04/10/2026
اہم اجلاس — وزیرستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان
آج وزیرستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال 2025-2026 کی کابینہ کے مدتِ کار کی تکمیل کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
سال 2025-2026 کی کابینہ نے اپنے دورِ ذمہ داری کے دوران طلبہ کے مسائل کے حل، سوسائٹی کی سرگرمیوں، طلبہ کے درمیان اتحاد و بھائی چارے کے فروغ اور وزیرستان کے طلبہ کی بہتر نمائندگی کے لیے مختلف اہم اور قابلِ قدر کام سرانجام دیے۔ ہم موجودہ کابینہ کے تمام عہدیداران اور ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اجلاس میں سوسائٹی کے آئندہ معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے نگران کابینہ کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا:
🔹 چیئرمین: مصیب خان وزیر
🔹 جنرل سیکرٹری: شاہد خان وزیر
🔹 نگران کابینہ کے اراکین:
▪️ فیاض وزیر
▪️ ہلال داوڑ
ہم نومنتخب نگران کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اتحاد، اتفاق اور باہمی مشاورت کے ساتھ وزیرستان کے طلبہ کی خدمت اور سوسائٹی کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اتحاد، اتفاق اور خدمت — ہمارا عزم!
انفارمیشن سیکرٹری:
ابو ہریرہ وزیر
وزیرستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان