CSC Guide

CSC Guide Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from CSC Guide, College & University, Chak No, 120/T. D. A, Leiah.

24/08/2026

What is Notarized Documents and how to notarized documents for China Scholarship || Step 7 CSC Guide

23/08/2026

کیا چین 🇨🇳 اسکالرشپ 2027–2028 کے لیے پروفیسرز کو ای میلز بھیجنا شروع کر دیں؟ کون سا وقت ای میل کرنے کے لیے بہترین ہے؟ CV کے ساتھ کیا چیزیں اٹیچ کرنی چاہئیں؟

23/08/2026

Baidu ny Kesy Google ko China main Shikast di. Chinese Google Q nahen istemal karty

22/08/2026
چائنا اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنے کی ہماری مکمل سیریز جاری ہے، اور آج ہم اس سیریز کے چوتھے step کے بارے میں بات کریں گے۔...
17/08/2026

چائنا اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنے کی ہماری مکمل سیریز جاری ہے، اور آج ہم اس سیریز کے چوتھے step کے بارے میں بات کریں گے۔

آج کا topic ہے:

English Proficiency Certificate

یعنی یہ certificate کیا ہوتا ہے، آپ نے کہاں سے بنوانا ہے، کیسے بنوانا ہے، اس میں کیا لکھا ہوتا ہے، اور سب سے اہم سوال:

کیا IELTS کی ضرورت ہے یا نہیں؟

تو چلیں، شروع کرتے ہیں۔

English Proficiency Certificate کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ نے چائنا اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنا ہے اور آپ کی پچھلی تعلیم English Medium میں ہوئی ہے، تو بعض یونیورسٹیز آپ سے اس بات کا proof مانگ سکتی ہیں۔

اسی proof کو عام طور پر English Proficiency Certificate کہا جاتا ہے۔

مثلاً اگر آپ Master’s کے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو آپ اپنی Bachelor’s degree والی یونیورسٹی سے یہ certificate بنوائیں گے۔

اور اگر آپ PhD کے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو آپ اپنی Master’s یا MPhil والی یونیورسٹی سے یہ certificate بنوا سکتے ہیں۔

یعنی آسان الفاظ میں:

جس ادارے سے آپ نے اپنی پچھلی ڈگری مکمل کی ہے، English Proficiency Certificate بھی وہیں سے بنوانا ہے۔

یہ certificate عام طور پر یونیورسٹی کا Registrar Office، Assistant Registrar، Examination Branch یا متعلقہ Administration Office جاری کرتا ہے۔

اس Certificate میں کیا لکھا ہوتا ہے؟

اس میں بنیادی طور پر یہ certify کیا جاتا ہے کہ آپ کی تعلیم، classes، lectures اور academic activities English language میں ہوئی ہیں۔

یعنی یہ document اس بات کا proof ہوتا ہے کہ آپ کی previous degree کی Medium of Instruction English تھی۔

اس کے آخر میں متعلقہ یونیورسٹی کے افسر کے دستخط اور official stamp ہوتی ہے۔

کیا IELTS لازمی ہے؟

اب سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال:

کیا China Scholarship کے لیے IELTS لازمی ہے؟

تو بھائی، IELTS ہر یونیورسٹی کے لیے لازمی نہیں ہوتا۔

بہت سی یونیورسٹیز میں English Proficiency Certificate قبول کر لیا جاتا ہے، جبکہ کچھ یونیورسٹیز یا مخصوص programs میں IELTS یا TOEFL کی requirement ہو سکتی ہے۔

اس لیے آپ جس یونیورسٹی میں اپلائی کر رہے ہیں، پہلے اس کی requirement ضرور چیک کریں۔

اگر وہاں IELTS لازمی ہے تو پھر IELTS دینا ہوگا۔

اور اگر وہاں IELTS لازمی نہیں ہے اور English Proficiency Certificate قبول کیا جا رہا ہے، تو پھر صرف IELTS کروانے کے لیے پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔

کیا IELTS ہونے سے ہر جگہ فائدہ ہوگا؟

اگر کسی یونیورسٹی نے IELTS مانگا ہی نہیں، تو صرف اس وجہ سے کہ آپ کے پاس IELTS کے اچھے bands ہیں، لازمی طور پر آپ کو کوئی اضافی فائدہ نہیں ملے گا۔

لیکن اگر کسی یونیورسٹی نے IELTS کو اپنی admission requirement کا حصہ بنایا ہوا ہے تو پھر IELTS score بہت اہم ہو جاتا ہے۔

