Brightway Cadets Academy

Brightway Cadets Academy 💚 نرسری تا میٹرک ٹیوشن 💚 ہرسبجیکٹ کیلئے علیحدہ سپیشلسٹ ٹیچر 💚 انتہائ کمزور طلباء کیلئے خصوصی کلاس 💚 خوشخطی کلاس 💚 ہفتہ وار اسلامی آداب کلاس 💚 موٹیویشن سپیچز

دُکھ یہ ہے مرے یوسف و یعقوب کے خالقوہ لوگ بھی بچھڑے جو بچھڑنے کے نہیں تھے کل رات تیری یاد نے طوفاں وہ اٹھایا آنسو تھے کہ...
26/05/2026

دُکھ یہ ہے مرے یوسف و یعقوب کے خالق
وہ لوگ بھی بچھڑے جو بچھڑنے کے نہیں تھے
کل رات تیری یاد نے طوفاں وہ اٹھایا
آنسو تھے کہ پلکوں پہ ٹھہرنے کے نہیں تھے
اے گردشِ ایام ہمیں رنج بہت ہے
کچھ خواب تھے ایسے کہ بِکھرنے کے نہیں تھے

26/05/2026
عظیم م جاہ د آزادی حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کی حقیقی تصویرعظیم عالم دین اور صوفی 1818 میں نانوتا اتر پردیش اتر پردیش می...
23/05/2026

عظیم م جاہ د آزادی حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کی حقیقی تصویر
عظیم عالم دین اور صوفی 1818 میں نانوتا اتر پردیش اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ دینی و فنکارانہ تعلیم کے بعد 1845 میں حج پر گئے اور پھر وہاں سعودی عرب میں اسلامی طالب علم بن گئے۔ لیکن بھارتی حالات کا سامنا کرتے ہوئے شاہ محمد اسحاق کے کہنے پر واپس بھارت روانہ ہوگئے۔
سن 1846 میں انہوں نے تھانہ بھون اور مظفر نگر میں اپنے جہادی نظریے کا باقاعدہ پرچار کیا اور اپنے پیروکاروں کو منظم کیا۔ 1857 کی جنگ آزادی میں کچھ دیگر علماء ہند اور ان کے شاگردوں کی دوستی میں طاقتوروں کے خلاف واضح جنگ پگڑی کی سرکاری عمارت پر انڈیا کا جھنڈا لگانے تک
یاد رہے کہ ترنگزو کے حاجی صیب محمد امین حاجی صیب اور بہت سے پشتون مجاھدین حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے کردار سے متاثر ہوئے ہیں
یہ ہے حاجی امداد اللہ کی اصل تصویر پیرنگی فیلس بیٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ڈاکٹر مصطفیٰ کمال
نوٹ۔ اس حوالے سے آپ لوگ اپنی علمی، تحقیقی، معلوماتی اور سنجیدہ کمنٹس پیش کریں۔
مضمون اصل میں پشتو میں ہے اسی وجہ سے فیس بُک ترجمہ میں شاید کچھ کمزوری ہو جس کے ہم معذرت خواہ ہیں۔۔

جیسے ہی tension ہوتی ہے، گیس شروع ہو جاتی ہے…“پریشانی میں بھوک ختم ہو جاتی ہے…”دل گھبراتا ہے تو معدہ بھی خراب ہو جاتا ہے...
22/05/2026

جیسے ہی tension ہوتی ہے، گیس شروع ہو جاتی ہے…
“پریشانی میں بھوک ختم ہو جاتی ہے…”
دل گھبراتا ہے تو معدہ بھی خراب ہو جاتا ہے…

کبھی غور کیا ہے…Stress ہو تو سب سے پہلے پیٹ کیوں خراب ہوتا ہے؟

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر ان کے tests تقریباً normal ہوتے ہیں۔

یہ صرف “وہم” نہیں ہوتا۔
یہ واقعی ہمارے جسم کا ایک مضبوط connection ہے۔

ہمارا دماغ اور معدہ مسلسل ایک دوسرے سے بات کرتے رہتے ہیں۔
اسی لیے anxiety صرف دماغ میں نہیں رہتی…
وہ معدے تک بھی پہنچتی ہے۔

بعض لوگوں میں stress کی وجہ سے:

