18/01/2026
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی و ایڈوائزر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سنیٹر ایمل ولی خان نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی تنظیم سے لیکر بنیادی یونٹس تک پورے تنظیم کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایڈوائزر، سینیٹر ایمل ولی خان نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی سطح سے لے کر بنیادی یونٹس تک تمام تنظیموں اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کی آئینی مدت دو سال قبل ختم ہو چکی تھی، تاہم اس کے باوجود نئی تنظیمیں اور آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل نہیں دی جا سکیں۔
سینیٹر ایمل ولی خان کے مطابق، عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جلد ہی اپنی ذیلی تنظیم پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کو نئی ممبرسازی اور تنظیم سازی کا ٹاسک دے گی تاکہ ازسرِنو پی ایس ایف کو ایک نئی شکل میں بحال کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ہے، اور نوجوان قیادت کو ساتھ لے کر پی ایس ایف سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے تاکہ آئین کے مطابق مستقبل میں تمام تنظیمیں اور کمیٹیاں اپنا کام جاری رکھ سکیں۔