اس لیے IELTS کے بارے میں پریشان ہونے کے بجائے اپنی target university کی requirement دیکھیں۔

اگر پہلے English Proficiency Certificate بنوا چکے ہیں؟

ایک اور سوال:

اگر ہم نے پچھلے سال بھی apply کیا تھا اور اس وقت English Proficiency Certificate بنوایا تھا، تو کیا نیا certificate بنوانا ہوگا؟

اگر پرانا certificate موجود ہے تو اسے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن اگر آپ مجھ سے مشورہ پوچھیں تو نیا اور تازہ certificate بنوا لینا بہتر ہے۔

اس سے آپ کی application زیادہ fresh اور updated رہے گی۔

کیا اس کا کوئی مخصوص Template ہے؟

اب آتے ہیں اگلے سوال کی طرف:

کیا English Proficiency Certificate کا کوئی مخصوص template ہوتا ہے؟

تو بھائی، ایسا نہیں ہے کہ تمام یونیورسٹیز کے لیے ایک ہی مخصوص template ہو۔

ہر یونیورسٹی اپنا format استعمال کر سکتی ہے۔

اس میں عام طور پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ آپ کی تمام educational activities، classes، lectures اور متعلقہ academic work English language میں conduct ہوئے۔

اور آخر میں یونیورسٹی کے متعلقہ افسر کے signatures اور official stamp ہوتی ہے۔

اگر میری یونیورسٹی کے پاس Template نہ ہو تو؟

اگر آپ یونیورسٹی جائیں اور وہ کہیں:

“ہمارے پاس English Proficiency Certificate کا کوئی format نہیں ہے، آپ sample لے کر آئیں۔”

تو آپ پریشان نہ ہوں۔

آپ ایک sample لے جائیں اور یونیورسٹی والوں سے کہیں:

“مجھے اسی طرح کا English Proficiency Certificate اپنی یونیورسٹی کے official letterhead پر بنا کر دے دیں۔”

وہ اپنی یونیورسٹی کے حساب سے اس کا format تیار کر دیں گے اور اس پر متعلقہ افسر کے signatures اور official stamp لگا دیں گے۔

Sample کہاں سے ملے گا؟

اگر آپ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ English Proficiency Certificate دیکھنے میں کیسا ہوتا ہے اور اس میں کیا لکھوانا ہے تو میں اس ویڈیو کی description میں CSC Guide Official کی ویب سائٹ کا link دے دوں گا۔

آپ description میں موجود link پر جائیں اور وہاں English Proficiency Certificate کا sample دیکھ لیں۔

وہاں سے آپ کو مکمل idea ہو جائے گا کہ certificate کا format کیسا ہونا چاہیے، اس میں کیا لکھا جاتا ہے اور کون سا sample استعمال کرنا ہے۔

آپ اس sample کو اپنی یونیورسٹی لے جا سکتے ہیں اور اپنی یونیورسٹی کے official letterhead پر اسی طرح کا certificate بنوا سکتے ہیں۔

یاد رکھیں، IELTS ہر یونیورسٹی میں لازمی نہیں ہوتا۔ کچھ یونیورسٹیز میں یہ required ہو سکتا ہے، اس لیے اپنی target university کی requirement ضرور چیک کریں۔

اور اگر آپ کو English Proficiency Certificate کا sample چاہیے تو description میں CSC Guide Official کی ویب سائٹ کا link موجود ہوگا۔

آپ وہاں جا کر sample دیکھ لیں اور اسی کے مطابق اپنی یونیورسٹی سے اپنا certificate بنوا لیں۔

اگلی ویڈیو میں ہم بات کریں گے Physical Examination Form کے بارے میں کہ یہ کیا ہوتا ہے، کہاں سے ملتا ہے، کیسے fill کرنا ہے اور اسے کب بنوانا چاہیے۔

اس کے بعد ہم Study Plan اور دوسرے ضروری documents کو بھی step by step cover کریں گے۔

اگر آپ چائنا اسکالرشپ کے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو ہماری یہ پوری series ضرور دیکھیں، کیونکہ ہم شروع سے آخر تک ایک ایک step کو cover کر رہے ہیں۔

CSC Guide Official

ہاں، جیسا کہ پہلا Step CV بنانا تھا، وہ میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں۔اس کے بعد دوسرا Step Professors کو Email کرنا تھا،...
16/08/2026

