24/09/2026
ماشاءاللہ!
ایک قابلِ فخر لمحہ — A Proud Moment for GHSS Kishawra
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کشورہ کے ہونہار اور قابلِ فخر سابق طالب علم طارق حسین نے سال 2015ء میں اسی ادارے سے میٹرک کا امتحان 988 نمبروں کے ساتھ نمایاں کامیابی سے پاس کرتے ہوئے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
الحمدللہ، آج طارق حسین اپنی محنت، قابلیت اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے BPS-17 میں انگلش لیکچرر کے طور پر تعینات ہو گئے ہیں۔
یہ کامیابی GHSS کشورہ کے پرنسپل اور تمام اساتذہ کرام کے لیے بلاشبہ ایک قابلِ فخر اور مسرت بخش لمحہ ہے۔ اپنے ادارے کے ایک سابق طالب علم کو کامیابی کی اس منزل پر دیکھنا ہمارے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے۔
طارق حسین کی کامیابی موجودہ طلبہ کے لیے بھی محنت، عزم اور اعلیٰ تعلیمی اہداف کے حصول کی ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے اور ملک و قوم کی خدمت کی توفیق دے۔
آمین ثم آمین۔
سید ابرار حسین
پرنسپل
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کشورہ، سوات