جامعه مفتاح العلوم ہشنغروکلے شیرگڑھ

جامعه مفتاح العلوم ہشنغروکلے شیرگڑھ مفتاح العلوم

شعبہ تخصص فی الفقہ الاسلامی والحدیث والافتاءکے فاضل رفقاء سے محترم جناب عبد الواسع صاحب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختو...
03/05/2026

شعبہ تخصص فی الفقہ الاسلامی والحدیث والافتاءکے فاضل رفقاء سے محترم جناب عبد الواسع صاحب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا وسطی ونائب مدیر جامعہ کی نشست۔۔۔
"تحریک اسلامی کی مفتیان کرام سے توقعات اور تحریکی مزاج"
کے موضوع پر نہایت وقیع گفتگو۔۔۔انتہائی سلیقے سے درجہ ذیل نکات پر جامع اور پر مغز خطاب۔۔۔
• اعتدال اور توازن اختیار کریں —
• شدت پسندی سے اجتناب اور حکمت و نرمی کو اختیار کریں۔
• اپنی رائے پر اصرار کے بجائے تحقیق، جستجو اور مضبوط دلائل کو بنیاد بنائیں
• آسانی اور سہولت کو فروغ دیں —
• فتووں میں سختی کے بجائے اصلاح، خیرخواہی اور دعوت کا انداز اپنائیں
• حکمت اور حسنِ اسلوب کے ساتھ دین کی دعوت دیں —
• عصرِ حاضر کے مسائل (معاشی، سماجی، ٹیکنالوجی) سے آگاہی حاصل کریں
• فقہی اختلاف کا احترام اور امت کو جوڑنے کا جذبہ رکھیں
• اپنے کردار، تقویٰ اور اخلاص کو اپنی اصل طاقت بنائیں

• علم، حکمت، اعتدال اور حسنِ کردار کے ساتھ امت کی رہنمائی کریں
آخر میں شعبہ کے انچارج محترم مفتی سمیع الحق صاحب نے مہمان مکرم کے آمد اور مفتیان کرام سے نشست پر انکا شکریہ ادا کیا اور شعبہ کی کارکردگی، پر انہیں بریف بھی کیا۔۔۔۔
نشست میں مفتیان کرام کے علاوہ افتاء کلاس کیلئے انگلش لینگویج کے ٹیچر محترم الیاس صاحب اور مفتی نوید حسین بھی تشریف فرما تھے۔۔۔
واضح رہے شعبہ تخصص وافتاء جامعہ ہذا کا اہم شعبہ ہے جو گزشتہ 16سال سے تحقیق وتخصصات کے علاؤہ فتویٰ کی اہم ذمہ داری اللہ کے فضل اور حسن توفیق سے نبھارہاہے۔۔۔۔اللہ تعالیٰ اس شعبے اور اسکے امور کو تصویب سے نوازے اور جامعہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے
Maulana Safiullah Official
Abdul Wasi
M***i Sami Ulhaq Official

08/04/2026
ان شاءاللہ
07/04/2026

ان شاءاللہ

؛؛؛؛؛؛؛؛ٹسٹ؛؛؛؛؛؛
تخصص فی الفقہ الاسلامی والحدیث والافتاء

تاریخ: اتوار، 12 اپریل , 2026
وقت: صبح 9:00 بجے
رابطہ نمبرز:
03005716017
03139531529
جامعہ مفتاح العلوم ہشنغروکلے شیرگڑھ
ایڈمن:::؛

محترم شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا صفی اللہ صاحب مہتمم جامعہ مفتاح العلوم ھشنغروکلے شیرگڑھ عمرہ کے سلسلے میں سعودی عرب...
05/04/2026

محترم شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا صفی اللہ صاحب مہتمم جامعہ مفتاح العلوم ھشنغروکلے شیرگڑھ عمرہ کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔۔۔
الحمدللہ! آج 5 اپریل کو مولانا سرفراز صاحب جو کہ حضرت شیخ صاحب کا دیرینہ ساتھی اور جامعہ کے مخلص احباب میں سے ہیں کی معیت میں مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوئے۔۔۔
مولانا سرفراز صاحب نے نہایت خلوص، محبت اور اخلاص کے ساتھ محترم شیخ صاحب کی ضیافت فرمائی اور سفر کا بہترین بندوبست بھی کیا۔

اللہ تعالیٰ انہیں صحت و عافیت والی لمبی عمر عطا فرمائے، ان کے مال، کاروبار اور ہر عمل میں بے شمار برکتیں نصیب کرے، اور انہیں دین کی خدمت کا مزید جذبہ عطا فرمائے۔مولانا صاحب عرصہ دراز سے بلادحرمین شریفین میں رزق حلال کے سلسلے میں قیام پذیر ہیں اور انکے اخلاص کا یہ عالم ہے کہ جب کبھی انہیں پتہ چلتا ہے کہ حضرت شیخ صاحب تشریف لائے ہیں تو وہ فورا جہاں بھی ہو ملاقات کیلئے حاضر ہوتے ہیں۔۔۔