ہاں، جیسا کہ پہلا Step CV بنانا تھا، وہ میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں۔

اس کے بعد دوسرا Step Professors کو Email کرنا تھا، کہ آپ نے Chinese Professors کو Emails کیسے کرنی ہیں۔ اس حوالے سے بھی میں آپ کو مکمل طریقہ بتا چکا ہوں۔

اب Professors کو Emails کرنے کے ساتھ ساتھ آپ نے تیسرا Step کیا کرنا ہے؟

تیسرا Step ہے:

Recommendation Letter — How to Make Recommendation Letter

اگر آپ نے China Scholarship کے لیے Apply کرنا ہے تو Recommendation Letter بھی آپ کے Documents کا ایک اہم حصہ ہے۔

سب سے پہلے یہ بات سمجھ لیں کہ Recommendation Letter آپ نے اپنی Previous Degree کے ادارے سے بنوانا ہے۔

مثلاً اگر آپ PhD کے لیے Apply کر رہے ہیں اور آپ نے MPhil کیا ہوا ہے تو بہتر ہے کہ Recommendation Letter آپ اسی ادارے سے بنوائیں جہاں سے آپ نے MPhil کیا ہے۔

اور اگر آپ Master’s کے لیے China میں Apply کر رہے ہیں تو آپ نے اپنی آخری Previous Degree کے ادارے سے Recommendation Letter بنوانا ہے۔

مثلاً اگر آپ نے چار سالہ BS کیا ہے تو BS والی University سے Recommendation Letter بنوائیں۔ اگر آپ کی آخری ڈگری دو سالہ MSc ہے تو Recommendation Letter اسی ادارے سے بنوائیں جہاں سے آپ نے MSc کی ہے۔

اگر آپ نے کسی Affiliated College سے ڈگری حاصل کی ہے تو کوشش کریں کہ Recommendation Letter اس University سے بنوائیں جس کے ساتھ وہ College affiliated ہے۔

اب آتے ہیں ان سوالات کی طرف جو آپ کے ذہن میں آ سکتے ہیں۔

1۔ اگر ہم نے پچھلے سال Recommendation Letters بنوائے تھے اور Admission نہیں ہوا تو کیا ہم وہی دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں؟

دیکھیں، زیادہ تر Universities اس چیز پر اعتراض نہیں کرتیں۔ وہ Recommendation Letter کی پرانی تاریخ کو زیادہ مسئلہ نہیں بناتیں۔

لیکن کچھ Universities ایسی ہوتی ہیں جو Recommendation Letter کی تاریخ کو دیکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ زیادہ پرانا نہ ہو۔

اس لیے میری Recommendation یہ ہے کہ اگر آپ نے پچھلے سال Recommendation Letters بنوائے تھے تو اس سال ستمبر کے بعد ان کی تاریخ دوبارہ Update کروا لیں۔

اور اگر آپ پہلی مرتبہ Recommendation Letter بنوا رہے ہیں تو بھی میری کوشش یہی ہوگی کہ آپ ستمبر کے بعد بنوائیں، تاکہ بعد میں کسی University کی طرف سے یہ اعتراض نہ آئے کہ Recommendation Letter پرانا ہے۔

اگر پچھلی مرتبہ آپ نے اچھے Professors سے Recommendation Letters بنوائے تھے تو کوشش کریں کہ انہی Professors سے دوبارہ بنوا لیں اور صرف تاریخ Update کروا لیں۔

2۔ Recommendation Letter کس Professor سے بنوانا چاہیے؟

کوشش کریں کہ اپنے Department کے کسی اچھے Professor سے Recommendation Letter بنوائیں۔

اگر آپ کے Department میں ایسا Professor موجود نہیں ہے تو جس Professor نے آپ کو کوئی متعلقہ یا Minor Subject پڑھایا ہے، آپ اس سے بھی Recommendation Letter بنوا سکتے ہیں۔

بس کوشش کریں کہ ایسا Teacher ہو جو آپ کو اچھی طرح جانتا ہو اور آپ کے Academic Background کے بارے میں مناسب Recommendation دے سکے۔

3۔ کیا Recommendation Letter کا کوئی خاص Format ہوتا ہے؟

عام طور پر Recommendation Letter کا کوئی ایک Universal Format نہیں ہوتا۔

زیادہ تر Universities اپنا کوئی مخصوص Format نہیں دیتیں۔

اگر کسی University نے اپنا مخصوص Format دیا ہوا ہے تو پھر آپ کو وہی Format استعمال کرنا ہوگا۔

