30/03/2026
📢 اہم اعلان برائے طلباء و اساتذہ
السلام علیکم
یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق یکم اپریل سے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیہ میں بھی تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل سے کیا جا رہا ہے۔
تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
کلاسز صرف فزیکل (روایتی) طریقے سے ہوں گی۔
کسی قسم کا ہائبرڈ یا آن لائن نظام نافذ نہیں ہوگا۔
تمام طلباء اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور وقت پر کلاسز میں شرکت کریں۔
اساتذہ کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے لیکچرز باقاعدگی سے شیڈول کے مطابق جاری رکھیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
انتظامیہ
عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیہ