The Khyber Shaheen School & College

The Khyber Shaheen School & College خواب سے تعبیر تک
بازار ذخہ خیل کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ
دی خیر شاہین پبلک ہائی سکول اینڈ کالج طلبہ کے لئے فخر اور والدین کے لئے باعث اطمینان ہیں۔

15/05/2026

آج صبح اسمبلی میں حضرت مولانا عابد دامت برکاتہم نے طلبہ سے مختصر ایمان افروز بیان فرمایا، جس میں اچھی تربیت، نماز اور اخلاق کی اہمیت پر نصیحت فرمائی۔

الحمدللہ ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف سکولوں کے درمیان منعقد کیے گئے مقابلہ جاتی امتحان میں ہمارے ادارے کے طلب...
15/05/2026

الحمدللہ
ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف سکولوں کے درمیان منعقد کیے گئے مقابلہ جاتی امتحان میں ہمارے ادارے کے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
یہ مقابلہ صرف پہلی 20 پوزیشنوں تک محدود تھا، اور ہمیں فخر ہے کہ ان 20 نمایاں پوزیشنوں میں ہمارے 13 طلبہ نے اپنی جگہ بنائی۔ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔
ہم اپنے تمام کامیاب طلبہ، اساتذہ کرام اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی دیگر تمام سکولوں کے طلبہ کو بھی ان کی محنت اور شرکت پر مبارکباد دیتے ہیں، کیونکہ ہر طالب علم کی کوشش قابلِ ستائش ہے۔
خصوصی شکریہ ژوند ویلفیئر فاؤنڈیشن کا، جنہوں نے اس بہترین تعلیمی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ تاہم ہمیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ ہمارے بعض طلبہ کو انعامات اور پوزیشنز اُس طریقے سے نہیں مل سکیں جیسا پہلے بتایا گیا تھا۔ امید ہے کہ آئندہ ایسے پروگرام مزید بہتر، منظم اور شفاف انداز میں منعقد
کیے جائیں گے تاکہ تمام طلبہ کی بہتر حوصلہ افزائی ہو سکے۔
#تعلیم
#کامیابی

07/05/2026
06/05/2026

سر مشتاق چغرزئی کے لئے ایک کمنٹ

Mushtaq Alee Bachak

06/05/2026

سالانہ تقسیمِ انعامات پروگرام کے اختتام پر مولانا عبدالرشید حقانی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی۔

انہوں نے طلبہ کی کامیابی، والدین کی خوشحالی، اساتذہ کی محنت اور ادارے کی مزید ترقی کے لیے دعا کی۔ ان کی بابرکت دعا نے پروگرام کو ایک خوبصورت اور روحانی اختتام بخشا۔

اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کو صحت، عزت اور دینِ اسلام کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

صادق شاہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اونر صادق شاہ صاحب کی ہمارے پروگرام میں شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔اس موقع پر انہوں نے ...
03/05/2026

صادق شاہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اونر صادق شاہ صاحب کی ہمارے پروگرام میں شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔

اس موقع پر انہوں نے بچوں میں شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی، جس سے بچوں کے اعتماد اور خوشی میں اضافہ ہوا۔ ان کی موجودگی نے پروگرام کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔

ہم صادق شاہ صاحب کے تعاون، سرپرستی اور قیمتی وقت پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، کامیابی اور خدمتِ خلق کے مواقع عطا فرمائے۔ آمین۔

ایس ایچ او عبداللہ صاحب، تھانہ بازار ذخہ خیل، کی ہمارے پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔ان ...
03/05/2026

ایس ایچ او عبداللہ صاحب، تھانہ بازار ذخہ خیل، کی ہمارے پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔

ان کی موجودگی نے پروگرام کی وقار اور اہمیت میں اضافہ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنی۔ پروگرام کے اختتام پر عبداللہ صاحب کو بطورِ مہمانِ خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

ہم ان کے قیمتی وقت، تعاون اور شرکت پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

پی ٹی آئی بازار ذخہ خیل کے انفارمیشن سیکرٹری زرین ظہیر صاحب اور پی ٹی آئی کے سینئر کارکن نور رحمان صاحب کی ہمارے پروگرام...
03/05/2026

پی ٹی آئی بازار ذخہ خیل کے انفارمیشن سیکرٹری زرین ظہیر صاحب اور پی ٹی آئی کے سینئر کارکن نور رحمان صاحب کی ہمارے پروگرام میں خصوصی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔

اس موقع پر انہوں نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعامات تقسیم کیے، جس سے بچوں کے اعتماد، خوشی اور جذبے میں مزید اضافہ ہوا۔

ہم زرین ظہیر صاحب اور نور رحمان صاحب کے قیمتی وقت، تعاون اور سرپرستی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، کامیابی اور خدمتِ خلق کے مزید مواقع عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Bazar Zakha Khel Tabh Road
Landi Kotal
24740

Opening Hours

Monday 07:00 - 14:00
Tuesday 07:00 - 14:00
Wednesday 07:00 - 14:00
Thursday 07:00 - 14:00
Friday 07:00 - 23:00
Saturday 02:00 - 17:00

Telephone

+923118308350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Khyber Shaheen School & College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to The Khyber Shaheen School & College:

Share