06/09/2026
🌙 سیرتُ النبی ﷺ کانفرنس و کوئز مقابلہ | KIPS Girls College Layyah
الحمدللہ! KIPS Girls College Layyah کے نواب ممتاز آڈیٹوریم میں سیرتُ النبی ﷺ کے بابرکت موضوع پر ایک پُروقار اور روح پرور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بھرپور عقیدت، جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
🌹 پروگرام کا آغاز نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جبکہ اسوۂ حسنہ کے موضوع پر تقریری مقابلہ اور سیرتُ النبی ﷺ پر معلوماتی کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔
📖 طالبات نے اپنی علمی، فکری اور تقریری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے محبتِ رسول ﷺ اور سیرتِ طیبہ سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا۔ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات اور اعزازات بھی تقسیم کیے گئے۔
✨ اس بابرکت سرگرمی کا مقصد طالبات کو نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ، اعلیٰ اخلاق اور تعلیمات سے روشناس کروانا اور انہیں اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دینا تھا۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ کو سمجھنے، آپ ﷺ سے سچی محبت کرنے، آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اپنی زندگیوں کو اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