دل کی گہرائیوں سے ہم مولانا صاحب کے شکر گزار ہیں۔ ایسے مخلص اور مہربان لوگ واقعی اللہ کی خاص نعمت ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان جیسا اخلاص اور خدمت کا جذبہ نصیب فرمائے۔ آمین 🤲
محترم شیخ صاحب کے ساتھ محترم حوالدار(ر)حاجی فضل محمد صاحب بھی رفیق سفر ہیں۔۔۔اللہ تعالیٰ انکے سفر کو محفوظ فرمائے اور اپنے وطن بخیر وعافیت واپس بہم پہنچائے۔آمین
ایڈمن

محترم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب مدیر جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان کا جامعہ مفتاح العلوم ھشنغروکلے شیر گڑھ تشریف آوری کل...
20/12/2025

محترم ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب مدیر جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان کا جامعہ مفتاح العلوم ھشنغروکلے شیر گڑھ تشریف آوری
کل کے پروگرام کیلئے جاری تیاریوں کا جائزہ۔۔اور مدیر جامعہ محترم الشیخ صفی اللہ صاحب اور شیوخ جامعہ سے تبادلہ خیال

؛؛خوشخبری؛؛سالانہ فضلاء کانفرنس 22۔23 اکتوبر 2022بمقام: جامعہ مفتاح العلوم ہشنغرو کلے شیرگڑھایڈمن:::
20/09/2022

؛؛خوشخبری؛؛
سالانہ فضلاء کانفرنس
22۔23 اکتوبر 2022
بمقام: جامعہ مفتاح العلوم ہشنغرو کلے شیرگڑھ
ایڈمن:::

قربانی کی کھالیں ترویج دین کی خاطر قران وسنت کی سیکھنے میں مصروف طلبہ وطالبات کی ضروریات کے لیے جا معہ مفتاح العلوم شیرگ...
06/07/2022

قربانی کی کھالیں ترویج دین کی خاطر قران وسنت کی سیکھنے میں مصروف طلبہ وطالبات کی ضروریات کے لیے جا معہ مفتاح العلوم شیرگڑھ کو دیجیے

جامعہ مفتاح العلوم شیرگڑھ مردان کے شعبہ تخصص فی الفقه الاسلامی و الحدیث و الافتاء میں محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں.داخ...
17/05/2022

جامعہ مفتاح العلوم شیرگڑھ مردان کے شعبہ تخصص فی الفقه الاسلامی و الحدیث و الافتاء میں محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں.
داخلوں کی آخری تاریخ 21 مئی ہے.
داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار 22 مئی کو ہوگا. ٹیسٹ کے بعد منتخب افراد کو داخلہ دیا جائے گا.
شعبہ تخصص کے نگران ابو عمار مفتی سمیع الحق حفظہ اللہ ہیں.
* جامعہ کا یہ تخصص دو سالہ ہے جس میں پہلے سال درسی مواد، تمرینات کی عملی مشق اور دار الافتاء کو موصول ہونے والے استفتاءات کے جوابات مفتیان کرام دیتے ہیں جس کا سارا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے جبکہ دوسرے سال تحقیقی مقالہ لکھا جاتا ہے جس کے لیے باقاعدہ مدرسہ میں رہائش اختیار کرنا لازم نہیں ہوتا.
* شعبہ تخصص کا نصاب انتہائی جامع ہے جس میں اصول و آداب افتاء، دروس عقیدہ، جرح و تعدیل، اسماء الرجال،علوم القران اور علوم الحدیث سے متعلق محاضرات اور قواعد فقہیہ شامل ہیں.
* اصول تحقیق ( Research Methodology) ، جدید معاشی نظریات و مسائل اور اصلاح الأخطا في الكلام العربي پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے.
* طلبہ کی تحریری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جاتا ہے.
* اسی طرح محاضرین علمی موضوعات پر لیکچر دینے کے لیے دیگر اداروں سے بھی تشریف لاتے ہیں.
*طلبہ کے لیے لغت عربی اور انگلش لینگیج کے کورسز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے.
* اسی طرح متخصصین خالص علمی و تحقیقی موضوعات پر ہفتہ وار بزم ادب میں پریزینٹیشن بھی پیش کرتے ہیں.
* مفتیان کرام کے لیے کمپوزنگ اور پرنٹنگ کی سہولت موجود ہے.
* کشادہ ہاسٹل اور سولر سسٹم کی سہولت بھی موجود ہے.
* حسب وسائل سال کے دوران مطالعاتی دورے کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے.

جامعہ مفتاح العلوم شیرگڑھ مردان کے شعبہ تخصص فی الفقه الاسلامی و الحدیث و الافتاء میں محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں.داخ...
16/05/2022

رابطہ نمبر:03005716017
03469336602
03452382408

Address

Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعه مفتاح العلوم ہشنغروکلے شیرگڑھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share