Department of Tourism & Hospitality Hazara University Mansehra

Department of Tourism & Hospitality Hazara University Mansehra Department of Tourism & Hospitality is one of the fastest growing departments of Hazara
University.

30/05/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Aftab Rana, Tehseen Khan, Muhammad Pervaiz Qurashi, Arshad Mehmood, Shamas Rajpoot, Saeed Khan, Rafi Ullah KHan, Miraj Bahadar Jadoon, منصف میر, Waqas Khan, TruckArt Pak

30/05/2026

Big shout-out to my newest top fans! Faisal Khan, Noman Shah, Rehan Saeed, Behroze Khan Jadoon, Tauqeer Ahmed Qureshi

26/05/2026
24/05/2026
21/05/2026

1st National Conference on Sustainable Tourism Development in Pakistan, organised by the Department of Tourism and Hospitality, Hazara University Mansehra

1st National Conference on Sustainable Tourism Development in PakistanPotential, Challenges & The Way Forward ممبر صوبائ...
19/05/2026

1st National Conference on Sustainable Tourism Development in Pakistan
Potential, Challenges & The Way Forward
ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ منیر حسین لغمانی نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے صوبے میں ٹورازم کی بہتری و ترقی کے لئے 15ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ سیاحت و مہمان نوازی کے تحت Sustainable Tourism Development in Pakistan: Potential, Challenges and the way forwardکے موضوع پر منعقدہ پہلی قومی کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھےجس کا مقصد پاکستان میں پائیدار سیاحت کے فروغ کے امکانات، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر ماہرین، محققین اور پالیسی سازوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔مہمان خصوصی منیر حسین لغمانی نے مزید کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی صوبے میں سیاحت کی ترقی کے لئے مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور آج ہونے والی قومی سطح کی کانفرنس کے ذریعے ہمیں ایک وسیع پلیٹ فارم میئسر آگیا ہے جس سے اس شعبے میں کام کرنے والے ماہرین متفقہ لائحہ عمل تیار کر سکیں گے۔ممبر صوبائی اسمبلی شاہجہان یوسف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ سیاحت اور ثقافتی ورثے کے اعتبار سے بے پناہ مواقع رکھتا ہے تاہم اس شعبے کی حقیقی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ترجیحی بنیادوں پر مؤثر اور دیرپا اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی اور مقامی آبادی کی شمولیت کے ذریعے پاکستان عالمی ٹورازم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔سیکرٹری ثقافت ، سیاحت و آثار قدیمہ خیبر پختونخواہ سعادت حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخواہ قدرتی حسن، تاریخی ورثے اور ثقافتی تنوع سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں پائیدار سیاحت کے فروغ کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور مقامی آبادی کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی جانب سے اس قومی کانفرنس کا انعقاد قابلِ ستائش اقدام ہے اور اس سے عملی تجاویز کے ذریعے سیاحت کے شعبے کی بہتری میں مدد ملے گی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کانفرنس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی ملک بھر کے نوجوان طلباء و طالبات ، ریسرچرز اور سکالرز کو اعلیٰ تعلیمی و تحقیق مواقع فراہم کرنے کے ساتھ سیاحت کی صنعت سے وابستہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ پائیدار سیاحت نا صرف ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے بلکہ یہ مقامی ثقافت، ماحولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ کو بھی یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی جدید تحقیق، علمی مکالمے اور اکیڈمک اشتراک کے ذریعے سیاحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل اور نئی پالیسی سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی سطح پر کسی بھی پالیسی کی کامیابی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہوتا ہے اور مقامی آبادی کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی بھی حکومتی اقدام دیرپا نتائج حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحول، تاریخی ورثے اور سیاحتی مقامات کا تحفظ بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کی پائیدار ترقی کے لئے حکومت، مقامی کمیونٹیز، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سیاحتی سرگرمیوں کو منظم انداز میں فروغ دے کر ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے اور آنے والی نسلوں کے لئے قدرتی وسائل کو محفوظ رکھا جا سکے۔اس سے قبل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم کے چیئر پرسن ڈاکٹر انس محمود عارف نے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 2008میں قائم ہونے والے ڈیپارٹمنٹ سے اب تک 600بی ایس اور ایم ایس گریجویٹس تعلیم مکمل کرکے پاکستان و بیرون ملک مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ نیوٹیک کے ساتھ اشتراک کے ذریعے سینکڑوں نوجوان طلباء و طالبات کو ہوٹل مینجمنٹ اور فرنٹ ڈیسک سمیت مختلف سیاحتی سکلز سکھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی اپنی ٹریول ایجنسی ہزارہ ٹریول اینڈ ٹورز کے نام سے جلد ہی کام شروع کر دے گی جس سے صوبے میں ٹورازم کی سرگرمیوں میں مزید وسعت اور بہتری آئے گی۔کانفرنس میں ایم پی اے آمنہ سردارسابق تحصیل ناظم بالاکوٹ سید جنید علی قاسم،سماجی و سیاسی شخصیات ، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، ڈی پی او مانسہرہ ، ہوٹل و ٹور آپریرٹرز اور اقلیتی برادری کے نمائندگان سمیت یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شاہد ربانی پبلک ریلیشنز آفیسر، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ

10/05/2026

Hazara University Alumni

Mr. Fawad Ahmad Khan
BS Tourism & Hospitality 2011-2014
MPhil 2022-2024
PhD (in progress)
Currently working
Sectorial Expert (Tourism)
Planning and Development Department,Civil Secetraiat Peshawar

Address

Hazara University Mansehra
Mansehra
21130

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92997414175

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Tourism & Hospitality Hazara University Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share