22/04/2026
آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے مین ہال میں پروفیسر شاہد اقبال صاحب کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ایک نہایت پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کے پرنسپل جناب عبدالحفیظ خان، گورنمنٹ کالج لسان نواب کے پرنسپل جناب پروفیسر محمد ادریس صاحب، پروفیسر افضل غازی، پروفیسر قاسم شاہ صاحب، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور شعبہ فزکس کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
ہم اپنے تمام معزز مہمانوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے اس تقریب کے لیے وقت نکالا اور اسے اپنی شرکت سے رونق بخشی۔
پروفیسر شاہد اقبال صاحب کی ریٹائرمنٹ نہ صرف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے شعبہ فزکس کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ مانسہرہ کے تعلیمی میدان میں بھی ایک نمایاں خلا پیدا ہو گیا ہے، جسے پر کرنا آسان نہیں ہوگا۔