Jamia Umar Bin Al Khattab Multan جامعہ عمربن الخطاب ملتان

  • Home
  • Pakistan
  • Multan
  • Jamia Umar Bin Al Khattab Multan جامعہ عمربن الخطاب ملتان

Jamia Umar Bin Al Khattab Multan جامعہ عمربن الخطاب ملتان Jamia is a religious organization that has been spreading the beautiful message of Islam since 1994.

03/06/2026
11/05/2026

جامعہ عمر بن الخطاب ملتان کے زیر انتظام اجتماعی قربانی کریں اور وقف قربانی بھی کریں جو عبادت بھی سعادت بھی اور طلبہ کی کفالت بھی ہے اور اپنی قربانی کے علاوہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے مرحومین عزیزو اقارب کے لئے بکرے اور گائے کی وقف قربانی میں حصے ڈال کر عبادت،سعادت اور مسافر طلبہ کی کفالت کریں
اجتماعی قربانی شریعت کے مطابق علماء کرام کی نگرانی میں معیاری بہترین نظم ، وقت کی پابندی کے ساتھ ان شاءاللہ تعالٰی۔
نیز وٹیرنری ڈاکٹر اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا مذبح خانے کا انتظام کیا گیا ہے
اجتماعی قربانی اور وقف قربانی کے لئے حصہ ڈال سکتے ہیں
اجتماعی قربانی اور قربانی فی سبیل اللہ کے لئے
آج ہی رابطہ فرمائیں
نوٹ! قربانی کی کھالیں یا رقم جامعہ میں پہنچاکر دارین کا ثواب حاصل کریں۔ جزاکم اللہ خیرا
WhatsApp #
+923007345151
Contact #
0614551179
0614555183

21/04/2026

اجتماعی قربانی
جامعہ عمر بن الخطاب ملتان زیر انتظام اپنی قربانی کے علاوہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے مرحومین عزیزو اقارب کے لئے بکرے اور گائے کی وقف قربانی میں حصے ڈال کر عبادت،سعادت اور مسافر طلبہ کی کفالت کریں
اجتماعی قربانی شریعت کے مطابق علماء کرام کی نگرانی میں معیاری بہترین نظم ، وقت کی پابندی کے ساتھ ان شاءاللہ تعالٰی۔
نیز وٹیرنری ڈاکٹر اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا مذبح خانے کا انتظام کیا گیا ہے
اجتماعی قربانی اور وقف قربانی کے لئے حصہ ڈال سکتے ہیں
نوٹ! گرمی کی شدت کی وجہ سے اور احباب کو حصے بروقت مل سکیں اسلئے امسال قربانی کے پہلے اور دوسرے دن صرف 60,60 جانور قربان کئے جائیں گے۔ ان شاءاللہ تعالی
باقی ضرورت کے مطابق تیسرے دن بھی قربانی کے حصے رکھے جاسکتے ہیں۔
اجتماعی قربانی اور قربانی فی سبیل اللہ کے لئے
آج ہی رابطہ فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا
WhatsApp #
+923007345151
Contact #
0614551179
0614555183

17/04/2026
16/03/2026

جامعہ عمر بن الخطاب ملتان میں تکمیلِ قرآن کریم بسلسلہ نمازِتراویح
16مارچ بروز سوموار کی رات (27ویں شب رمضان المبارک) کو ہوگا
ان شاءاللہ تعالٰی
اس مبارک موقع پراہم بیان اور رقت آمیز دعاء ہوگی
حدیث شریف کا مفہوم ہے
ختم قرآن پاک کے موقع پر دعاء قبول ہوتی ہے
اور فرشتے آمین کہتے ہیں
اس پرنور محفل میں آپ کو مع احباب شرکت کی
دعوت دی جاتی ہے
نوٹ: نماز عشاء 8:30بجے ادا کی جائے گی ان شاء اللہ تعالی

05/03/2026

‎جامعہ عمر بن الخطاب ملتان
‎میں اعتکاف مسنون کی برکات حاصل کیجئے
‎اعتکاف آپ ﷺ کی مبارک سنت ، لیلتہ القدر کے حصول کا ذریعہ اور اللہ تعالٰی کی رضا کا سبب ہے۔
‎اجتماعی سنت و نفل اعتکاف کی برکات سمیٹنے کا بہترین سنہری موقع ہے یومیہ پانچ اعمال کے ساتھ ، آپ کی زندگی کا بہترین اعتکاف ہوگا ، ان شاءاللہ تعالٰی
جامع مسجد فاروق اعظم و مدرسہ جامعہ عمر بن الخطاب ملتان میں مبلغ اسلام حضرت مولانا کریم بخش صاحب نوراللہ مرقدہ کا فیضان اور دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج بھی الحمدللہ حضرت رحمہ اللہ کی رحلت کے بعد جامعہ میں جوق در جوق عوام الناس کا رش امڈ آتاہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں اعتکاف میں عبادت، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور اصلاحِ نفس کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتاہے
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی یہ ساعتیں بندۂ مومن کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ اسی مقصد کے تحت اجتماعی اعتکاف میں سحر و افطار کے بہترین اور باوقار انتظامات کے ساتھ ساتھ دینی، شرعی اور معاشرتی مسائل پر جید علماء کرام کے بصیرت افروز بیانات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ سوال و جواب کی خصوصی نشستوں میں معتکف حضرات کو اپنے انفرادی اور معاشرتی مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں دریافت کرنے اور رہنمائی حاصل کرنے کا نادر موقع بھی میسر آتاہے۔ اس طرح یہ اعتکاف صرف عبادت تک محدود نہیں رہتا بلکہ عملی زندگی کی اصلاح اور دینی تربیت کا مؤثر ذریعہ بھی بنتا ہے اور یہ اعتکاف اصلاحِ نفس، تربیتِ کردار اور دینی شعور بیدار کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
"پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر اجتماعی اعتکاف کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے
رجسٹریشن کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہے
رجسٹریشن کے لئے نمازظہر، نمازعصر اور عشاء کی تراویح کے بعد رابطہ فرما لیں۔
خواہشمند حضرات سے گزارش ہے کہ اس بابرکت موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی آخرت کا سامان تیار کریں۔
جزاکم اللہ خیرا
+9203007345151
شیئربھی کریں

19/02/2026

ضلع ملتان والوں کے لئے خوشخبری
رمضان المبارک میں روزانہ کے بنیاد پر سحری اور افطاری کاوقت جانئے مزید پرنور مہینے میں روزانہ حدیث بھی پڑھئے اور وقت کو قیمتی بنائیں۔
شیئر بھی کریں ، جزاکم اللہ خیرا
https://chat.whatsapp.com/LuxACyVLuM8FGMnHxAGdu7

Address

T Chowk Shah Rukne Alam Colony
Multan
66000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Umar Bin Al Khattab Multan جامعہ عمربن الخطاب ملتان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Jamia Umar Bin Al Khattab Multan جامعہ عمربن الخطاب ملتان:

Share