لیکن تقریباً 90 سے 95 فیصد Universities ایسی ہوتی ہیں جن کا کوئی مخصوص Format نہیں ہوتا۔

اگر Professor آپ سے کہتا ہے کہ “آپ Format بنا کر لے آئیں” تو آپ ایک اچھا Format تیار کر کے Professor کو دے سکتے ہیں۔

Professor اس کو دیکھ کر اپنی طرف سے Recommendation دے سکتا ہے۔

اگر آپ کے Professor کے پاس Recommendation Letter کا کوئی Format موجود نہیں ہے اور آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ Format کہاں سے ملے گا یا کیسے بنوانا ہے، تو میں Comment میں CSC Guide Official Website کا Link Pin کر دوں گا۔ آپ Comment میں موجود اس Link کو Open کر کے Recommendation Letter کا Format دیکھ سکتے ہیں اور اسے اپنے Professor کے ساتھ Share کر سکتے ہیں۔

Recommendation Letter میں Professor کی:

* مکمل Name
* Designation
* Department
* University
* Email
* Phone Number
* Signature

واضح طور پر موجود ہونی چاہیے۔

University کی Stamp ہو تو بہتر ہے، لیکن Stamp نہ ہونے کی وجہ سے عام طور پر کوئی مسئلہ نہیں بنتا۔

البتہ Professor کا Signature لازمی ہونا چاہیے اور اس کی Designation واضح لکھی ہونی چاہیے۔

4۔ کیا دونوں Recommendation Letters ایک جیسے ہو سکتے ہیں؟

یہ بات خاص طور پر یاد رکھیں۔

اگر آپ دو Recommendation Letters بنوا رہے ہیں تو کوشش کریں کہ دونوں کا Content بالکل Same نہ ہو۔

کچھ Universities اس بات پر اعتراض کرتی ہیں کہ دونوں Professors نے بالکل ایک ہی Recommendation Letter کیوں دیا ہے۔

اس لیے دونوں Recommendation Letters کی Body مختلف ہونی چاہیے۔

Format ملتا جلتا ہو سکتا ہے، لیکن Recommendation کا Content مختلف ہونا چاہیے۔

5۔ Recommendation Letter Black & White ہونا چاہیے یا Colored؟

اگر ممکن ہو تو کوشش کریں کہ Recommendation Letter Colored ہو۔

اگر Professor نے آپ کو Soft Copy میں بنا کر دی ہے تو Colored ہی بہتر ہے۔

اگر Professor نے خود Print کرکے دیا ہے اور وہ Black & White ہے تو اسے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لیکن کوشش یہی کریں کہ University Letterhead، Logo اور Professor کا Signature واضح نظر آئے۔

6۔ اگر ہماری University میں Professor یا Associate Professor نہیں ہے تو کیا کریں؟

یہ سوال آنے والے دنوں میں بہت سے Students پوچھیں گے۔

اگر آپ کی University یا College میں Professor یا Associate Professor موجود نہیں ہیں اور صرف Assistant Professors یا Lecturers ہیں تو آپ ان سے بھی Recommendation Letter بنوا سکتے ہیں۔

لیکن اگر ممکن ہو تو میری Recommendation یہ ہوگی کہ:

ایک Recommendation Letter Head of Department (HOD) سے بنوائیں،

اور دوسرا Dean سے۔

یہ Professor، Assistant Professor یا Lecturer کے مقابلے میں زیادہ بہتر Option ہوگا۔

اگر HOD یا Dean دستیاب نہیں ہیں تو پھر Assistant Professor یا Lecturer سے بھی Recommendation Letter بنوایا جا سکتا ہے۔

بہت سے Students کے ایسے Recommendation Letters بھی Universities نے Accept کیے ہیں، اس لیے اگر آپ کے ادارے میں Professor نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

7۔ کیا CSC Guide Official کا Recommendation Letter Format استعمال کر سکتے ہیں؟

جی بالکل، اگر آپ کو Format سمجھ نہیں آ رہا تو آپ میرے دیے ہوئے Format کو Reference کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کا کوئی دوست یا بھائی بھی اسی Format کو استعمال کر چکا ہے تو اس وجہ سے آپ کی Application Reject نہیں ہوگی۔

آپ University کا Letterhead، Logo، Professor کی Information، Department، Designation، Email اور باقی Details اپنی University اور Professor کے مطابق رکھیں۔