* معدہ بھاری رہتا ہے
* گیس بڑھ جاتی ہے
* متلی محسوس ہوتی ہے
* بار بار واش روم جانا پڑتا ہے
* یا appetite بالکل ختم ہو جاتی ہے

اور پھر ایک عجیب cycle شروع ہو جاتی ہے…Stress معدہ خراب کرتا ہے،
اور خراب معدہ انسان کا mood مزید خراب کر دیتا ہے۔

میں clinic میں یہ چیز بہت زیادہ دیکھتا ہوں۔
بعض patients مہینوں دوائیاں لیتے رہتے ہیں، tests بھی کرواتے ہیں، لیکن اصل problem lifestyle اور stress ہوتی ہے۔

اسی لیے treatment صرف medicine نہیں ہوتا۔

کبھی کبھی:
✔ بہتر نیند
✔ روزانہ walk
✔ کھانے کا صحیح وقت , ✔ mobile اور late night routine کم کرنا
✔ اور ذہنی سکون

بھی معدے کی دوائی جتنا ہی اہم ہوتے ہیں۔

اپنے جسم کے signals کو ignore نہ کریں۔

ہمارا جسم اکثر بیماری شروع ہونے سے پہلے آہستہ آہستہ ہمیں بتانا شروع کر دیتا ہے…
بس ہم سننا نہیں چاہتے۔

اگر آپ نے بھی notice کیا ہے کہ stress میں آپ کا معدہ خراب ہو جاتا ہے، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔

آپ اپنے تناؤ کو کیسے کم کرتے ہیں؟
ڈاکٹر عثمان نعیم ۔ لیور سپیشلسٹ

لفظ "بلیوٹوتھ" (Bluetooth) کا مطلب اور اس کے پیچھے چھپی کہانی انتہائی دلچسپ ہے، جس کا تعلق ٹیکنالوجی سے نہیں بلکہ ایک قد...
08/05/2026

لفظ "بلیوٹوتھ" (Bluetooth) کا مطلب اور اس کے پیچھے چھپی کہانی انتہائی دلچسپ ہے، جس کا تعلق ٹیکنالوجی سے نہیں بلکہ ایک قدیم بادشاہ سے ہے۔

1۔ نام کی اصل (بادشاہ ہیرالڈ بلیوٹوتھ)
یہ نام دسویں صدی کے ایک اسکینڈینیوین بادشاہ ہیرالڈ گورمسن (Harald Gormsson) کے نام پر رکھا گیا ہے، جسے "ہیرالڈ بلیوٹوتھ" کہا جاتا تھا۔ وہ ڈنمارک اور ناروے کا بادشاہ تھا جس نے آپس میں لڑنے والے مختلف قبائل کو متحد کیا تھا۔

2۔ یہ نام کیوں چنا گیا؟
جس طرح بادشاہ ہیرالڈ نے مختلف گروہوں اور علاقوں کو ایک سلطنت میں متحد کیا تھا، اسی طرح اس ٹیکنالوجی کو بنانے والوں (Jim Kardach) کا مقصد بھی ایک ایسی ٹیکنالوجی بنانا تھا جو مختلف صنعتوں (کمپیوٹر، موبائل اور دیگر آلات) کو ایک ہی رابطے کے نظام کے ذریعے جوڑ سکے۔ یعنی:

بادشاہ نے لوگوں کو جوڑا۔

ٹیکنالوجی نے آلات (Devices) کو جوڑا۔

3۔ اسے "بلیوٹوتھ" کیوں کہتے تھے؟
تاریخی روایات کے مطابق بادشاہ ہیرالڈ کو "بلیوٹوتھ" (نیلا دانت) اس لیے کہا جاتا تھا کیونکہ اس کا ایک دانت مرجھا کر گہرا نیلا یا سرمئی ہو گیا تھا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اسے بلو بیریز (Blueberries) بہت پسند تھیں، جس کی وجہ سے اس کے دانت نیلے نظر آتے تھے۔

4۔ لوگو (Logo) کی حقیقت
بلیوٹوتھ کا مشہور نیلا لوگو دراصل قدیم حروف تہجی (Runes) کا مجموعہ ہے:

بادشاہ ہیرالڈ کے نام کے پہلے حروف H اور B کو قدیم حروف (ᚼ) اور (ᛒ) کی شکل میں ملا کر یہ نشان بنایا گیا ہے۔

