوئر مال کیمپس لاہور کے زیرِ اہتمام سال 2026 میں داخل ہونے والے بی ایس اورینٹل لرننگ کے نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تعارفی و استقبالیہ نشست.کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت ڈائریکٹر ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن خان نے فرمائی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عرفان پاشا نے نہایت خوبصورتی سے سرانجام دیے۔
اس موقع پر ڈویژن کے جملہ معزز اساتذہ کرام نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنی تدریسی و غیر تدریسی ذمہ داریوں، ڈویژن کے قواعد و ضوابط اور تعلیمی سفر کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرنے والے اساتذہ میں:
پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن خان، ڈاکٹر تعبیر امجد، ڈاکٹر عمران حیات، ڈاکٹر محمد سجاد ملک، ڈاکٹر شبیر حسن، ڈاکٹر عرفان پاشا، ڈاکٹر شہزادہ عمران ایوب، ڈاکٹر محمد امجد عابد، ڈاکٹر نبیل احمد نبیل، ڈاکٹر صائمہ علی، اور ڈاکٹر محمد سلمان بھٹی شامل تھے۔
شعبہ اردو اور شعبہ اسلامیات کے اساتذہ نے نئے آنے والے معماروں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور ان کے روشن تعلیمی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں ڈاکٹر محمد سجاد ملک صاحب نے نئے تعلیمی سیشن 2026 کی خیر و برکت، کامیابی اور طلبہ کی علمی ترقی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
یہ تقریب نئے طلبہ کے لیے یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول سے روشناس ہونے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوئی۔
Regards: Yasir Sial
President, UE DIOL - Media Society
Division of Islamic & Oriental Learning, University Of Education , Lower Mall Campus, Lahore