اگر Letter کے Header میں University کی Details ہیں اور Footer میں University کا Address وغیرہ ہے تو وہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لیکن دوبارہ یاد رکھیں:

دونوں Recommendation Letters کا Body Content ایک جیسا نہ ہو۔

دونوں Professors کی Recommendation الگ انداز میں لکھی ہونی چاہیے۔

تو یہ تھیں Recommendation Letter کے حوالے سے وہ اہم باتیں جو آپ کے ذہن میں آ سکتی ہیں۔

اب اگلا Step ہوگا:

English Proficiency Certificate

آنے والے دنوں میں بہت سے Students یہ سوال کریں گے کہ:

کیا China Scholarship کے لیے IELTS لازمی ہے؟

کیا English Proficiency Certificate کے ساتھ بھی Scholarship کے Chances ہوتے ہیں؟

کیا IELTS کرنے سے Chances زیادہ ہو جاتے ہیں؟

کیا China نے IELTS لازمی کر دیا ہے؟

اور اگر IELTS نہ ہو تو کیا English Proficiency Certificate کے ساتھ Apply کیا جا سکتا ہے؟

ان تمام سوالات کے جواب ہم اگلی ویڈیو میں تفصیل سے دیکھیں گے۔

اس کے بعد ہمارا اگلا Step ہوگا:

How to Make Physical Examination Form

اور اس کے بعد:

How to Make Study Plan & Research Proposal

Research Proposal بہت زیادہ اہم ہے، اس لیے اس پر بھی ہم مکمل تفصیل سے بات کریں گے۔

اس کے بعد میں ایک مکمل Step Documents کو Notarize کیسے کروانا ہے، اس پر بھی بناؤں گا۔

اور ایک ویڈیو میں یہ بھی تفصیل سے بتاؤں گا کہ آپ نے Chinese Professors کیسے Find کرنے ہیں، Majors کیسے Find کرنے ہیں اور CSC Portal سے Professors اور Universities کو کیسے Search کرنا ہے۔

میرا ارادہ تقریباً 10 Steps اور 10 Videos بنانے کا ہے۔

اگر آپ ان تمام 10 Videos کو اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہیں تو ان شاء اللہ China Scholarship کے لیے آپ کو کسی دوسرے بندے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

CV بنانے سے لے کر Professors کو Email کرنے، Recommendation Letters، English Proficiency Certificate، Physical Examination Form، Study Plan، Research Proposal، Documents Notarization، Professors Find کرنے اور CSC Portal پر Application Submit کرنے تک تقریباً ہر چیز کی مکمل رہنمائی آپ کو CSC Guide Official پر ملے گی۔

میری کوشش ہے کہ China Scholarship کے حوالے سے آپ کو ایک ایسی مکمل گائیڈ فراہم کی جائے جس کے بعد آپ خود اپنی Application تیار کر سکیں۔

تو ان شاء اللہ ملتے ہیں اگلی ویڈیو میں، جہاں ہم دیکھیں گے کہ:

English Proficiency Certificate کیسے بنوانا ہے اور IELTS کے حوالے سے کیا ضروری باتیں ہیں۔

16/08/2026

300km/h speed China 🇨🇳 living in 2050 🚆 #300

فروری 2023 میں جب میں پہلی بار چین آیا تھا، تو یہ میری کھینچی ہوئی دوسری تصویر تھی۔ 🇨🇳❤️پہلی تصویر تو میں نے پہنچتے ہی ل...
16/08/2026

فروری 2023 میں جب میں پہلی بار چین آیا تھا، تو یہ میری کھینچی ہوئی دوسری تصویر تھی۔ 🇨🇳❤️

پہلی تصویر تو میں نے پہنچتے ہی لے لی تھی، لیکن اُس میں وہ خاص دھوپ نہیں تھی جس کا میں انتظار کر رہا تھا۔😍

چین آنے سے پہلے میں نے سوچ رکھا تھا کہ سردیوں میں جب میں یہاں پہنچوں گا اور جس دن خوبصورت دھوپ نکلے گی، میں وہ لمحہ ضرور محفوظ کروں گا۔

پھر جب یہ دھوپ نکلی، تو میں نے یہ تصویر کھینچی اور کیپشن لکھا:

“Mom and Dad, your son caught the golden sun.” ☀️❤️

Address

Chak No, 120/T. D. A
Leiah
31200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CSC Guide posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share