5۔ پہلے یہ صرف ایک عارضی نام تھا
جب یہ ٹیکنالوجی بنائی جا رہی تھی، تو "بلیوٹوتھ" صرف ایک عارضی کوڈ نیم (Code name) تھا تاکہ کوئی باضابطہ مارکیٹنگ والا نام رکھا جا سکے۔ تاہم، جب "PAN" (Personal Area Network) یا "RadioWire" جیسے ناموں پر قانونی پیچیدگیاں آئیں، تو ڈویلپرز نے عجلت میں اسی پرانے نام یعنی "بلیوٹوتھ" کو ہی فائنل کر لیا، جو بعد میں پوری دنیا میں مشہور ہو گیا۔

مختصر یہ کہ: بلیوٹوتھ کا مطلب "رابطہ قائم کرنا" ہے، اور یہ ایک قدیم بادشاہ کی یاد میں رکھا گیا ہے جس نے بکھرے ہوئے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تھا۔

دُکھ یہ ہے مرے یوسف و یعقوب کے خالقوہ لوگ بھی بچھڑے جو بچھڑنے کے نہیں تھے کل رات تیری یاد نے طوفاں وہ اٹھایا آنسو تھے کہ...
05/05/2026

دُکھ یہ ہے مرے یوسف و یعقوب کے خالق
وہ لوگ بھی بچھڑے جو بچھڑنے کے نہیں تھے
کل رات تیری یاد نے طوفاں وہ اٹھایا
آنسو تھے کہ پلکوں پہ ٹھہرنے کے نہیں تھے
اے گردشِ ایام ہمیں رنج بہت ہے
کچھ خواب تھے ایسے کہ بِکھرنے کے نہیں تھے

01/05/2026

قلم کاری کا بہترین وقت ۔۔۔ 14جولائی سے14 اگست تک کا وقت پھلدار درختوں کی قلم کاری (گرافٹنگ) کے لیے نہایت موزوں مانا جاتا ہے۔چاہے آپ آم انارآڑوسیب ناشپاتی یا دیگر پھلدار درخت اگانا چاہتے ہوں۔

17/04/2026

آج کے دور میں ڈپریشن اور اینزائٹی عام ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کی سب سے بنیادی وجہ حد سے زیادہ سوچنا (Overthinking) ہے۔ انسان کے دل میں کوئی وسوسہ آتا ہے، مستقبل کا خوف پیدا ہوتا ہے، ناکامی کا ڈر ستاتا ہے یا ماضی کی کسی بات پر وہ بار بار غور کرتا رہتا ہے۔ یہی مسلسل اور بے قابو سوچ انسان کو ذہنی تھکن اور پریشانی کی طرف لے جاتی ہے۔

جب انسان حد سے زیادہ سوچنا (Overthinking) شروع کر دیتا ہے تو اس کی نیند متاثر ہوتی ہے۔ ایک رات بے سکونی میں گزرتی ہے، پھر دوسری، پھر تیسری۔ آہستہ آہستہ بے خوابی ذہنی دباؤ میں بدل جاتی ہے اور یہی دباؤ ڈپریشن کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ وہ ہر وقت ایک ہی مسئلے کو سوچتا رہتا ہے مگر حل پھر بھی نہیں نکلتا۔

سوال یہ ہے کہ کیا زیادہ سوچ لینے سے مسئلے حل ہو جاتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔ الٹا انسان خود بیمار ہو جاتا ہے۔ جو خوف ہمیں ستا رہا ہے، جو وسوسہ دل کو بے چین کر رہا ہے، اگر ہم اسے اپنے دل سے نکال کر اللہ کے حوالے کر دیں تو سکون نصیب ہو سکتا ہے۔

مسئلے حل کرنے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔ ہمارے بار بار سوچنے سے، لوگوں سے ذکر کرنے سے یا پریشان ہونے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ اصل کارساز اللہ ہے۔ دو رکعت صلاۃ الحاجت ادا کریں، عاجزی سے دعا کریں اور مکمل توکل کے ساتھ معاملہ اللہ کے سپرد کر دیں۔

جب بھی کوئی فکر دل میں آئے تو یہ تسبیح پڑھیں:
حسبن اللہ ونعم الوکیل
یعنی اللہ میرے لیے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔

اس کا مطلب دل میں رکھ کر اللہ سے عرض کریں:
"یا اللہ! یہ مسئلہ میں نے آپ کے حوالے کیا، آپ ہی اس کے وکیل ہیں، آپ ہی اسے بہتر جانتے ہیں۔"

جب بندہ سچے دل سے اللہ پر توکل کرتا ہے تو اللہ اس کے لیے راستے پیدا فرما دیتا ہے۔ دل کو سکون ملتا ہے، بے چینی کم ہوتی ہے اور زندگی میں اطمینان آتا ہے۔ مستقبل کو زیادہ سوچنے کے بجائے اسے اللہ کے حوالے کر دیں، کیونکہ ہمارا کل بھی اسی کے ہاتھ میں ہے۔

یاد رکھیں! سکون زیادہ سوچنے میں نہیں، بلکہ اللہ پر یقین اور توکل میں ہے۔

از قلم: محسن موٹن

🥬 بند گوبھی سے معدے کے السر کا علاج ؟کیلیفورنیا میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں، ڈاکٹر گارنیٹ چینی نے معدے کے ال...
11/04/2026

🥬 بند گوبھی سے معدے کے السر کا علاج ؟
کیلیفورنیا میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں، ڈاکٹر گارنیٹ چینی نے معدے کے السر (Gastric Ulcer) کے چھ مریضوں کا علاج تازہ بند گوبھی کے جوس سے کیا۔
انہوں نے روزانہ تقریباً ایک کوارٹ (تقریباً 950 ملی لیٹر) تازہ بند گوبھی کا جوس ہر مریض کو دیا، جسے دن میں کئی حصوں میں تقسیم کر کے پلایا گیا۔ 🥤
ریڈیولوجیکل اور گیسٹروسکوپی معائنے سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ السر بھر گیا تھا یعنی ٹھیک ہو گیا تھا۔ 🔬
اوسطاً السر کے ٹھیک ہونے میں صرف 7.3 دن لگے۔ ⏳
موازنہ کے طور پر، اسی مضمون میں بتایا گیا کہ اُس وقت کے معیاری علاج (Standard Therapy) سے کیے گئے مریضوں کو صحت یاب ہونے میں اوسطاً 42 دن لگتے تھے، مطلب میڈیکل دوائیوں سے 💊
تحقیق میں یہ بھی تجویز کیا گیا کہ بند گوبھی میں ایک خاص اینٹی السر عنصر موجود ہے، جسے اُس وقت “وٹامن یو” (Vitamin U) کہا جاتا تھا۔
اس کا سائنسی نام S-Methylmethionine ہے، اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ معدے کی اندرونی جھلی (Stomach Lining) کی مرمت اور دوبارہ بننے کے عمل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 🧬
📚 PMID: 18104715
شکریہ 🌿
Dr Zuhad Murad Ali
MBBS | MRCGP [Int] (UK / England) | DFM
Special Interests: Digestive, Gut-Brain & Metabolic ۔

خوشخبری :   امسال میٹرک طالبات کیلئے بھی  علیحدہ کلاس کا اھتمام کیا گیا ہے ۔ اور   میل سٹوڈنٹس سے مختلف وقت رکھا گیا ہے ...
11/04/2026

خوشخبری : امسال میٹرک طالبات کیلئے بھی علیحدہ کلاس کا اھتمام کیا گیا ہے ۔ اور میل سٹوڈنٹس سے مختلف وقت رکھا گیا ہے ۔
نرسی تا 7th داخلے ابھی سے جاری ہیں ۔

8th , 9th ،10 th
فریش کلاس یکم مئ سے شروع ہونے والی ہے ۔ خواہشمند طلباء و طالبات ابھی سے داخلے کیلئے رابطہ کریں ۔
برائٹ وے ، جو نام ہے اعتماد کا ۔
خان کالونی نہر چوک پارہوتی مردان ۔ 03343456005

Address

Mardan
23200

Opening Hours

Monday 14:30 - 18:00
Tuesday 14:30 - 18:00
Wednesday 14:30 - 18:00
Thursday 14:30 - 18:00
Friday 14:30 - 18:00
Saturday 14:30 - 18:00

Telephone

+923343456005

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Brightway Cadets Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Brightway Cadets Academy:

Share